2025-10-04@19:52:49 GMT
تلاش کی گنتی: 7522

«کا بھی نہیں جو»:

(نئی خبر)
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدے میں قومی ریاستوں کے اپنے اپنے مقاصد موجود ہیں۔ مگر اسے ایک ”مقدس” معاہدے کے طور پر پیش کرنا ایک گمراہ کن تصور ہے جس کی تصدیق نہ تاریخ سے ہوتی ہے اور نہ ہی معاہدے کے معلوم عزائم سے۔ گزشتہ تحریر میں سوال ادھورا چھوڑا تھا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے سرشار کردینے والے تاثر کی اس معاہدے سے کوئی نسبت ہے اور کیا سعودی عرب ، اسرائیل کو ایک دشمن ریاست سمجھتا بھی ہے یا نہیں؟ اگر اس سوال کا درست جواب تلاش کر لیا جائے تو معاہدے کا مناسب سیاق و سباق قائم کرنا دشوار نہیں رہے گا۔ سعودی عرب کے کردار کو سمجھنے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست نہیں بلکہ فساد کی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں، صرف سیلابی سیاست ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب کے ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیلاب آیا ہو اور وزیر اعلیٰ خود نہ پہنچی ہوں، وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی طرح متاثرین کے درمیان بیٹھ کر ان کے دکھ درد سنے، یہ ایک نئے طرز حکمرانی کی جھلک ہے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ سیلاب سے 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 26...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے، جس نے علاقے کے باشندوں کی زندگیوں میں ایک تاریخی تبدیلی لادی ہے۔ ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کے رہائشیوں نے اس موقع پر آتشبازی کر کے اور خوشی کے نعرے لگا کر جشن منایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق، گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب اور 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی، جس پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی۔...
    راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ڈیوٹی سے غیر حاضر اور مایوس کن کارکردگی کے حامل مزید 32 ملازمین کو برطرف کر دیا، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی کل تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ان برطرفیوں کے خلاف پیر کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے باہر سینٹری ورکرز نے بھرپور احتجاج کیا اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا۔ احتجاجی ملازمین سے ایم پی اے طاہرہ مشتاق نے آج ملاقات کی اور ان کا موقف سنا۔ بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی سے ملاقات کی اور معاملے کے حل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے واضح کیا کہ صرف غیر حاضر اور...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    کراچی: پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا یا مارا تو نہیں؟ ملزم نے کہا کہ نہیں، مجھے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ بیان دیں یا نہ دیں آپ کو جیل کسٹڈی کر دیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑی تعداد میں افراد ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے انکشاف کیا کہ وہ اکثر اے آئی کے اثرات کے بارے میں سوچ کر بے خوابی کا شکار رہتے ہیں، کیونکہ اوپن اے آئی کی قیادت کرتے ہوئے وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کا بوجھ شدت سے محسوس کرتے ہیں۔سام آلٹمین نے بتایا کہ میری سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اے آئی ماڈلز کے چھوٹے چھوٹے فیصلے حقیقی دنیا میں غیر...
    بہاولنگر (ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ویڈیو سامنے آئی تواس پر صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آگیا۔ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ "اب اس پر بھی جل جل کر جل ککڑوں نے کڑھ جانا ہے، جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں"۔  3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، بڑا انکشاف سامنے آگیا اب اس پہ بھی جل جل کے...
    اغوا کیس سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اس وقت خبر بنائی جب اس نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان کے گھر سے اغوا کی کوشش کی گئی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے خلاف کھڑی ہوں گی جو اسے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث ہے۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے کیس نمٹا دیا، مبینہ اغوا کار ان کا سابق منگیتر تھا اور دونوں نے معاملہ عدالت سے باہر طے کیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے...
    بھارت کے معروف گلوکار کمار سانو سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے سبب سرخیوں کی زینت بن گئے۔ کمار سانو کی  ریٹا بھٹا چاریہ سے شادی اور علیحدگی  بھارتی میڈیا کے مطابق کمار سانو نے 1986 میں ریٹا بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی،  اس جوڑے کے 3  بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ کمار سانو کے تعلقات منظر عام پر  آنے کے بعد  جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور  بچوں کو ریٹا کی کسٹڈی میں   دیا گیا تھا۔ سابقہ اہلیہ کے الزامات علیحدگی کو  کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود حال ہی میں ریٹا بھٹا چاریہ نے  سابق شوہر پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ بھی کیا۔ نشرہ نے اپنے کیریئر کے 75 ویں ون ڈے میں صرف 9 اوورز میں 26 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے، جس نے ثنا میر کے 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Nashra Sundhu reaches the milestone of 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets with an absolute ripper ???? ???? Watch Live ➡️ https://t.co/HTwBrsN30B#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/wtedPBnA6g — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September...
    ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس بھیج کر ان سے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ گزشتہ روز یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور ان میں بھی محض 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
    گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز ایک بین الاقوامی امدادی مہم، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کہا جاتا ہے، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے روانہ ہوئی ہے۔ اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔ تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    امریکی خلائی ادارے ناسا نے پیر کے روز 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جنہیں 8 ہزار سے زائد درخواست گزاروں میں سے سخت جانچ پڑتال کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں کو 2 سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد خلائی مشنوں میں شمولیت کی اجازت ملے گی، جن میں زمین کے قریب مدار، چاند اور مریخ پر سائنسی و تحقیقی مہمات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن میں واقع جانسن اسپیس سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران اس نئے بیچ کا خیرمقدم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی نے کہا کہ وہ اس نئی نسل کے امریکی خلائی مہم جوؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔...
    کراچی + نوشہرو فیروز (آئی این پی) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ئوبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ئو2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ئو3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
    اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
    رواں ماہ ستمبر 17 کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک میں سے ایک پر حملہ دوسرے پر بھی حملہ تصور ہوگا۔ اس حوالے سے پہلا سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مشترکہ دفاع کا خیال کوئی تازہ تصور ہے جس نے سعودی عرب یا پاکستان میں جنم لیا، اور پھر اس پر دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی جو معاہدے تک پہنچی ؟ نہیں، دونوں مملک کے مابین یہ معاہدہ سات پردوں میں مستور 70 کی دہائی کے آخری ایام سے موجود تھا۔ بنیاد اس کی یوں پڑی تھی کہ جب پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام شروع کرنے جا رہا تھا تو اس کا خرچہ اٹھانا پاکستان...
    ’’ سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ ‘‘  گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا،...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کرکے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ ٹرمپ، جو اس سے قبل پاناما کینال سے لیکر گرین لینڈ تک مختلف خطوں اور مقامات کو امریکی قبضے میں لینے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں، بگرم پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ طالبان کا ردعمل کیا ہوسکتا ہے، اسکی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کا اعادہ کرکے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کر دیا۔ ٹرمپ، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حالیہ ملاقات نے بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے بلکہ موجودہ عالمی بحرانوں کے تناظر میں بڑی طاقتوں کے درمیان ہم آہنگی کی اشد ضرورت کو بھی واضح کرتا ہے۔ دفاعی و ترویراتی شراکت داری کے معاہدوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امریکا اور برطانیہ اپنی باہمی تجارت و صنعت کو نئی جہتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پروسپرٹی ڈیل (TPD) میں شامل کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور ایٹمی توانائی جیسے حساس شعبے اس بات کا اظہار ہیں کہ مستقبل کی معیشت اور سلامتی انہی عناصر پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر پولیس، خواجہ سرا اور صحافی نشانے پر ہیں۔اس طرح کے واقعات شہر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ایسی کارروائیاں عام طور پر خوف پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حالیہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا نیا رخ ہے۔خواجہ سرا کمیونٹی اور صحافیوں کو نشانہ بنانا معاشرتی تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-2 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر...
    آج میں صبح ہی اٹھ کر بیٹھ گئی،کیوں کہ میرا ایک بڑے ادارے میں ملازمت کے لیے انٹرویو جو تھا۔ کئی روز سے انٹرویو کی تیاری کے بعد کام یابی کے لیے پُراعتماد تھی۔ ڈیفینس میں واقع دفتر میں ملازمت کے امیدوار لڑکے اور لڑکیوں کی ایک بھیڑ سی لگی ہوئی تھی۔ میں بھی اپنی فائل جمع کروا کے اطمینان سے اپنی قطار میں آکے بیٹھ گئی۔ انتظار کی کوفت کے اس دورانیے میں اچانک میری نظر علیزہ پر پڑی۔ ’’ارے علیزہ تم یہاں؟‘‘ میں تیزی سے اٹھی اور جلدی سے جا کے علیزہ سے ہاتھ ملایا۔ علیزہ نے چونک کر میری جانب دیکھا اور دھیمی سی مسکراہٹ سے میرا ہاتھ تھام لیا۔ میں علیزہ سے باتیں کرنے لگی، لیکن...
    پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر مبنی مصنوعی نظام کا سب سے بڑا سیاسی المیہ افواہ سازی کا کھیل ہے۔اس کھیل میں پس پردہ ہونے والی سیاسی چالوں اور سیاسی سازشوں کی کہانی مختلف انداز سے ہمارے سامنے آتی ہے اور اس کو جو لوگ عملی طور پر پیش کرتے ہیں وہ بھی طاقت ور حلقوں کے قریب پائے جاتے یا وہ اس کا دعوی کرتے ہیں۔ اس کھیل کی بنیاد پر ہمارے سیاسی سطح کے پنڈت یا حکومتی نظام سے جڑے افراد ملک میں سیاسی،معاشی اور سیکیورٹی پر مبنی استحکام کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ان کے بقول وہ یہ حقیقت رکھتے ہیں کہ ملک میں کچھ ہونے والا ہے اور اس غیر معمولی صورتحال میں جو کچھ ہوگا...
    ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30 الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنے والی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کاکہنا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی مشکوک طیارے یا ڈرون کو فوراً مار گرایا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ ہم کسی بھی پرواز کرنے والی چیز کو جو ہماری حدود کی خلاف ورزی کرے گی، بلا جھجک گرا دیں گے، اس پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوگی۔وزیراعظم ٹسک نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روسی ڈرونز کو نیٹو کی سرزمین پر مار گرایا گیا ہے، جس سےسیاسی صورت حال میں بڑی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے نیٹو کے آرٹیکل 4 کا حوالہ دیا جس کے تحت کسی بھی  رکن ملک کو...
    ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار موہن لال کی بلاک بسٹر فلم دریشم کے سیکوئل 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ لیجنڈری اداکار موہن لال کو حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اب ایک اور بڑی کامیابی کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے مقبول ترین کردار جارج کُٹی کی واپسی کر رہے ہیں۔ ہدایتکار جیتو جوزف کی ہدایتکاری میں بننے والی دریشم 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ دریشم: ایک سنسنی خیز آغاز 2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی دریشم ملیالم سنیما کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک عام فیملی مین جارج کُٹی کے گرد گھومتی ہے جو...
    چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، دونوں ممالک دفاعی اور اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ بیجنگ میں پیر کے روز امریکی قانون سازوں کے ایک وفد نے چین کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی، جس کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان فوجی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت، محصولات میں اضافہ مؤخر اس دو جماعتی وفد کی قیادت ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایڈم اسمتھ نے کی، جو امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں ڈیموکریٹس کے سینیئر ترین رکن ہیں۔ یہ کمیٹی امریکی محکمہ دفاع اور مسلح افواج کی نگرانی کرتی ہے۔...
    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر...
    خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جسے ’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویزا یورپ کے شینگن ماڈل کی طرز پر ہوگا اور سیاحوں کو بیک وقت 6 ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان میں باآسانی سفر کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی گلف نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوئی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا آخری منظوری کے مراحل میں ہے اور رواں...
    پاکستان ریلوے کی 9 ٹرینوں کی نجکاری کا ابتدائی فیصلہ اب اوپن آکشن کے تحت نیلامی میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا حکام کے مطابق یہ اقدام ریلوے کے کمرشل آپریشنز کو مزید شفاف، منافع بخش اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت فعال بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تاہم دوسری جانب راولپنڈی سے اسلام آباد تک نئی ٹرین سمیت دیگر نئی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی نیوز نے پاکستان ریلویز سے رابطہ کیا ریلوے ذرائع کے مطابق اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو اوپن آکشن کی حتمی شرائط اور طریقہ کار طے کرے گی۔...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم انسانوں کے جانی نقصان پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار پرکاش راج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں شرکت کی۔ انھوں نے فلسطین کا عالمی شہرت یافتہ رومال اپنے کندھے پر رکھا جو غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔ اداکار پرکاش راج کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کہیں بھی انسانیت لہولہان ہو رہی ہو تو ایسے وقت میں خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے اور مودی اسی جرم کے مرتکب ہیں۔ اداکار پرکاش راج نے کہا کہ مودی جی دنیا کو وِشو...
    صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیو کلیئر ہتھیاروں کی کنٹرول ڈیل کی پیشکش کی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ معاہدے کو ایک سال کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر نئی پابندیوں کا عندیہ، نیٹو ممالک پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے دباؤ روس اور امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بڑے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر ہیں۔ ان کے درمیان آخری بچا ہوا معاہدہ جس کا نام نیو اسٹارٹ ہے وہ آئندہ سال 5 فروری 2026 کو ختم ہونے والا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کو محدود کرتا ہے یعنی وہ ہتھیار جو دشمن کے عسکری، معاشی اور...
    دن کا آغاز تازگی سے کریں یا دن بھر کی تھکن کو دھو ڈالیں؟ یہ وہ سوال ہے جو شاید لوگوں کو 2 بڑے گروہوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟  کچھ افراد صبح نہانا پسند کرتے ہیں اور کچھ رات سونے سے پہلے شاور لیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے کون سا وقت بہتر ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ شاور لینے کا بنیادی فائدہ جلد سے پسینہ، چکنائی، گرد و غبار اور آلودگی کو ہٹانا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر آپ رات کو نہاتے ہیں تو دن بھر کی گندگی...
    اسلام ٹائمز: دوحہ قرارداد نے ایک بار پھر اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ عالمِ اسلام کو صرف "بیانات" سے نہیں بچایا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا محض لفظوں کے ہیر پھیر سے نکل کر عملی اقدامات کرے۔ سفارتی، معاشی، عسکری اور سیاسی سطح پر اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو واضح پیغام دیا جانا چاہیئے۔ اگر اسلامی دنیا متحد ہو جائے تو وہ عالمی نظام کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس وقت سب سے بڑی کمزوری مسلمانوں کی اپنی صفوں میں موجود ہے۔ اتحاد، قیادت، خود مختاری اور غیرت و حمیت کی کمی نے ہمیں عالمی طاقتوں کا غلام بنا دیا ہے۔ دوحہ قرارداد نے ہمیں ایک بار پھر...
    اسلام ٹائمز: رئیس امروہوی بھی اپنے فن اور اپنی شخصیت کے کئی منفرد زاویوں کے سبب اردو ادب اور صحافت میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا ایک بڑا وصف ان کی قادر الکلامی تھی، وہ برجستہ گو تھے اور اپنے فن میں اس قدر طاق کہ منظوم گفتگو کرنا بھی ان کے لیے کچھ مشکل نہ تھا۔ رئیس امروہوی ایک ملنسار، خلیق و بامروت شخص تھے جن کی محفل میں اور گھر پر اہل علم و ادب کے علاوہ اساتذہ، سیاست داں، علماء اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات شریک ہوتیں اور ان میں نوجوان ادیب اور شاعر بھی شامل ہوتے جنھیں‌ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا۔ خصوصی تحریر جہانِ علم و فن میں رئیس امروہوی کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان  قبل ازیں ساہیوال میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا. 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل...
    حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔ فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کے اس جرات مندانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مینوفیکچررز نے گھی اور آئل کی قیمت میں فی کلو اوسطاً 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کے اثرات کہیں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں 16 کلو گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے تک جا پہنچا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فی کلو قیمت 100 روپے بڑھ گئی ہے۔ اسی طرح 5 کلو پیک کوکنگ آئل کی قیمت 2,800 روپے سے بڑھ کر 2,850 روپے ہوگئی ہے، یعنی گھریلو صارفین کو فی پیک 70 روپے زیادہ...
    برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا جبکہ عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی جو کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ہے، اب ہارڈ ویئر ڈیوائسز پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ہر جگہ زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔اس منصوبے میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئی ڈیوائسز تیار کریں گے، جن کی ابتدائی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ گلاسز، ڈیجیٹل وائس ریکارڈر، ایک وئیر ایبل پن اور بغیر ڈسپلے والے اسمارٹ اسپیکر جیسے پروڈکٹس پر کسی...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں وزارت تجارت کے حکام سے استفسار کیا گیا کہ ہم چین کو کاٹن کیوں بھیجتے ہیں؟ کپڑا بناکر کیوں نہیں بھیجتے؟اسلام آباد میں جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا، جس میں حکام وزارت تجارت نے پاکستان فری ٹریڈ معاہدے پر بریفنگ دی۔حکام نے شرکاء کو بتایا کہ ملائیشیا سے ہماری درآمدات 2008 کے بعد بڑھی تھیں جبکہ سال 25-2024ء میں ہماری درآمدات کافی کم ہوئی ہیں۔وزارت تجارت حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ملائیشیا کے ساتھ 390 ملین ڈالر کی چاول کی برآمدات کم ہوئی ہیں جبکہ 2019ء سے بھارت سے ہماری تجارت بند ہے۔حکام نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان، سری لنکا فری ٹریڈ...
    جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔  اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
    لیبارٹری میں اُگائے گئے انسانی نیورانز کے خلیوں کے چھوٹے چھوٹے ‘دماغ’، جنہیں عام طور پر ‘مِنی برینز’ کہا جاتا ہے، سائنسی دنیا میں توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ دراصل مصنوعی دماغی اعضا ہیں جو مکمل انسانی دماغ کے محدود مگر اہم افعال کو سادہ شکل میں پیش کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لیبارٹریز میں تیار ہونے والے یہ دماغ تحقیق، ادویات کی تیاری، دماغی امراض کے علاج اور حتیٰ کہ کمپیوٹر سائنس میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ انہیں عموماً انسانی خلیات کو مخصوص کیمیائی عمل سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ خلیات 3ڈی ڈھانچے میں بڑھتے ہیں اور دماغی ٹشوز سے ملتی جلتی ساخت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:...
    بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
    ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے پر ان سے شکوہ کیا تھا۔ سعود نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی اداکاری اور ٹی وی کی اداکاری میں بہت فرق ہے، فلم میں کام جلدی کیا جاتا ہے، جب کہ ٹی وی ڈراموں میں ایک ڈائیلاگ بولنے میں بھی بہت وقت لگ جاتا ہے۔ اداکار نے ماضی کے فلمی دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران آواز ڈب نہیں کی جاتی تھی بلکہ بعد میں ڈبنگ کرنا پڑتی تھی،...
    چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے ایک نیا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک آر ون سیف (DeepSeek-R1-Safe) تیار کیا ہے، جو حساس یا سیاسی موضوعات پر گفتگو کو روکنے میں تقریباً 100فیصد کامیاب ہے۔ چین میں اے آئی ماڈلز کو عوام کے لیے جاری کرنے سے پہلے ’سماجی اقدار‘ کی پابندی کرنی ہوتی ہے، تاکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مواد نہ آئے۔اس ماڈل کو ہواوے اور زیجیانگ یونیورسٹی کے محققین نے مل کر تیار کیا ہے۔ ان کا مقصد اس اے آئی میں ایسی حفاظتی پرتیں شامل کرنا تھا جو اسے چینی حکومت کے طے شدہ قوانین اور پابندیوں کے مطابق بنا سکیں۔ اس نئے ورژن کو ایک ہزار ہواوے کے Ascend AI chips کا استعمال...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے 57 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 20 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان میں سے صرف 10 ہزار نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی، چاندی کا بھاؤ بھی گرگیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں جیولرز اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، تاہم تمام شعبوں کو ٹیکس نظام میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی اصل آمدنی چھپا کر ٹیکس سے بچنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) ایران میں مزدوروں کے حقوق کی معروف کارکن شریفہ محمدی دسمبر 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ 46 سالہ کارکن اور انجینیئر پر ایران میں "ریاست کے خلاف مسلح بغاوت" کا الزام ہے اور انہیں ایک بار پھر سے موت کی سزا کا سامنا ہے۔ پہلے انہیں 2024 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور پھر 2025 کے اوائل میں دوبارہ موت کی سزا سنائی گئی، اور اگست میں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔ کارکنوں کے حقوق کے لیے ان کی گہری وابستگی نے حکام کی توجہ ان کی جانب دلائی۔ وہ بحیرہ کیسپین پر ایران کے ساحلی شہر رشت میں مزدور تنظیموں کی تشکیل کردہ...
    کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان نے کہا ہے کہ بگرام ایئربیس تو دور کی بات ہم افغانستان کا ایک انچ بھی امریکا کو نہیں دیں گے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی صدر کو جواب میں کہا افغان سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو داخل ہونے نہیں دیں گے، امریکا افغانستان کو تسلیم کر لے تب بھی زمین حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان آزاد ملک ہے، کسی بھی بیرونی قبضے کو تسلیم نہیں کریں گے، بگرام ایئر بیس پر چین کے قبضے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔...
    بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
    سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار کراچی سیلابی خطرات کی زد میں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے،وزارت پلاننگ کی دستاویز پاکستان کی آدھی معیشت سیلابی خطرات کی زد میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت پلاننگ کی دستاویز کے مطابق سیلابی خطرات سے دوچار علاقوں کا جی ڈی پی میں حصہ 50 فیصد ہے سیلابی خطرات سے دوچار لاہور کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 11.5 فیصد ہے۔کراچی بھی سیلابی خطرات کی زد میں ہے جہاں جی ڈی پی میں حصہ 20 فیصد ہے جب کہ پشاور، ملتان اور کوئٹہ کا بھی سیلابی خطرات کی زدمیں ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد اور پشاور بھی سیلابی...
    2 ستمبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک فوجی مرکز پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ یعنی ایس ایس جی کے افسرمیجرعدنان اسلم شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میجر عدنان اسلم کو اپنے ایک زخمی ساتھی کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت سے انہیں نشانِ حیدر سے نوازنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پرمیجرعدنان اسلم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جب کہ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھی...
    حال ہی میں سینیئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنے کیرئر سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ انٹرویو میں توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن ان کی اداکاری اور انداز سے متاثر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ میری نقل کیوں کرتے ہیں لیکن وہ برسوں سے یہ کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا کہ اجے دیوگن نے انٹرویوز میں میرا نام بھی لیا ہے جو کہ ایک بڑی بات ہے کیونکہ یہاں لوگ...
    اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ  ( آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی)  پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔  میڈیارپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 ء کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں، ایسے میں یہ جرمنی کی اچھی ایجاد ہے جو ’’صحرا کی خشک ہوا سے پانی نکالتی ہے — بغیر کسی بجلی کے استعمال کے۔‘‘یہ نظام ایک خاص ’’ہائیگروسکوپک جیل‘‘پر مبنی ہے، جو رات کے وقت جب نمی زیادہ ہوتی ہے تو ہوا سےجذب کرتا ہے۔ دن کے وقت سورج کی روشنی اس جیل کو گرم کرتی ہے، اور وہ نمی صاف پینے کے پانی میں تبدیل ہو کر ایک کنٹینر میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سسٹم میں نہ کوئی موونگ پارٹس ہیں، نہ بیٹری، نہ ہی کوئی الیکٹرانکس — یہ مکمل طور پر ’’سورج کی روشنی سے کام کرتا ہے۔ صرف 1 مربع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-22
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے وفاقی وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی کے اس بیان کہ پنحاب اور کے پی میں صوبہ بن سکتا ہے توسندھ میں کیوں نہیں بن سکتا پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی احمقانہ، بچکانہ سوچ کی عکاسی کم اورسندھ دشمنی اورتعصب پرستی کی زیاہ کر رہا ہے ان کی سب سے بڑی تعصب پرستی کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کو سندھ سے الگ بیان کرریا ہے، ہم ان کو واضع کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذہن میں اچھی طرح بٹھالیں کہ پنجاب اورکے پی کے وارث پنجابی اورپٹھان چاہتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں، خصوصاً بنوں، لوئر دیر، لکی مروت، وزیرستان اور باجوڑ میں دہشت گردانہ حملوں اور جھڑپوں کی لڑی نے پوری قوم میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان واقعات میں نہ صرف سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسروں کی شہادتیں شامل ہیں بلکہ عام شہریوں، سرکاری ملازمین اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ سلسلہ محض علاقائی دہشت گردی نہیں رہا بلکہ ایک منظم سازش کا حصہ دکھائی دیتا ہے جس کے پیچھے بیرونی معاونت اور سہولت کاروں کے ہاتھ ہونے کے واضح ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔ اس پس منظر میں سوال یہ ہے کہ یہ جنگ آخر کب تک جاری رہے گی؟ اور ہم بطور ریاست اور معاشرہ...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار کا غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار پرکاش راج غزہ میں مظالم پر بھارتی اور اسرائیلی حکومت پر برس پڑے۔ پرکاش راج  نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم کرنے والوں میں اسرائیل اکیلا...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
    نیویارک ٹائمز نے سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے برسوں کی لڑائی درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں حماس کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ گروپ (حماس) نہ صرف شکست سے دوچار نہیں ہوا ہے بلکہ اب بھی غزہ میں گوریلا سرگرمیوں کے ساتھ سرگرم ہے، حالانکہ حماس نے اپنی جدوجہد کو ایسے حالات میں جاری رکھا ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر دو سالہ جارحیت میں تحریک کی مجاہدین اور قائدین کو شہید اور ان کے ہتھیاروں کے ذخیروں کا ایک بڑا حصہ بھی تباہ کر دیا...
    چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے سے اپنے خطاب میں اداکار پراکش راج نے کہا کہ آج فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے، اس کی ذمہ داری صرف اسرائیل پر نہیں بلکہ امریکا پر بھی ہے، اور مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی مجرمانہ ہے، جب زخم لگے اور ہم خاموش رہیں تو وہ مزید بگڑ جاتا ہے، اسی طرح اگر کسی قوم پر ظلم ہو اور دنیا خاموش رہے تو یہ خاموشی اس زخم کو اور گہرا کر دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم...
    فلپائن میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت منیلا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ حکام، ارکانِ اسمبلی اور بااثر کاروباری شخصیات کے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک شدید موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے، اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ اربوں ڈالر کے منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے یا شدید ناقص انداز میں بنائے گئے۔ احتجاج کی فضا، نعرے اور عوامی غصہ مظاہرین فلپائن کا قومی پرچم لہراتے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ بس بہت ہو گیا، ان سب...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  10مئی کی فتح  نے دشمن کو وہ سبق سیکھایا  جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا ،ہم نے پاکستان کوعظیم عسکری قوت بنایا ہے۔ لندن میں سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں  کو 10مئی کی فتح اورمعرکہ حق کی عظیم کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ فتح ہے جس کے ذریعے  دشمن کو وہ سبق سیکھایا جسے وہ زندگی بھر یادرکھے گا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ  میرے لئے انتہائی مسرت اور فخر کی بات ہے کہ میں سمندر پار مقیم عظیم پاکستانیوں کے سامنے کھڑا ہوں، آپ ملک کے...
    ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی امریکی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کردیا۔افغان حکومت نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن طالبان حکومت کو تسلیم کرلے اور افغانستان کی تعمیر نو کا وعدہ بھی کرے، تب بھی افغانستان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گا۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بگرام ایئر بیس دوبارہ حاصل کرنے کے اشاروں کو دوٹوک اور سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے، اور واضح کر دیا ہے کہ افغانستان اب کسی بھی بیرونی طاقت کو دوبارہ اپنی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے امریکا طالبان حکومت کو تسلیم کر لے یا تعمیر نو کے وعدے کرے، ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ بگرام ائربیس تو دور کی بات، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہمیشہ ہی شائقین کے لیے سب سے بڑی کشش رہے ہیں۔ ان بڑے اور ہائی وولٹیج میچز میں جہاں بھارتی میڈیا اکثر اپنے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، وہیں ریکارڈز یہ حقیقت بھی عیاں کردیتے ہیں کہ اصل دباؤ ہمیشہ بھارتی ٹیم پر ہی رہا ہے اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کا پلڑا ہی ہمیشہ بھاری نظر آیا ہے۔ ماضی کی مثالوں پر نظر ڈالیں تو 1986ء کا شارجہ فائنل آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے، جب جاوید میانداد کے آخری گیند پر چھکے نے بھارت کی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز: غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور یونانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔اسی طرح اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں جاری قتلِ عام کی علامتی مذمت کی اور عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی نسل کُشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ...
    چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں اور فنکاروں نے شرکت کی، مظاہرے میں معروف اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اداکار پراکش راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے،اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست ہے...
    جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
    کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہے، فینز کے جذبات کی عکاسی ہے، اور ایشیائی کرکٹ کے وقار کا امتحان ہے۔اینڈی پائی کرافٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور...
    کراچی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔  بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ کرینا...