کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سانحہ گل پلازا کے متاثرین کیلئے کام کر رہے ہیں، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ فائر بریگیڈ مختلف حصوں میں تقسیم ہے، اسے ایک جگہ جمع کرنے جا رہے ہیں، فائر فائٹر کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینے جا رہے ہیں، جن پلازوں میں شاپنگ کیلئے لوگ جاتے ہیں ان کا سروے شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے ہمراہ گل پلازا کے متاثرین کیلئے کام کر رہے ہیں، گل پلازا کے حوالے سے ہم فیصلے کر رہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سانحہ گل پلازا کے متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تمام عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ فائر بریگیڈ مختلف حصوں میں تقسیم ہے، اسے ایک جگہ جمع کرنے جا رہے ہیں، فائر فائٹر کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینے جا رہے ہیں، جن پلازوں میں شاپنگ کیلئے لوگ جاتے ہیں ان کا سروے شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تمام عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیبات کیلئے کام کر رہے ہیں، تمام تاجر تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر فائر اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم تمام محکموں کو ایک چھتری میں لا کر ایک ادارہ بنا رہے ہیں، ہنگامی صورتحال کو بہتر طریقے سے نمٹا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کام کر رہے ہیں کیلئے کام کر گل پلازا کے جا رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔