data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260209-08-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ دادو اور کوٹ لالو سمیت سندھ بھر میں پولیس گردی کے خلاف عوام احتجاج نے پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ سندھ کے جوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنا قانون اور انصاف کا قتل ہے۔ پولیس کی ایسی کارروائیوں سے عوام کا قانون اور انصاف پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے۔ سندھ کے آئی جی پولیس جاوید عالم کی جانب سے مبینہ طور مقابلوں میں مارے جانے والوں کو مجرم قرار دینا مظلوموںکے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کو ہٹانے اوردادو وکوٹ لالو واقعات پر الگ الگ پیمانے کیوں ہیں۔ غریبوں اور مظلوموں کے لیے انصاف اور قانون کے دروازے بند ہیں۔ پولیس وڈیرہ شاہی وبااثرافراد کی کمداری اور منشیات فروشوں کی سہولتکاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوام کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔ کراچی سے کشمور تک پورا سندھ پولیس اسٹیٹ اور ڈا راج کے زیر تسلط ہے۔ عوام دوہرے عذاب میں ہیں۔ مظلوم کو انصاف ملنا چاہیے۔ اس لیے جماعت اسلامی بدل دو نظام کو سنوار دوسندھ کو مہم چلا رہی ہے۔ نظام اور قیادت کی تبدیلی سے ہی سندھ کی تقدیر بدل سکتی ہے اور عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر امیر ضلع دادو محمد موسیٰ ببر، مولانا شرف الدین پنہور، امتیاز چانڈیو، محمد صادق، شاہنواز نائچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء گبول ہاؤس میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کے اعازامیں سردار امیر حمزہ گبول نے ضیافت کا اہتمام کیا۔ سردار امیر حمزہ گبول نے معزز مہمانوں اور ساتھیوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش دیا۔

دادو: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار