امامیہ اسکاؤٹس کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام عباسِؑ باوفا کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
کانفرنس سے علامہ صادق رضا تقوی اور ریجنل صدر عون رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت عباسؑ کی وفا، شجاعت، اطاعتِ امام اور قربانی کو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت عباسؑ کا کردار حق کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی، ایثار اور عملی وفاداری کی اعلیٰ مثال ہے، جسے آج کے نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
امامیہ اسکاؤٹس کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام عباسِؑ باوفا کانفرنس، علامہ صادق رضا تقوی کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹس کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام عباسِ باوفا کانفرنس امام بارگاہ وحدت المسلمین، گلستانِ جوہر میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے اسکاؤٹس نے شاہنشاہِ وفا حضرت عباس علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس سے علامہ صادق رضا تقوی اور ریجنل صدر عون رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت عباسؑ کی وفا، شجاعت، اطاعتِ امام اور قربانی کو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت عباسؑ کا کردار حق کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی، ایثار اور عملی وفاداری کی اعلیٰ مثال ہے، جسے آج کے نوجوانوں کو اپنی زندگیوں میں اپنانا چاہیئے۔مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مختلف اسکاؤٹس گروپس کی شرکت نے کانفرنس کی رونق میں اضافہ کیا۔ مقررین نے امامیہ اسکاؤٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور دینی تربیت میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر اسکاؤٹس نے علمِ حضرت عباس علیہ السلام کے سامنے باوقار انداز میں سلامی پیش کی اور اہلِ بیتؑ سے اپنی وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ کانفرنس امامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ (رجسٹرڈ) پاکستان، کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امامیہ اسکاؤٹس کراچی ریجن کے زیر علامہ صادق رضا تقوی کا خطاب اہتمام عباس
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔