لاہور: بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں بسنت کے موقع پر پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی ہوئی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، جہاں کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی ڈور گردن پر لپٹنے سے نوجوان رافع زخمی ہو گیا، جبکہ گلشن راوی میں بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 8 سالہ ارسا اور 45 سالہ شبیر زخمی ہوئے
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوا، جبکہ گلشن راوی ہی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا اور زخمی ہو گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔