جماعت اسلامی سندھ کی مسلم پرویزودیگرکی گرفتاری کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260209-01-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے 8 فروری فراڈ انتخابات کے دوسال مکمل اورعوامی مینڈیٹ پرڈاکہ کے خلاف کالیکشن کمیشن سندھ کے باہر عوامی پریس کانفرنس کرنے کے موقع پر پر قائمقام امیرکراچی مسلم پرویز،ایم پی اے محمد فاروق، سید قطب احمد،سفیان دلاور،مدثرانصاری سمیت جماعت اسلامی کے کئی رہنما وکارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور پریس کانفرنس کرنے پر گرفتاریوں اور کارکنان پر تشدد موجودہ نام نہاد جعلی حکمرانوں کی 08فروری کو ڈھونگ انتخابات کے بعد طاقت اور ڈنڈے کے زور پر حکومت کرنے والوں کی جانب سے ملک میں فسطائیت اور آمریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی امیر نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ پاکستانی عوام جعلی حکمران طبقے اور ان کو ملک پر مسلط کرنے والی قوتوں کیخلاف باہر نکل کھڑے ہوں، جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں 24کروڑ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی قیادت کو گرفتار کرکے نہ تو دبایا جاسکتا ہے نہ جھکایا جاسکتا ہے۔ ملک میں 08فروری2024 کے الیکشن کے بعد جس طرح سے عوامی مینڈیٹ کو کچلا گیا اور بعدازاں 26ویں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ، پارلیمان، میڈیا، الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے کو تاراج کیا گیا اس کی مثال مارشل لا دور میں بھی نہیں ملتی آج جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط ہے جبکہ مخالف سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کرنے کے حق سے بھی محروم کیا جارہا ہے ،طاقت کے زور پر پہلے بھی ملک کو چلانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں ملک دو ٹکڑے ہوا اور باقی ماندہ ملک آج بھی آگ اور خون میں ڈوبا ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق حاصل،صاف شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کے نمائندوں کو حکومت سونپ دی جائے۔کاشف سعید شیخ نے پرزور مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز،ایم پی اے فاروق فرحان سمیت تمام قائدین کو فی الفور رہا کرے بصورت دیگر جماعت اسلامی کراچی تا کشمور بھرپور احتجاج کرے گی۔دریں اثناء ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہنماوئوں کی گرفتاریاں عوامی اورجمہوری پارٹی ہونے والی دعویدار پیپلزپارٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔پرامن احتجاج کرنے پرپولیس گردی بدترین فسطائیت اورحقوق انسانی کی شدید خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.