Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:53:18 GMT

سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

سام سنگ نے اپنے مشہور فون کی اپ ڈیٹس بند کر دیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کمپنی کی جانب سے یہ یہ مشہور سیریز 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی۔لاکھوں صارفین کے زیرِ استعمال ایک مشہور موبائل فون کے لیے اپ ڈیٹ جاری کرنا بند کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2021 میں متعارف کرائے گئے گلیکسی ایس 21 سیریز کے لیے اب سام سنگ کی جانب سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

ڈیوائس متعارف کراتے وقت سام سنگ نے وعدہ کیا تھا کہ کمپنی چار برس تک اہم اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور پانچ برس تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کرے گی اور اب وہ وقت آگیا ہے جب کمپنی یہ اپ ڈیٹس جاری کرنا بند کر دے گی۔

ٹیک ریڈار کے مطابق سام سنگ نے اپنا آفیشل سیکیورٹی اپ ڈیٹ ویب پیج اپ ڈیٹ کرتے ہوئے گلیکسی ایس 21، گلیکسی ایس 21 پلس اور گلیکسی ایس 21 الٹرا اپنی تمام فہرستوں سے ہٹا دیا ہے۔

اپ ڈیٹس نہ ملنے کا مطلب ہے کہ اب فون کو نئے سافٹ ویئر یا کسی سافٹ ویئر میں بہتر فیچر زموصول نہیں ہو سکیں گے۔ جبکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے نہ ملنے سے فون جعلسازوں اور ہیکرز کے لیے آسان ہدف بن سکے گا۔

اب ڈیٹس نہ ملنے کی صورت میں کچھ عرصہ بعد فون ایپس کو سپورٹ کرنا بھی چھوڑ دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلیکسی ایس 21 سیکیورٹی اپ اپ ڈیٹس

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار