Al Qamar Online:
2026-07-24@02:42:00 GMT

عمران کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں،اپوزیشن لیڈر

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

عمران کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں،اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے معزز شہری ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علامہ راجاناصر عباس نے سوال اٹھایا کہ کیا پولیس کو کیا یہ حق حاصل ہے کہ پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کرے اور انہیں تھانوں میں بند کرے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ظلم کسی صورت قابلِ قبول نہیں، حتیٰ کہ فرعون پر بھی ظلم نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا حکومتیں لوگوں کو حق دینے کے لیے ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے معزز شہری ہیں، ان کے کچھ حقوق ہیں جن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

 پہلے کہا گیا بانی بیمار ہی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے سخت تحفظات ہیں، عمران خان سے ملاقات سے کیا ہو جائے گا؟

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ان کی فیملی کا حق ہے، کسی سے نہ ڈریں، کیا ایک بزرگ سیاستدان کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے نہیں دیا تھا؟

 اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا تھا ہم نے 8 فروری کو احتجاج کرنا ہے، 8 فروری کا پرامن احتجاج ہے، ہم نے تو نہیں کہا کہ زبردستی ٹریفک بند کریں گے، دکانیں بند کریں گے، لوگوں کو کیوں اٹھا رہے ہیں، یہ تو فاشزم میں ہوتا ہے۔

حکومت سے پہلے بھی ہم نے سوال کیا کوئی جواب نہیں آیا، پارلیمنٹ کو غیر متعلقہ کر دیا گیا ہے، یہ عقلمندانہ کام نہیں۔

 ہمیں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ چلے جائیں، سیاستدانوں کو سیاست سے محروم کرنا، بیان دینے سے روکنا بھی ظلم ہے، اگر نواز شریف کے ساتھ ایسا ہوتا تو میں ان کے حق میں بھی بولتا، چیئرمین صاحب آپ حکومت کو حکم کریں، ایوان کو غیرمتعلقہ نہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی