کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کی جانے والی عوامی پریس کانفرنس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان انس خان، ابتسام عبرت، عبد الحمید، خالد قریشی، محمد امجد کے علاوہ امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری اور دیگر ذمہ داران بھی شامل ہیں۔ گرفتاریوں کا عمل اس وقت شروع کیا گیا جب الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے عوامی پریس کانفرنس جاری تھی۔

مزید پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر احتجاج، محمود خان اچکزئی منظرِ سے غائب

قبل ازیں پولیس اور انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا تھا، جبکہ عوامی پریس کانفرنس کے لیے لگایا گیا کیمپ بھی اکھاڑ دیا گیا۔

8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن کے باھر پریس کانفرنس پولیس نے روک دی کیمپ اکھاڑ دیا اور رکن صوبائی اسمبلی فاروق فرحان اور کراچی کے قائمقام امیر مسلم پرویز سمیت کئی کارکن گرفتار ، تھانے منتقل pic.

twitter.com/gcWFeAEDmC

— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) February 8, 2026

اس دوران ٹینٹ، اسپیکر اور جنریٹر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر موجود رہی اور دفتر کے دونوں اطراف کے راستے بند کر دیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے اطراف تمام دکانیں اور ہوٹلز بند کرا دیے گئے جبکہ بعض مقامات پر عام شہریوں کو بھی گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

اس موقع پر پولیس، انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی نے انتظامیہ کے اقدام کو آئین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی اور پرامن نوعیت کی پریس کانفرنس سے روکنا جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرتی رہی ہے اور عوام کے حقِ رائے دہی اور اظہارِ رائے کو طاقت کے زور پر نہیں روکا جا سکتا۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پرامن عوامی پریس کانفرنس سے خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن کے مبینہ اقدامات کو چھپانے کے لیے پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی۔

ترجمان نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے اور احتجاج کرنا اس کا آئینی حق ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ریلی نکالنے پر امیر جماعت اسلامی منعم ظفر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے اعلان کیاکہ اگر سندھ حکومت ریاستی طاقت کا استعمال بھی کرے تو جماعت اسلامی ہر صورت 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پریس کانفرنس جماعت اسلامی دھاوا قیادت گرفتار وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس جماعت اسلامی دھاوا قیادت گرفتار وی نیوز عوامی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کے دفتر کے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن