جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر پولیس کارروائی، منعم ظفر کا کارکنان کو پُرامن رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
فروری کو انتخابی دھاندلی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر منعقد کی جانے والی عوامی پریس کانفرنس کے دوران پولیس کارروائی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، رکن سندھ اسمبلی سمیت متعدد رہنما گرفتار
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری کو انتخابی دھاندلی کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، تاہم پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے دسیوں کارکنان اور ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا۔
8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن کے باھر پریس کانفرنس پولیس نے روک دی کیمپ اکھاڑ دیا اور رکن صوبائی اسمبلی فاروق فرحان اور کراچی کے قائمقام امیر مسلم پرویز سمیت کئی کارکن گرفتار ، تھانے منتقل pic.
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) February 8, 2026
انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، قائم مقام امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز سمیت متعدد کارکنان کی گرفتاری پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی فسطائیت کا واضح مظہر ہے۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی آواز کو دبانے کی کوشش کی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اسی لیے کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ ہر صورت پُرامن رہیں اور جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ نور حق میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور جماعت اسلامی جمہوری حق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادارہ نور حق امیر جماعت اسلامی کراچی سندھ حکومت منعم ظفر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی سندھ حکومت
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔