کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس پولیس کارروائی کے باعث کشیدگی کا شکار ہو گئی۔ پولیس نے اچانک مداخلت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سمیت جماعت اسلامی کے کئی اہم رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر پارٹی عہدیداران کو حراست میں لے لیا۔ جماعت اسلامی نے 8 فروری کے عام انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات اور مؤقف عوام کے سامنے رکھنے کے لیے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ٹینٹ بھی نصب کیا گیا تھا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جیسے ہی پریس کانفرنس کا آغاز ہوا، پولیس نے نہ صرف ٹینٹ اکھاڑ دیا بلکہ رہنماؤں کو خطاب سے روک دیا۔ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا اور علاقے میں موجود دکانیں اور ہوٹل بھی بند کروا دیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں مسلم پرویز، محمد فاروق کے علاوہ امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری اور جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران شامل ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس کارروائی کو جمہوری اقدار اور آزادیٔ اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پریس کانفرنس پولیس نے

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار