کراچی میں آتشزدگی کے متعدد واقعات،2فیکٹریاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-01-3
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں قائم پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی جس کے بعد اْسے تیسرے درجے کا قرار دے دیا گیاہے۔آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت اور دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ورکرز سمیت واٹر ٹینکر طلب کیے گئے جبکہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ نے 2فیکٹریوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے اور یہ تیسرے درجے کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس کو بجھانے کیلیے 10 سے زاiد فائر ٹینڈر اور اسنارکل مصروف ہیں اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکا جارہا ہے۔چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ ملیر کورٹ سے قائد آباد تک شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں اور تاخیر سے پہنچی ہیں۔اْدھر مشیر وزیراعلی سندھ برائے بحالی گیان چند ایسرانی نے لاندھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ و ریسکیو ٹیموں کو عملے سمیت وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے متاثرہ فیکٹری کی تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کے ایم سی اور فائر سروسز کو ہنگامی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں ملیر کورٹ کے بیک سائیڈ 2 نمبر گیٹ کے قریب درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ امدادی کارروائی کے دوران آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر نیول کالونی، بلدیہ ٹاؤن، کفایہ مارکیٹ کے پاس ایک رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں جبکہ عمارت کے دروازے توڑ کر لوگوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل جاری رہا۔ دوسری جانب چادر ہوٹل کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر ٹینڈرز فوری طور پر روانہ کیے گئے، جہاں امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔اسی طرح گلشن معمار کے علاقے جھنجال گوٹھ میں واقع ایک اسکریپ یارڈ میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کے عمل کے بعد آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ا تشزدگی کی اطلاع
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔