data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے دھابے جی کے مقام پر کراچی واٹر کارپوریشن کی پانی سپلائی کی لائن پھٹنے کے ساتھ ہی سائٹ اور دیگر انڈسٹریل ایریاز کو زیر زمین پانی فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں نے ہڑتال کر دی، جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوا۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم نے بتایا کہ سائٹ کی انڈسٹریز کی یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی طلب ہے، لیکن واٹر کارپوریشن صرف ایک سے دو ملین گیلن پانی فراہم کر رہی ہے۔ کارخانے چلانے کے لیے باقی پانی زیر زمین سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار فراہم کرتے ہیں۔

احمد عظیم نے کہا کہ دھابے جی لائن پھٹنے کے باعث کراچی بھر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور سائٹ کے انڈسٹریل ایریاز میں بھی پانی نہیں مل رہا۔ پانی فراہم کرنے والوں کی ہڑتال کے سبب 1800 یونٹس بند ہو گئے، جبکہ مجموعی طور پر 4500 فیکٹریاں متاثر ہوئیں۔

انہوں نے زور دیا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ فیکٹریاں دوبارہ چلیں اور ملکی معیشت متاثر نہ ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا