Jasarat News:
2026-07-24@00:58:44 GMT

سماج دشمن عناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ایس ایس پی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قمبرعلی خان (جسارت نیوز) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی ڈاکٹر محمد عمران خان کی سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ہدایات جاری کرنے کے بعد کراچی کے دو مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ دوبدو پولیس مقابلے دو خطرناک مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی میں تھانہ عزیزآباد پولیس کا کراچی اکیڈمی کے قریب مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طلحہ ولد عبداللطیف عمر 28 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور ایک موبائل فون برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب تھانہ سر سید پولیس کا نارتھ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ اچانک مقابلہ شروع ہوگیا اندھا دھند فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خطرناک ڈاکو زخمی ہوگیا جس کے قبضے سے پولیس نے 30 بور کا ایک پسٹل ، شہریوں سے چھینے گئے دو عدد قیمتی موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقد رقم اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے زخمی ڈاکو کی شناخت شعیب ولد طارق خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا