2025-10-04@16:42:13 GMT
تلاش کی گنتی: 7517
«کا بھی نہیں جو»:
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا،اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے الفاظ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے میں سب سے اہم بات جنگ بندی ہے تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ روکا جا سکے، اس معاملے میں پیش رفت مثبت قدم ہے، اسرائیل کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے جبکہ حماس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن مرحلہ وار آگے بڑھے گا، سب سے پہلے مقصود یہ تھا کہ وہاں بمباری کا عمل ختم کیا جائے، حماس نے 44میں سے 20قیدی چھوڑ دئیے...
پاک فوج کے ڈسپلنڈ شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کی حالیہ بیانیہ بازی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی مہم جوئی یاڈرامہ کیا گیا تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ اور موثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات غیر ذمہ دارانہ نوعیت کے حامل ہیں اور ایسے ایڈونچرز کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایسے بیانات نقصان دہ ہیں اور بھارت برسوں سے اپنے موقف کے حق میں خاندانی المیوں یا مظلومیت کے کارڈ کو چلا رہا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ...

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے کو اعلی سیکیورٹی حکام نے سنجیدہ اور وسیع النوع قرار دیا ہے، پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں بلکہ معیشت، اقتصادیات اور عوامی خوشحالی تک پھیلا ہوا ہے۔ ٹیلی ویژن اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرانا مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کے پس منظر میں طے پایا ہے اور اس کے مقاصد انتہائی وسیع ہیں۔ معاہدہ اسٹریٹیجیک نوعیت کا ہے، کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں اور اس کا بنیادی مقصد استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی طاقت اکٹھی ہو...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سرگودھا اور خوشاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع جیسے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ بھی ممکنہ بارشوں کی زد میں ہیں۔ مزید برآں، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ،...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی ممکنہ تنازعے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ ورلڈکپ میں پاک بھارت ویمنز میچ سے ایک دن قبل، پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے غیر رسمی انداز میں موجودہ سیاسی حالات پر سوالات اٹھانے کی کوشش کی۔ اس پر آئی سی سی کی میڈیا مینیجرسیپوا کازی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ پریس کانفرنس صرف کرکٹ تک محدود رکھی جائے گی۔ کسی بھی سیاسی معاملے یا دونوں ٹیموں کے ہینڈ شیک سے متعلق سوالات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ہدایات کے...
اب تک آپ نے جسم کے مختلف حصوں—جیسے بازو، گردن یا کمر—پر ٹیٹوز بنوانے کا رجحان ضرور دیکھا یا سنا ہوگا، لیکن کیا کبھی یہ تصور کیا کہ لوگ اپنےدانتوں پر بھی ٹیٹو بنوا رہے ہیں؟ جی ہاں، چین میں نوجوانوں کے درمیان ’’ٹوتھ ٹیٹو‘‘ کا نیا فیشن تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ ٹیٹوز براہِ راست دانتوں پر نہیں بلکہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے ڈینٹل کراؤنز یا ٹوتھ کیپس پر بنائے جاتے ہیں، جنہیں بعد میں دانتوں پر چڑھا دیا جاتا ہے۔ ان منفرد کراؤنز پر نوجوان اپنے رومانوی پیغامات، محبوب کے نام، خوش قسمتی کے نمبر، اور حتیٰ کہ جملے جیسے’’پیسہ کماؤ‘‘ یا ’’مقصد حاصل کرو‘‘ بھی کندہ کروا رہے ہیں۔ یعنی...

کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے:وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل کی کامیابی کا خیر مقدم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ...
یروشلم کے اخبارات اور کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سِٹیزن لیب کی متوازی تحقیقات کے مطابق اسرائیل کی فنڈنگ سے فارسی زبان میں آن لائن مہمات نے جعلی سوشل میڈیا شناختوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی شبیہ بہتر بنانے اور ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ان مہمات میں اوتارز (جعلی شناختوں) کا استعمال کیا گیا، جو ایرانی شہریوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مہمات شاہی نظام کی بحالی کے حق میں آوازیں بلند کر رہی تھیں اور یہ اس وقت چلائی گئیں جب اسرائیل ایران پر حملے...
پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
پاکستان نے امریکا کو بحیرہ عرب کے ساحل پر نیا پورٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی مالیاتی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشیروں نے امریکی حکام کو تجویز دی ہے کہ امریکی سرمایہ کار بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ٹرمینل تعمیر اور آپریٹ کریں تاکہ پاکستان کی اہم معدنیات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے امریکی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے عوامی مفاد اور امن سب سے اہم ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کمیٹی کے اراکین کو ان کی محنت اور سنجیدہ کوششوں پر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ اس بار وجہ بنی ہے ان کے ایک پرانے ڈرامے کا بولڈ سین، جس کا کلپ اچانک وائرل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں اور ناقدین کی زبانوں پر دانش تیمور کا چرچا ہونے لگا۔ دانش تیمور گزشتہ کئی برسوں سے ہٹ ڈراموں کا حصہ رہے ہیں اور جارحانہ کرداروں نے انہیں ایک منفرد پہچان دی ہے۔ مداح انہیں عموماً سخت اور غصے والے کرداروں میں دیکھنے کے عادی ہوچکے ہیں، لیکن اب سامنے آنے والے اس پرانے کلپ نے سب کو حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کہنے لگے کہ ’’یہی وہ دانش تیمور ہیں جنہیں ہم...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ...
رشب شیٹی کی فلم کانتارا چیپٹر 1 سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی پہلے دن بھارت میں 60 کروڑ روپے کا بزنس کرکے شاندار آغاز کیا۔ یہ فلم 2022 کی بلاک بسٹر کانتارا کا پری کوئل ہے جو کَنّڑ، تیلگو، تمل، ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی۔ ٹریڈ ویب سائٹ سکنلک کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں 1.28 ملین سے زائد ٹکٹیں فروخت کیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا پہلے دن بھارت بھر میں فلم کے 8,800 سے زائد شوز لگائے گئے۔ کَنّڑ زبان میں تقریباً 1,500 شوز کے ساتھ 88 فیصد اوکیوپینسی حاصل ہوئی، جب کہ تیلگو اور تمل میں 70 فیصد سے...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس پر سابق کرکٹرز نے انہیں غلط وقت پر بولنگ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ وسیم اکرم نے انہیں ’رن مشین‘ قرار دیا، جبکہ محمد یوسف اور محمد عامر کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ اس دوران ان کے متنازع رویے پر آئی سی سی نے بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جس سے ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی حارث رؤف...
اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو خونریزی اور نسل کشی کو اپنے مطالبات منوانے کیلیے استعمال کر رہا ہے، نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دھمکیاں دیں لہٰذا ایسے شخص پر کس طرح اعتبار کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ کے امن منصوبے پر پاکستان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اس میں اسلامی ممالک کے ساتھ طے شدہ نکات شامل نہیں، ان نکات کو سامنے لانا چاہیے۔ پاکستان کیلیے قائداعظمؒ کا اسرائیل پر موقف مشعل راہ ہے، فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہماری جذباتی وابستگی ہے، فلسطین امن معاہدے کے اثرات کشمیر پر بھی ہوں گے ، ٹرمپ غیر متوقع شخصیت ہیں، نیتن یاہو بھی قابل اعتماد شخص نہیں، دنیا پاکستان کی...
موجودہ وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی مدد سے ڈیڑھ سال پورا کر لیا ہے اور موجودہ ملکی اور عالمی صورت حال کے تناظر میں ملک بھر میں فوری طور پر عام انتخابات منعقد ہوتے بھی نظر نہیں آ رہے اور ان ڈیڑھ سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں اپنی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے جیسی انتخابات سے قبل پیدا ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں سیلابی صورت حال برقرار ہوتے ہوئے بھی ایسے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے جب کہ سیلاب متاثرین ابھی تک گھروں سے محروم ہیں یا ان کے گھر ابھی رہائش کے قابل نہیں ہیں۔ متاثرین کے گھر اور کھیت ابھی تک ڈوبے ہوئے...
کوئی کچھ بھی کہے سوچے،سمجھے یا بولے ہم تو اس کہاوت کے قائل ہیں کہ تلوار چلاؤ تو اپنوں کے لیے لیکن بات کرو تو خدا کے لیے۔جیسے قربانی خدا کے لیے اور کھال شوکت خانم کے لیے یا کماؤ تو اپنے لیے اور بولو تو بانی اور وژن کے لیے۔ چنانچہ سارے واقعات، واردات،بیانات اور’’بیرسٹروں‘‘ کی اطلاعات سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمارے صوبے کے پی کے خیر پخیر کی حکومت کو اب چھٹی یا پولیس کی اصطلاح کے مطابق ’’شاباشی‘‘ دینی چاہیے۔کیونکہ پانچ سال کا کام اس نے دو سال میں پورا کرلیا ہے جو کچھ کرنا تھا وہ سب کچھ ہوچکا بلکہ جو نہیں کرتا تھا وہ بھی ہوچکا ہے۔ ادارے اور محکمے’’ٹریک‘‘ پر...
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 53 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں اب بھی سات لاکھ افراد پھنسے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ غزہ ایک بار پھر تاریخ کے خون آلود اور سیاہ باب کی زد میں ہے۔ اسرائیلی بمباری، ٹینکوں کی گھن گرج، فضا میں اڑتے ہوئے...

اسرائیلی غنڈہ گردی پر دنیا خاموش، صیہونی وزیر کا فلوٹیلا کے قیدیوں کو دہشتگردوں جیسی حالت میں رکھنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو وعدے کے مطابق سخت سکیورٹی جیل میں رکھا گیا ہے، یہ کارکن دہشت گردوں کے حامی ہیں اور انہیں دہشت گردوں جیسا ہی سلوک دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق بن گویر نے کہا کہ ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں، یہی میں نے کہا تھا اور یہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو فوری ملک بدر کرناغلطی ہے اور انہیں چند ماہ تک...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور آزاد کشمیر کی ترقی سے متعلق تمام مطالبات کے لیے تیار ہیں، کل بھی ہمارے عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 ارکان سے مذاکرات ہوئے، یہ 3 ارکان پھر اپنے دیگر کمیٹی ارکان سے مشاورت کے لیے گئے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن باتوں پر رائے میں فرق ہے ان پر بات کرنے کے لیے وہ ارکان مشاورت کے لیے گئے ہیں، وزارتیں کم کرنے سے متعلق ہم نے...
اسلام ٹائمز: یہ فقط 76 برس کے عرصے میں تباہ شدہ معاشرے سے مادی ترقی کی امتیازی حیثیت تک پہنچنے کی ایک بے مثال داستان ہے، جو چینی قوم نے اپنی ہمت، محنت اور ذہانت سے رقم کی۔ ہانک کانگ، تائیوان چین کے حصے تھے، تاہم چین نے ان دونوں خطوں کے حصول کے معاملے کو سرد خانے کے سپرد کر دیا اور قوم ایک بڑے ہدف کے لیے سرگرم عمل رہی۔ برطانیہ سے معاہدے کے نتیجے میں ہانک کانگ از خود چین کی جانب لوٹ آیا۔ تائیوان کے معاملے پر چین کوئی فعال پیشرفت تو نہیں کرتا، تاہم اپنے اصولی موقف سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ اب چین اس حیثیت میں ہے کہ وہ ممالک جو تائیوان کو ایک...
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں نے غزہ کے عارضی ہسپتالوں میں مخدوش صورت حال کے بارے میں خبردار کیا ہے جہاں نومولود آکسیجن سے محروم ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں زخمی بچے لائے جا رہے ہیں جو روٹی کی تلاش میں ڈرون حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے ایک ہسپتال کے مختصر دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جہاں بھی نظر دوڑائی، بچے یا تو تکلیف میں تھے یا جان کی بازی ہار چکے تھے۔ مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں واقع الاقصیٰ اسپتال میں ایک چھ سالہ بچی لائی گئی جو فضائی حملے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ مزید خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں شہریوں کو مسلسل بمباری کا سامنا ہے اور سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال یوکرین میں جنگی محاذ پر حالات خطرناک رہے اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے دیکھنے کو ملے۔ سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2024 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ رہی۔...
سٹی42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے مطالبہ پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز معافی کیوں مانگے، معافی وہ ترجمان مانگے جس نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پہ آئی ہوئی آفت کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید کی، سیاست کی۔ لاہور میں نئی الیکٹرک بسوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا، میں نے اگر جواب دیا تو اپنے لوگوں کے حق کے لئے آواز بلند کی، اس کے لئے مریم نواز شریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی پنجاب کے متعلق بات کرنے...
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز تحریر :ظہیر حیدر جعفری دنیا میں کسی بھی قوم کی ترقی یا زوال کی اصل بنیاد تعلیم ہوتی ہے۔ اگر کوئی قوم علم کو اپنی ترجیح بنا لے تو وہ ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھتی ہے، لیکن اگر کوئی قوم تعلیم کو پسِ پشت ڈال دے تو دولت، زمینیں اور طاقت سب کچھ ہونے کے باوجود وہ زوال کا شکار ہو جاتی ہے۔ آج ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو صاف پتا چلتا ہے کہ جو قومیں تعلیمی میدان میں آگے ہیں وہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔ یورپ، امریکہ اور خاص طور پر آج کا چین اس کی روشن مثال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے اور معاہدے کی آخری تاریخ متعین کی گئی ہے۔ ترتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے کئی جنگجو مارے جاچکے ہیں اور باقی جنگجو طور محصور ہیں۔ صدر نے معصوم فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر خطرناک علاقوں سے نکل کر محفوظ حصّوں میں منتقل ہو جائیں تاکہ انہیں مناسب امداد فراہم کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی فریقین ایک بڑے امن معاہدے کی حمایت کرتے ہیں اور حماس کو ایک آخری موقع دیا جا رہا ہے...
اسلام ٹائمز: میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ جب اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے تو حماس نے جنگ شروع کیوں کی۔ یاد رکھیں، جنگیں بہادری، قربانی اور اصولوں کے بغیر نہیں لڑی جا سکتیں۔ آزادی کی تحریکوں میں انسانی قربانیوں کی نہیں مقصد اور کاز کی اہمیت کو دیکھا جاتا ہے، جس کیلئے قربانیاں دی جا رہی ہوتی ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی کافی عرصے بعد غزہ میں جاری انسانیت سوز بربریت کے مسئلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اسرائیل جنگ ختم کرنے کیلئے 20 نکاتی فارمولا دیا ہے۔ پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عرب اور غیر غرب مسلم ممالک کے سربراہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ عزالدین الحداد نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے، جسے وہ حماس کو کمزور اور ختم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عزالدین الحداد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل لڑائی ختم کرنے کے بجائے حماس کے وجود کو مٹانے کے لیے بنایا گیا ہے، اسی لیے وہ مسلح جدوجہد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی فریم ورک کو اسرائیل پہلے ہی قبول کرچکا ہے، اس میں حماس پر یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور آئندہ غزہ کی حکومت میں کوئی کردار...
اب تو یہ احساس شاید کچھ کم ہوچکا ہے لیکن کچھ عرصہ قبل کووڈ 19 کی عالمی وبا نے بہت سوں پر ایک خوف سا طاری کردیا تھا اور وہ معمولی نزلہ اور کھانسی یا چھینک کی آواز پر متفکر ہوجایا کرتے تھے کہ یہ کہیں کورونا تو نہیں۔ ان دنوں آپ کے آس پاس کوئی نہ کوئی کھانس رہا ہوگا اور جیسے جیسے موسم خزاں قریب آ رہا ہے کھانسی، زکام اور بخار جیسی علامات عام ہو گئی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ صرف عام نزلہ ہے یا کچھ زیادہ سنگین اور خود کو بچانے کے بہترین طریقے کون سے ہیں۔ برطانوی ماہر طب اور بی بی سی کے پروگرام مارننگ لائیو کے میزبان ڈاکٹر آسکر ڈیوک...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، لیکن انہیں منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج دیا تھا، عوامی مطالبات پُرامن طریقے سے تسلیم کیے جا سکتے ہیں، تاہم پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ معاملہ پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی قیادت نے بھی اتفاق رائے سے مسائل کے حل کی کوشش کی، وزیراعظم ان معاملات کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے سرچ انجن گوگل اور ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں نے نئی دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز ان کی شہرت اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ویڈیوز میں ان کے چہرے اور آواز کا استعمال براہِ راست ان کے شخصی اور تخلیقی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے عدالت کو یوٹیوب پر موجود سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس بھی فراہم کیے ہیں تاکہ...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریباً 42 ہزار افراد ایسے زخموں اور چوٹوں کا شکار ہوئے جن سے وہ مستقل معذوری میں مبتلا ہو گئے، ان افراد کو جن میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے، برسوں تک طبّی دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی۔ ادارے نےجاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک جن 1 لاکھ 67 ہزار 376 زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے، ان میں سے ایک چوتھائی کو مستقل نوعیت کی چوٹیں پہنچی ہیں جب کہ 5 ہزار سے زیادہ افراد کے اعضا کاٹنے کا آپریشن کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ، عرب و مسلم...
معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ پیش آئے ایک افسوسناک آن لائن واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص نے ویڈیو گیم کے دوران ان کی بیٹی سے نازیبا مطالبہ کیا۔ یہ انکشاف انہوں نے ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر، ممبئی میں منعقدہ ’سائبر آگاہی مہینے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکشے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، جب ان کی 13 سالہ بیٹی نیتارا کمار ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 57 سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ کیسے؟ اکشے کمار نے راز بتادیا اداکار نے بتایا کہ میری بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جو کہ کسی...
سکردو کی حسین وادیوں کے دامن میں، شہر سے محض 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حسین آباد میں ایک ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے، جو بلتستان کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کا آئینہ دار ہے۔ یہ ہے یوسف حسین آبادی میوزیم، جسے ایک فرد کی ذاتی محنت، جنون اور محبت نے حقیقت میں بدلا۔ اس میوزیم کو بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم قرار دیا جاتا ہے، اور یہ حقیقتاً اس خطے کی ثقافتی بقا کا قلعہ ہے۔ بانی کی لگن اس میوزیم کی بنیاد معروف محقق، ادیب اور سابق سرکاری افسر یوسف حسین آبادی نے رکھی۔ انہوں نے پانچ سے چھ برسوں تک دن رات محنت کرکے قدیم اشیاء، مخطوطات، تاریخی دستاویزات، تصاویر، لوک کہانیاں اور نغمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں افراد نائٹ شفٹ ڈیوٹی کرتے ہیں، لیکن ایک تازہ تحقیقی مطالعہ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ رات کی شفٹ میں مسلسل کام کرنا گردوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔جریدے Mayo Clinic Proceedings میں شائع ہونے والی اس جامع تحقیق میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد کو تقریباً 14 سال تک فالو اپ کیا گیا اور حیران کن نتائج سامنے آئے۔مطالعے کے مطابق وہ افراد جو دن کے بجائے رات کی شفٹ میں کام کرتے ہیں، ان میں گردوں کی پتھری بننے کا خطرہ تقریباً 15 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مستقل طور پر یا زیادہ تر نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے وفد میں شریک ڈاکٹر شمع جونیجو کے ذکر پر ایوان میں وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے شمع جونیجو کا نام وفد میں نہیں بھیجا تھا۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظر آتی ہے۔بعدازاں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے وہ وزیر خارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ...
میچ میں تمام پروٹوکولز پر عمل ہوگا، مگر مصافحے یا گلے ملنے کی ضمانت نہیں، بی سی سی آئی کا جواب بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیکریٹری دیوجیت سائیکیاکی گفتگو مودی سرکار نے ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کا جنٹلمین کھیل کرکٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔کولمبو، بھارت اورپاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان اتوار کوشیڈول میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے یا بعد میں مصافحے...
ویٹی کن سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو دنیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) جرمن شہر میونخ کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعے کے اوائل میں بتایا کہ جمعرات کی شام کو ہوائی اڈے کے آس پاس والی فضائی حدود کے قریب ڈرون دیکھے جانے کے بعد ایک درجن سے زیادہ پروازیں بند اور منسوخ کرنی پڑیں۔ تاہم جمعہ کی صبح سے ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ "فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔" حکام کے مطابق نامعلوم ڈرون کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول آپریشن روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور میونخ میں کم از کم 17 پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں، جس سے تقریباً...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں۔ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔ بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نوازمریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے...
غزہ: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ نے امریکا کے نئے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس رہنما عزالدین الحداد کا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل حماس کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، اسی لیے وہ لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی فریم ورک اسرائیل پہلے ہی قبول کرچکا ہے، لیکن اس میں حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے اور غزہ کی حکومت میں اس کا کوئی کردار نہ ہو۔ قطر میں موجود حماس کی کچھ سیاسی قیادت منصوبے کو ترامیم کے ساتھ قبول کرنے پر...
بولی وڈ اسٹار کاجول نے اپنے ٹاک شو میں بیٹے سے جڑا ایک ایسا لمحہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی اور سوچ پر گہرا اثر چھوڑا۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ٹو مچ کے نئے ایپی سوڈ کی میزبانی بڑے دلچسپ انداز میں کی، جس میں مہمان کے طور پر عالیہ بھٹ اور ورون دھون موجود تھے۔ اس دوران کاجول نے والدین کے تجربات پر بات کی اور جب عالیہ نے ان سے ایک بچوں کی پرورش کی اہم ٹپ پوچھی، تو کاجول نے نہایت سادگی سے کہا، ’بس ان کی سنو… صرف سنو۔‘ کاجول نے وضاحت کی کہ اکثر والدین سمجھتے ہیں بچے زیادہ نہیں جانتے اور ان کی باتوں کو سنجیدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں متاثرین کے نقصانات کا جامع ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور گھر گھر جا کر متاثرین سے تفصیلات حاصل کر رہی ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرہ شہریوں اور دیہی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔سروے کے دوران 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی معلومات لی گئی ہیں جبکہ 53 ہزار 985 ایکڑ متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد میڈیا اور شائقین کی طرف سے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر طنز اور مذاق پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیگ افغان ٹیم نے کبھی اپنے لیے نہیں اپنایا، بلکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات کے بعد عوامی تاثر کے طور پر سامنے آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ بنگلا دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے باوجود شکست اور سری لنکا کے ہاتھوں بڑی ناکامی نے سپر فور مرحلے تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے،...
بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری کے دوران سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ثناء میر کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ کمنٹری کے دوران ثنا میر نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ رکاوٹ یا الجھن آپ کی زندگی کو آسان بنانے کا موقع ہے۔ اپنے اردگرد کے مناظر میں غرق ہوجائیں، غروب آفتاب اور اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھیں، پانی کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو دیکھیں، ان چیونٹیوں کو دیکھیں جو اپنے گھروں تک کھانا لے کر جارہی ہیں۔ اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے؟ اور جب آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے، تو آپ ان ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جنہیں زندگی کی بے قابو دوڑ میں شاید نظرانداز کر دیا گیا ہو۔ منفی: آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ...
پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
ویب ڈیسک:عصر حاضر میں لوگ نقد رقم کے بجائے کریڈٹ کارڈ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، کسی کو رقم کی منتقلی یا بلوں کی ادائیگی اب سب اے ٹی ایم کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نقدی رکھنے اور لوٹے جانے کے خطرے بھی بچ جاتے ہیں مگر دنیا کے ڈیجیٹل ہوتے ہی مجرم بھی سائبر کرمنل بن چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جب سے لوگوں نے نقدی کی بجائے کریڈٹ کاڑڈ استعمال کرنا شروع کیا تب سے سائبر کرمنلز نے انہیں لوٹنا شروع کر دیا اور آئے روز ایسی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس میں سائبر کرائمز کے ذریعہ لوگوں کو ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ...
غزہ: اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤ اور انسانی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا میں 13 وہ افراد بھی شامل ہیں جو بھوک، قحط اور امداد کے حصول کی کوشش میں تھے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 225 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 938 ہو چکی ہے۔ مسلسل بمباری کے باعث طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اسپتالوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ عالمی ادارے بھی اب اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے آگے بے...
بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ آپ انہیں برسوں بلکہ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی نہیں بھول پاتے۔ وہ ذہن میں نقش ہوجاتے اور آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ آج کے کالم میں ’وی نیوز‘ کے قارئین کے لیے ایسا ہی ایک واقعہ اور اس سے جڑی باتیں شیئرکرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ میرے کالج کے زمانے کا واقعہ ہے، یعنی خاصا پرانا، لگ بھگ 35 سال پہلے۔ کالج سے واپسی کے راستے میں ایک 60،65 سالہ بزرگ سا آدمی چنے چاول جسے سرائیکی میں چھولے چاول کہتے ہیں، کی ریڑھی لگاتا تھا۔ یہ بظاہرعام سی بات تھی۔ اس بابے میں مگرکوئی بات الگ تھی جو اسے دوسروں سے منفرد کرتی۔ ایک بار جس نے اس کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو...
فرانس کے وزیر خارجہ جان نوئل بارو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا موقع اب بھی موجود ہے، اگرچہ اقوام متحدہ کی پابندیاں نافذ ہو چکی ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق العربیہ اور الحدث کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میکانزم آف اسنیپ بیک کو فعال کرنا اس بات کا مطلب نہیں کہ بات چیت کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس اور اس کے شراکت دار مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ تہران سنجیدہ ضمانتیں فراہم کرے۔ یہ گفتگو انہوں نے العلا میں ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔...
اسلام آباد: آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند اور درست سمت میں اچھا قدم ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کے عوام کو 23 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دے چکے ہیں ۔ اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس میں کوئی شک نہیں رہ جائے گا کہ ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اصل ایجنڈا کچھ اور ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-4چناری ‘مظفر آباد‘اسلام آ باد ‘لندن (آن لائن+اے پی پی +صباح نیوز)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جہلم ویلی بھر میں چوتھے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن،پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند،مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے،جہلم ویلی سے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سیکڑوں افراد چھٹیاں کے مقام پر پولیس کے ساتھ ہلکی توں،تکرار اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد مظفرآباد روانہ،تعلیمی ادارے کھلے،اکثریتی اسٹاف،طالب علم غیر حاضر،موبائل،انٹر نیٹ سروسز پانچویں روز بھی مکمل بند،صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا،عوام بھی شدید پریشانی سے دوچار،جہلم ویلی بھر میں سخت سیکورٹی،جگہ،جگہ پر پولیس تعینات،چوتھے روز بھی جہلم ویلی بھر میں کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-1 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہیں لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-2-1ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ملک بھر کے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے شہری اس فیصلے کے بعد مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے آٹے، چینی گھی سبزیوں اور پھلوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی پہلے ہی کئی بار اضافہ کیا جا چکا تھا تاہم اب پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعدانھوں نے بھی اپنے کرایوں میں دس سے بیس روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ رکشا ڈائیور منی بس والوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کا جغرافیہ اور آبادی ہاتھی کی طرح ہے مگر بھارت کی ہندو قیادت کا دل، دماغ اور ظرف چیونٹی کی طرح ہے۔ چنانچہ بھارت کی ہندو قیادت نے سیاست کو کھیل اور کھیل کو سیاست بنادیا ہے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ کرکٹ کا ایشیا کپ پاکستان میں ہونا تھا مگر بھارت نے اعلان کردیا کہ اس کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ چنانچہ ایشیا کپ کو دبئی منتقل کرنا پڑا، لیکن بھارت کی ہندو قیادت یہاں بھی چھوٹے پن سے باز نہ آئی، چنانچہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ حد یہ کہ بھارت نے ایشیا کپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی جانب جانے والے صمود فلوٹیلا کو گھیر کر اس پر دھاوا بول دیا اور صمود فلوٹیلا کی انچارچ گریٹا تھمبرک سمیت سیکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ صمود فلوٹیلا کے 44 ملکوں کے پانچ سو سے زائد مسافروں کو زبردستی اغوا کرنے کے بعد انہیں زبردستی اشدود بندرگاہ لے جایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کرسٹو نے اسرائیلی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی 40 سے زائد کشتیاں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے امدادی سامان لے کر غزہ سے 60 کلو میٹر تک قریب پہنچ گئی تھیں تو اسرائیلی ڈرونزکی سرگرمیاں بیڑے کے اوپر اور اس کے ارد گرد بڑھ گئیں۔ فلوٹیلا انتظامیہ نے بتایا کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم موڑ پر رہے ہیں۔ حالیہ امریکی دورہ اس تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات نے سفارتی دنیا میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے کیونکہ دو دنوں میں یہ تیسری باضابطہ ملاقات تھی، جو اپنے اندر کئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ ملاقات کا دورانیہ اسّی منٹ سے زائد رہا اور ماحول میں غیر معمولی گرم جوشی اور باہمی احترام نمایاں نظر آیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ’’شاندار شخصیت‘‘ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بہترین انسان‘‘ قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوبہ سندھ پر گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے مسلط کردہ حکومت کے پے در پے سیاہ کارناموں نے اہل سندھ کو تنگ، عاجز اور بے زار کر ڈالا ہے اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اپنے عہد حکومت میں اس وجہ سے سندھ کے ناکام ترین وزرائے اعلیٰ میں سر فہرست ثابت ہوئے ہیں۔ موصوف نے گزشتہ دنوں جس طرح سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کی منظوری کے بعد ایک بار پھر سے اپنی کابینہ میں جو ایک نیا ردو بدل کیا ہے اسے سیاسی مبصرین اس لیے بھی مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح اب بھی بہ ظاہر محض وزارتوں کے قلمدانوں اورچہروں کی اس تبدیلی کے...
کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے نے قومی دھارے میں واپسی کے 2 سال بعد اپنے انٹرویو دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں گلزار امام شمبے نے کہا کہ بی وائی سی اور اس جیسی دیگر طلبا تنظیمیں دراصل بی ایل اے کی نرسری کا کردار ادا کرتی ہیں، جہاں سے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کر کے بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے پکڑا جانے والا گلزار امام شمبے کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے اندرونی اختلافات کے باعث شدت پسند بھی مارے جاتے ہیں، جبکہ ان کی فیملیز کو اصل وجوہات بتانے کے بجائے گمراہ کن بیانیہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا...
دنیا بھر میں جنگلی حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک کی روح رواں ڈیم جین گوڈال 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ڈیم جین گوڈال ایک مطالعاتی دورے پر کیلی فورنیا پہنچی تھیں جہاں مختلف تحقیقی اداروں اور جامعات میں لیکچر دیئے۔ اسی دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دوران علاج چل بسیں۔ جین گوڈال لندن میں 3 اپریل 1934 کو پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی انہیں جانوروں سے بے حد محبت تھی، اور ابتدائی تعلیم و تربیت کے فوری بعد ہی ایک ایسے سفر کا آغاز ہوا جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔ انھوں نے 1960 میں،تنزانیہ کے گومبی اسٹریم گیم ریزرو کی طرف قدم رکھا، جہاں جنگل میں رہنے والے چمپینزیز کی زندگی کا مطالعہ شروع کیا۔ ڈیم...
فائل فوٹو کراچی کے ضلع وسطی میں کریم آباد کے مقام پر انڈر پاس نہ صرف تاخیر کا شکار ہوگیا بلکہ اس کی لاگت میں بھی دُگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ اب منصوبہ دسمبر 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔ مینا بازار انڈر پاس کا سنگ بنیاد 23 دسمبر 2023 کو سابق نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر نے رکھا۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس 1.2 کلومیٹر طویل انڈر پاس کے منصوبے کو محض 10 ماہ میں اکتوبر 2024 تک مکمل ہونا تھا۔ پانی، سیوریج، گیس اور بجلی کی لائنوں کی وجہ سے یہ دو سال بعد بھی زیر تعمیر ہے، اس سال ستمبر میں اسے مکمل ہونا تھا لیکن اب اسے سال کے آخر تک...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2025ء ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کا آپریشنز بند کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔ اپریل 2022 کے بعد کا دور موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے لیے سب سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اس دور میں بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ ریکارڈ انڈیکس اضافے کے باوجود غیر...
امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔ کیا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماحول ملٹی نیشنلز کے لیے غیر موزوں ہے یا اس کے دیگر اسباب ہیں؟ اس حوالے سے جانتے ہیں کہ ماہرین کیا رائے ہے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے حالیہ بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب پنجاب پر حملہ ہوگا تو وہ ضرور جواب دیں گی، اور اگر بطور وزیر اعلیٰ پنجاب وہ اپنی عوام کی وکالت نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ یہ بھی پڑھیں: ’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھ گئی جب سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے فراہم کرنے...
مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کیساتھ کانگریس نے جمعرات کو ایک کتاب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے سنگھ کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمیونیکیشن کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پیارے لال گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، تقریباً تین دہائیوں تک ان کے ذاتی عملے کا حصہ رہے، اور 1942ء میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد ان کے...
صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جو بطور رضاکار کشتی میں سوار تھے۔ دیگر اسیروں میں معروف سماجی کارکن، وکلا اور خواتین بھی شامل ہیں۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and her friends...

ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں، آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خطبا اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ، اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔ترجمان جے...
جب کوئی چیز مر جاتی ہے تو اس میں ایک قدرتی گھڑی چلنا شروع ہو جاتی ہے ایک تابکار سگنل جو وقت کے ساتھ ساتھ مدھم ہوتا جاتا ہے اور یہی سگنل ہمیں بتا سکتا ہے کہ موت کب واقع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ابتدا میں انسان کس خطے میں مقیم تھا، قدیم کھوپڑی نے نئے راز کھول دیے بی بی سی کے مطابق یہ دریافت پہلی بار سنہ 1940 کی دہائی میں امریکی کیمیا دان ویلارڈ لِبی نے کی جنہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر فطرت میں کاربن کا ایک تابکار روپ یعنی کاربن-14 موجود ہو تو یہ زندہ جانداروں میں شامل ہو جاتا ہے اور جب وہ مر جاتے ہیں تو یہ آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتا ہے۔...
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2025ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہرسطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ پاکستان واحد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ ملک میں...
ہم میں سے کون نہیں جانتا کہ پیراسیٹامول (Acetaminophen) ہر گھر کی سب سے عام دوا ہے۔ بخار ہو، درد ہو یا تھکن ہو، ہمارا پہلا انتخاب یہی دوا ہے۔ مگر حالیہ دنوں میں ایک نہایت اہم تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے اپنے باضابطہ نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کے مسلسل استعمال سے بچے کی دماغی نشوونما پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور یہ خدشہ موجود ہے کہ اس کے نتیجے میں Autism اور ADHD جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ کوئی معمولی افواہ نہیں۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے پبلک ہیلتھ اور میڈیکل ہیلتھ کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امریکی حکومت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہوگی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا، آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ پاکستان واحد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ ملک میں...
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جانب امدادی سامان اور فلسطین کے حامی کارکنوں کو لے جانے والی کسی بھی کشتی نے غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت عربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے بحیرہ روم میں فلوٹیلا (بحری قافلہ) کی بیشتر کشتیوں کو روک لیا ہے اور ان میں سوار کارکنوں کو یورپ واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق صمود کی کسی بھی اشتعال انگیز کشتی نے فعال جنگی زون میں داخل ہونے یا قانونی بحری ناکہ بندی کو توڑنے میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ صمود...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنے شوہر رنبیر کپور سے شادی کے فیصلے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کے درمیان رشتہ محض رومانوی نہیں بلکہ ایک مضبوط دوستی پر مبنی ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا۔ عالیہ بھٹ اور ورون دھون، جنہوں نے 2012 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، حال ہی میں کاجول اور ٹونکل کھنہ کے ٹاک شو میں ایک ساتھ نظر آئے۔ شو کے دوران عالیہ نے رنبیر کپور کے ساتھ اپنے تعلقات، شادی، اور بیٹی راحا کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے...
مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز اگر پنجاب کی عزت نفس کی بات نہ کرے تو کون کرے گا؟ مریم کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام اپنے لوگوں اور پنجاب کے لئے آواز اٹھانا ہے۔تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے میں 50 ہزار اسکولوں میں کروڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، حکومت ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت ہر افسر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے ای چالان شروع کردیا، جہاں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، فورا چالان کٹ جائے گا۔نئے نظام کے تحت شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے فوری کمپیوٹر ای چالان ہوجائیں گے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ شہریوں کو قوانین پر عمل درامد کرنا ہوگا۔ڈی ائی جی ٹریفک نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عمل درآمد میں مددگار...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ آنا دے آرمس کے ساتھ ایک ایسی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے ایک ایسی یادگار تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جس پر برسوں تک بات کی جائے، اور اس غیر معمولی منصوبے میں خلا میں شادی کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو اسپیس ٹریول کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ دنیا کی پہلی جوڑی بننے کے خواہشمند ہیں جو زمین سے باہر جا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس کے علاوہ دونوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے...
معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔ اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف...
اسلام ٹائمز: مسلمانوں کو اسوقت تک انصاف نہیں مل سکتا، جب تک وہ اپنی طاقت کا اظہار نہیں کرینگے۔ یہ طاقت سیاسی اور سماجی اتحاد سے حاصل ہوگی۔ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا بند کرنا ہوگا۔ جب تک انکی صفوں میں اتحاد قائم نہیں ہوگا، انہیں کوئی سیاسی جماعت گھاس نہیں ڈالے گی۔ الگ الگ جماعتوں کے پرچم اٹھا کر ہم کبھی اپنے حقوق کی لڑائی نہیں لڑ سکیں گے۔ اگر ہم سیاسی جماعتوں کے وعدے و وعید کے گرداب میں پھنسے رہیں گے تو کبھی ہمیں بھیڑیئے سے ڈرایا جائے گا اور کبھی ہمیں ہی بھیڑیا بنایا جائے گا۔ اس لئے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے فرقہ پرستی کے عذاب سے باہر نکلنا ہوگا۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تین سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی۔ اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ معیشت کی ترقی کا وقت آچکا ہے ملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت پر گامزن ہے۔اور یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اس کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہم نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، اب ملک معاشی ترقی کی طرف بڑھے گا۔ایک طرف وزیراعظم معیشت کے استحکام کے دعوے کررہے ہیں دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ ا س وقت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں...
اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose...