تکنیکی غلطی کے سبب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، صحافی بلال غوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی، کالم نگار، اینکر اور میڈیا پرسن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بلال غوری نے کہا ہے کہ اپنی گرفتار کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب میں بالکل خیریت سے ہوں اور ان شااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکا پہنچوں گا۔ بلال غوری نے لکھا کہ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ہے، شکریہ۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بلال غوری کو کراچی ائرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا تھا جب وہ بنگلا دیش کے انتخابات کی کوریج کے لیے ڈھاکا جانے والے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلال غوری
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔