رہنماؤ ں کی گرفتاری‘ مرکزی شوریٰ میں سندھ حکومت کے فاشزم کیخلاف قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور مرکزی شوریٰ نے کراچی میں عوامی پریس کانفرنس پر پولیس کریک ڈاؤن اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس میں سندھ حکومت کے فاشزم اور غیر جمہوری طرزِ عمل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جمہوری اقدار کو پامال کرتے ہوئے عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں پر ظلم و جبر کا راستہ اختیار کیا، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ جماعتِ اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کی بحالی کے لیے پرامن اور جمہوری سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنا کھلی آمریت ہے۔مجلسِ شوریٰ کی قرارداد میں کہا گیا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی عوامی احتجاج کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے دبا نہیں سکتی۔ جماعتِ اسلامی سندھ حکومت کے ان فسطائی اقدامات کا بھرپور اور ہر سطح پر مقابلہ کرے گی۔قرارداد میں کراچی کے قائم مقام امیر سمیت تمام گرفتار کارکنان کی فوری اور بلا مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
کراچی: قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ‘رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگررہائی کے بعد ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔