جیکب آباد اینٹی ملیریا پروگرام کا جونیئر کلرک اکائونٹنٹ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز)جیکب آباد محکمہ صحت کے اینٹی ملیریا پروگرام کا جونیئر کلرک کا مبینہ فراڈ ،خزانہ آفیس کے عملے سے سازباز کرکے عہدہ تبدیل کرواکر اکائونٹنٹ بن گیا ،کئی سالوں سے ڈی ایچ او آفیس کے اکائونٹنٹ کی سیٹ پر غیر قانونی قابض،گھوسٹ عملے سے ماہانہ 35ہزارکی وصولی کرکے بندر بانٹ کرنے کا انکشاف ،سرکاری صحت مرکز ویران عوام علاج کی سہولت سے محروم ،ڈی ایچ او موقف دینے کے بجائے کترانے لگے سوال پر کال کاٹ دی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت کے اینٹی ملیریا پروگرام کے جونیئر کلرک مبینہ فراڈ کے ذریعے بھاری رشوت کے عیوض خزانہ آفیس کے عملے سے سازباز کرکے عہدہ تبدیل کرواکر اکائونٹنٹ بن گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی حیدر آباد کے فرضی لیٹر کے ذریعے جس کو ڈی ایچ او نے تصدیق تک نہیں کرایا اس طرح جونیئر کلرک کئی سالوں سے ڈی ایچ او آفیس میں اکائونٹنٹ کی سیٹ پر قابض ہے جو کہ 16گریڈ کی ہے جبکہ اینٹی ملیریا پروگرام کا جونیئر کلرک 11ویں گریڈ میں ہے ڈی جی صحت حیدر آباد کی26اگست 2025کو جاری کی گئی ملازمین کی سینارٹی لسٹ میں مذکورہ ملازم جس کی آئی ڈی 10374440ہے کا نام 135نمبر پر ہے لیکن پے سلپ میں موصوف اکائونٹنٹ ہے ،ڈی ایچ او آفیس میں غیر قانونی طور پر اکائونٹنٹ کی سیٹ پر قابض جونیئر کلرک کے محکمہ صحت کے گھوسٹ عملے سے ماہانہ 35لاکھ سے زائد رشوت وصولی کرکے آپس میں بند بانٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیںمتعدد ڈاکٹرس جو کہ کراچی سمیت دیگر شہروں سمیت ضلع میں پرائیوٹ کلینک چلا رہے ہیںانکو ماہانہ مبینہ بھتے کے عیوض سرکاری ڈیوٹی سے آزاد کردیا گیا ہے اور تنخواہ جاری کی جارہی ہے جس کے باعث ضلع کے سرکاری صحت مرکز ویران اور عوام علاج کی سہولیات سے محروم ہیں اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد ڈاکٹر سراج احمدسہتو سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سوال پر جواب دینے کے بجائے کال کاٹ دی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جونیئر کلرک جیکب ا باد ڈی ایچ او عملے سے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔