گرفتاریوں کے باوجود 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا ہوگا: جماعت اسلامی کراچی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مسلسل آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور پرامن جمہوری سرگرمیوں کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر ہر صورت دھرنا دے گی۔
ادارہ نورِ حق میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم پرویز کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری اور سیاسی جماعت کو اپنی رائے کے پرامن اظہار کا حق دیتا ہے مگر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا جو جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے مسائل، سندھ حکومت کی نااہلی اور شہری اداروں پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، جماعت اسلامی اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی کے باہر 29 روزہ تاریخی دھرنا دے چکی ہے اور حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ایک بار پھر احتجاج کیا جائے گا۔
مسلم پرویز نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی اور الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر عوامی پریس کانفرنس کے اعلان سے خوفزدہ ہو کر پولیس نے کارروائی کی، جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت قائم حکومت کو عوام کی حقیقی نمائندہ نہیں سمجھتی اور احتجاج کرنا اس کا آئینی حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 فروری کے دھرنے میں کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور گرفتاریاں جماعت اسلامی کی جدوجہد کو نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پرامن طور پر گرفتاری دے کر جمہوری حق کا استعمال کیا۔
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا روکنے کے لیے 19 کارکنان اور ذمہ داران کو گرفتار کیا، جو حکومت کی بوکھلاہٹ اور جمہوریت دشمن رویے کا ثبوت ہے، جماعت اسلامی اپنے آئینی حق سے دستبردار نہیں ہوگی اور کسی دباؤ، دھمکی یا گرفتاری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
محمد فاروق نے کہا کہ اگر مقدمات درج کیے جاتے ہیں تو بھی جماعت اسلامی احتجاج جاری رکھے گی اور کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی،جماعت اسلامی پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی سیاسی اور جمہوری تحریک جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے لیے
پڑھیں:
گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
گلگت میں جیو نیوز سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ ہے، جس کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں اور ان کے لیڈرز انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی جماعت یہ کہتی ہے کہ اسے حصہ نہیں لینے دیا جارہا تو وہ اپنی شکست کا بہانہ تلاش کررہی ہے۔