City 42:
2026-07-24@05:44:49 GMT

کراچی میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

سٹی 42:  کراچی میں لائنڈی پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر رسیکیو1122 اور فائربریگیڈ کی 12 فائر ٹینڈر ٹیمیں پہنچ گئی،آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہے،شہر بھر سے اسنارکل اور فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے ۔فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ 

آگ کو تیسرے درجے کی قرار دےدیاگیا،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی پر فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی جانب سے فیٹکری کو اطراف سے کور کرلیاگیا۔

بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک

تاہم کسی کے فیکٹری میں موجود ہونے یا جھلسنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آگ پر قانو پانے کی کوشش مسلسل جاری ہیں ۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی آتشزدگی  لگی ہے ۔ 

فائربریگیڈ حکام  نے بتایا کہ آگ نے فیکٹری کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بڑے نقصان کا خدشہ ہوسکتا ہے  ۔آگ چوتھے فلور تک پھیل گئی۔جبکہ فیکٹری کے عقب میں موجود کمپنی میں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار