پنجاب حکومت کا رمضان پیکج، نگہبان دسترخوان ’مریم کے مہمان‘ تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
علی رامے:رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پنجاب حکومت نے نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
حکومت کی جانب سے روزہ داروں کو مفت افطاری فراہم کرنے کے لیے اس پروگرام پر 6 ارب روپے کے اخراجات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نگہبان دسترخوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ صوبے کی ہر تحصیل میں افطاری دسترخوان قائم کیے جائیں گے جہاں روزانہ ہزاروں روزہ داروں کو مفت افطار فراہم کیا جائے گا۔ افطار میں کھجور، سموسے، پھل اور مشروبات شامل ہوں گے,نگہبان دسترخوان پروگرام کو باقاعدہ طور پر رمضان نگہبان پیکج کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت رواں سال ماہِ رمضان کے دوران مجموعی طور پر 49 ارب روپے عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف اقدامات پر خرچ کرے گی، تاکہ روزہ داروں کو سہولت اور آسانی فراہم کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔