درس قرآن ڈاٹ کام کے زیر اہتمام ’استقبال رمضان‘ پروگرام آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) تین دہائی سے دنیا بھر میں معروف اصلاحی اسلامک نیٹ ورک درس قرآن ڈاٹ کام کے زیر اہتمام اتوار کو سہ پہر تین بجے ڈاکٹر انیس خورشید ہاؤس ، B293. بلاک N، گلی نمبر 3، ڈی سی افس روڈ ، سخی حسن، کراچی نارتھ ناظم آباد میں استقبال رمضان کے عنوان مفتی مطیع الرحمن بیان کریں گے – یہ پروگرام 3 بجے سہ پہر سے 4 بجے تک ہوگا اس پروگرام میں خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں – اس سلسلے کے گزشتہ ہفتہ واری پروگرام درس قرآن ڈاٹ کام کی ویب سائٹ ، یوٹیوب اور فیس بک darsequran.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔