کراچی: واٹر پمپ فلائی اوور کے قریب ایک شخص کی ہوائی فائرنگ، حراست میں لے لیا گیا، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے واٹر پمپ میں بنے فلائی اوور کے قریب ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے اس شخص سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ہوائی فائرنگ کرنے والے اہلکار اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا نیو کراچی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتارپولیس کے مطابق دو گاڑیوں میں ٹکر ہوئی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیسری گاڑی سے ایک مسلح شخص اترا اور ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔