Jasarat News:
2026-06-02@22:37:16 GMT

سیف الدین کی مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل کے اراکین کے وفد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان سے مسلم لیگ ن سندھ کے دفتر کے میں ملاقات کی ،بعد ازاں سیف الدین ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میئر کراچی خود اپنی ناکامی کا سبب بنے ہیں ،موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے ،تحریک عدم اعتماد ناگزیر ہے ،پیپلزپارٹی کراچی کے لیے کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میںکراچی کی بدترین صورتحال پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔جمعیت علما اسلام، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے اتحادی ارکان سے بھی مشاورت جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے ارکان سے بھی انفرادی طور پر رابطے کیے جا رہے ہیں۔ اب تک کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزا ہے اور تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اگر آزادانہ رائے دہی کا موقع دیا جائے تو پیپلز پارٹی کے3 چوتھائی ارکان بھی عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے۔ چند دنوں میں اہل کراچی کو خوشخبری ملے گی ،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو موجودہ ناکام ،کرپٹ اورقابض نظام سے نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔محمد فیروز خان نے کہاکہ شہر کے حالات بہت زیادہ خراب ہے، سیوریج کی صورتحال اور سڑکوں کی حالات سب کے سامنے ہیں ، ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین آئے ہیں اور ان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہیں اور شہر کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر فیصلہ کریں گے۔جماعت اسلامی کے وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی،اراکین سٹی کونسل فضل احد،نعمان الیاس،آفاق بیگ،تیمور احمدشامل تھے ، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب ،اکراش مصطفی الرحمن صدیقی ،حاکم خان ،شیر احمد ،محمد نعیم کامران موجود تھے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں تحریک عدم اعتماد کے لیے دستخط کا مرحلہ شروع کرر کھا ہے۔اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ پانی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں اور امن و امان سمیت کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جہاں بہتری آئی ہو۔ ہر جگہ بدانتظامی، لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ گل پلازہ سانحے نے پورے نظام کی ناکامی اور کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے ثابت ہو گیا کہ موجودہ حکومت میں نہ اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔موجودہ حالات میں جماعت اسلامی اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،قابض میئر اور پیپلز پارٹی کی حکومت سے کراچی کو نجات دلانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔قابض میئر نہ تو سٹی کونسل کے اجلاس درست انداز میں چلائے جا رہے ہیں اور نہ ہی کونسل کو اعتماد میں لے کر منصوبے منظور کیے جا رہے ہیں۔ اربوں روپے کے منصوبے بغیر مشاورت کے منظور ہو رہے ہیں جبکہ شہر کے پارکوں کے بڑے حصے کرائے پر دیے جا رہے ہیں۔ کونسل میں سرکاری قراردادیں پیش کی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر زمین پر کوئی کام نظر نہیں آتا۔

کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان سے ملاقات ، دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کے سیف الدین ا جا رہے ہیں سٹی کونسل کے لیے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس