Jasarat News:
2026-07-24@02:34:31 GMT

مختلف حادثات و واقعات، معمر خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں ایک معمر خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کلفٹن بلاک 5 میں واقع ایک بنگلے کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60 سالہ سیکیورٹی گارڈ تاج محمد جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سپر ہائی وے پر خان صاحب ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 28 سالہ عبدالشکور کو کچل دیا، پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دوسری جانب، موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے 75 سالہ معمر خاتون اللہ بچائی دم توڑ گئیں، جن کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ لیاری کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے تربت جانے والی مسافر کوچ کنڈ ملیر کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 40 سالہ بشیر احمد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ بن قاسم ٹاؤن میں اسٹیل مل پل کے قریب ایک کمپنی میں کام کے دوران 27 سالہ مزدور کامران علی لفٹر کا پنجہ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔دیگر واقعات میں کلفٹن بلاک 2 کے قریب چھت سے گر کر 30 سالہ مزدور وقاص جاں بحق ہوا، جبکہ لائنز ایریا بلال مسجد کے قریب 20 سالہ نوجوان رمیز نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں کچرا کنڈی کے قریب سے ایک 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہو کے قریب

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار