اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو یوم سیاہ اور یوم سوگ ایک ساتھ منایا جائے گا۔
اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ظلم کیخلاف ہم سب نے متحد ہونا ہے، ہم کسی کو پاکستان ڈبونے نہیں دیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جب تک عوام کے نمائندے اوپر نہیں آتے ظلم ختم نہیں ہوگا، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی منائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ شٹر ڈاؤن کریں اور پرامن طریقے سے باہر نکلیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سب بھائی بھائی ہوں، آج یوم سیاہ اور یوم سوگ بھی ہوگا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس میں کوئی سانحہ نہ ہو، بلوچستان میں دہشت گردی میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری افغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل اسلام آباد حملے کی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل ٹی 20 ورلڈکپ: روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن رہنماؤں سیاہ اور یوم
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔