کراچی کے علاقے سائٹ اے اور جیکسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سائٹ اے پولیس نے اہم کارروائی کے دوران گھروں میں ڈکیتی، لوٹ مار اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں نورالحق، ساجد، ناصر اور سہیل شامل ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جس میں ڈکیتی، چوری، لوٹ مار، قتل اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جیکسن پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس، تنزانیہ اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی ہے۔
گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سجاد، مزمل، انور، راحت، سجاد حسن اور عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس نے میں ملوث

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار