کراچی(نیوز ڈیسک) شہرِ قائد میں سال 2026 کے پہلے ہی ماہ جنوری کے دوران آتشزدگی کے تشویشناک واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 225 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 2 بچوں اور 8 خواتین سمیت مجموعی طور پر 83 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 24 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری کا سب سے بڑا اور خوفناک واقعہ 17 جنوری کو گل پلازہ میں پیش آیا جہاں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں 8 خواتین اور ایک بچے سمیت 73 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے، یہ واقعہ شہر کی حالیہ تاریخ کے ہولناک سانحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع وسطی میں آتشزدگی کے سب سے زیادہ 30 واقعات پیش آئے جبکہ ایک ماہ کے دوران صدر کے علاقے میں 18 واقعات رپورٹ ہوئے، اسی طرح سہراب گوٹھ گلستانِ مصطفیٰ فائر سٹیشن کی حدود میں بھی 18 آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے۔

فائر بریگیڈ رپورٹ کے مطابق ناظم آباد میں 13، لیاری میں 9 اور سائٹ کے علاقے میں 11 واقعات پیش آئے، کورنگی میں 9، لانڈھی میں 3، اورنگی ٹاؤن میں 8 اور شاہ فیصل کے علاقے میں بھی 8 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ منظور کالونی میں 14 اور نیو کراچی فائر سٹیشن کی حدود میں 13 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

دیگر واقعات میں یکم جنوری کو لانڈھی میں سردی سے بچنے کے لیے جلائی گئی آگ سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوا، 26 جنوری کو ملیر کھوکرا پارمیں گھر میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 28 جنوری کو گلستانِ جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں آتشزدگی کے علیحدہ واقعات میں ایک ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

مزید برآں، جنوری کے دوران ہاکس بے، کورنگی اور موسمیات کے قریب کام کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔

ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی، بجلی کے ناقص نظام اور سرد موسم میں غیر محتاط رویے آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں آتشزدگی کے واقعات میں کے مطابق کے دوران جنوری کو

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق