2025-10-05@02:16:08 GMT
تلاش کی گنتی: 14151

«تخلیق کاری»:

(نئی خبر)
     جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید زعیم زیدی، شاکر کاظمی، رضوان کاظمی، تصور بلوچ اور دیگر موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مخیرین کے تعاون سے ضلع مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں 350سے زائد خشک راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے، جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ایک دھواں دھار تقریر کی وہیں ان کے چٹکلوں نے بھی سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا آغاز ایک ٹیکنیکل خرابی کے ساتھ ہوا جس نے ایک دلچسپ تنقید اور مزاحیہ جملوں کو جنم دیا۔ تقریر کے آغاز میں ہی امریکی صدر ٹرمپ نے محسوس کیا کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا۔ تقریباً پندرہ سیکنڈ انتظار کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی پر خود کہا کہ کیوں کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی کہا کہ جو بھی اس آلے کو چلانے والا ہے، وہ بہت بڑے مسئلے میں ہے۔ جس پر...
    بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں لا کر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کیا تھا جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کانفرنس کے دوران ایک حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب متعدد عالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران اچانک ان کے مائیک بند ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سب سے پہلے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اس صورتحال کا شکارہوئے انہوں نے فلسطین کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنے کا اعلان کیا تو اسی دوران ان کا مائیک اچانک بند ہوگیا، جس پر کانفرنس ہال میں موجود شرکاء نے حیرت کا اظہار کیا۔بعدازاں ترک صدررجب طیب اردوان کے خطاب کے دوران بھی یہی مسئلہ پیش آیا۔ اردوان کی تقریر کا کچھ حصہ شرکاء تک نہ پہنچ سکا اورمترجم نے بھی واضح طور پر شکایت کی کہ مائیک بند ہونے سے ترجمے میں مشکلات پیش...
      وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے ، ہمار افرض ہے کہ جلسے میں بھر پور شرکت کریں ۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے، بانی کی رہائی ہماری جدوجہد کا مقصدہے، اس جدوجہد کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا اختلافات بھلانا ہونگے، جلسے کے اختتام پر اجتماعی دعا ہو گی۔ Post Views: 2
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ...
    دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی فراہمی کی کمپنی کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاور پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع...
    سٹی 42:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور  نے کہا دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز میری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سمیت دنیا کی 7 بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں بعض 3 دہائیوں سے جاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ متعلقہ ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات کرکے کیا گیا، اس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز اس یاد دہانی سے کیا کہ وہ 6 سال بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک حکومت کو عالمی بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے صرف...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نافذ کی جانے والی آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے) وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکرٹری ایچ ای نسیم الغنی نے کی جبکہ ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایچ ای اقبال حسین، ایڈیشنل آئی جی پولیس رضا الکریم، ڈپٹی سیکرٹری محبوب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی آئی جی پولیس زنات الحسن اور قونصلر (پریس) طیب علی بھی وفد میں شامل تھے۔ این آر ٹی سی پاکستان کے نمائندگان بھی وفد کے ہمراہ تھے جن میں جی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران امریکی خفیہ اداروں نے نیویارک میں ایک غیر قانونی اور مشتبہ الیکٹرانک نیٹ ورک پکڑنے کادعویٰ کیاہے ، جسے حکام نے قومی سلامتی کے لیے فوری خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق، یہ نیٹ ورک ایسے حساس مقامات کے قریب سرگرم تھا، جہاں دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے رہنما جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہو رہے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نیٹ ورک جنرل اسمبلی کے مقام سے تقریباً 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں کام کر رہا تھا — اور اسی مقام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کرنے والے ہیں۔ سنگین سیکیورٹی خطرہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید نیٹ ورک ریاستی سطح...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست نہیں بلکہ فساد کی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں، صرف سیلابی سیاست ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب کے ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیلاب آیا ہو اور وزیر اعلیٰ خود نہ پہنچی ہوں، وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی طرح متاثرین کے درمیان بیٹھ کر ان کے دکھ درد سنے، یہ ایک نئے طرز حکمرانی کی جھلک ہے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ سیلاب سے 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 26...
    بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی پہنچی ہے، جس نے علاقے کے باشندوں کی زندگیوں میں ایک تاریخی تبدیلی لادی ہے۔ ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کے رہائشیوں نے اس موقع پر آتشبازی کر کے اور خوشی کے نعرے لگا کر جشن منایا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق، گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، جبکہ سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اس منصوبے کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب اور 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی، جس پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئی۔...
    کراچی کے علاقے لانڈھی سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے سعد علی کی لاش بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لانڈھی کے علاقے 36 بی کی کچرا کنڈی سے بدبو آنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے تو بوری سے ایک کمسن بچے کی سڑتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت سات سالہ سعد علی ولد سلمان کے نام سے ہوئی جو 18 ستمبر کو گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا۔ اس کے اغوا کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا تھا  اور بچے کی تلاش کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم...
    تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بند WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس کے دوران مختلف عالمی رہنماں کا مائیک بند ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا بیان دیا تو اسی دوران ان کا مائیک بند ہوگیا۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کے خطاب کے دوران مائیک بند ہونے سے مترجم نے بھی شکایت کی۔اسی طرح انڈونیشیا کے صدر کے خطاب کے دوران بند ہونے والا مائیک ان کی تقریر مکمل ہونے تک بند ہی رہا۔ یاد رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل...
    کراچی: کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش سے بجلی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیر اعلی کا ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن پر نہ لگنا پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک قانون کے تحت بنا تھا ہر چیز پر سیاست اچھی نہیں ہوتی۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم ہر وقت سیلاب میں عوام کی خدمت کرتی نظر آتی ہیں، پہلے آپ نے کبھی ایسا نہیں دیکھا ہوگا، پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ ہوگا جہاں سیلاب آیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نہ گئی ہوں، وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے مزدوروں کی طرح سیلاب میں کام کیا، ہمارے پی ڈی ایم اے افسر عبدالرحمان کو ہارٹ اٹیک...
    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسترد،سیلاب زدگان کی مدد وزیراعلی ریلیف کارڈ سے ہوگی ،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیر اعلی کا ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن پر نہ لگنا پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک قانون کے تحت بنا تھا ہر چیز پر سیاست اچھی نہیں ہوتی۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم ہر وقت سیلاب میں عوام کی خدمت کرتی نظر آتی ہیں، پہلے آپ نے کبھی ایسا نہیں دیکھا ہوگا۔ پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ ہوگا جہاں سیلاب...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی.(جاری ہے) دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا چالان جمع کروا دیا گیا ہے مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کی جس کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو پیش ہونے کا حکم دیا.(جاری ہے) مقدمے کی اگلی سماعت پر علیمہ خان کو نقول فراہم کی جائیں گی پراسیکیوشن کی جانب سے چالان میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ ہیں، ان پر کارکنان کو اکسانے، اشتعال دلانے کے الزامات ہیں پراسیکیوشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 نومبر...
    افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے درجنوں راہنماوں نے شرکت کی. کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان کیا جس کے بعد لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو اور مالٹا نے بھی سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا صدر میکرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا عالمی سطح پر آزاد ریاست تسلیم کیا جانا ہی امن کا واحد راستہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔ اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔(جاری ہے) ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
    سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی اندوہناک سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ کی ساڑھی پہن کر ماضی کی یاد تازہ کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جھانوی کپور نے فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر اپنی والدہ سری دیوی کی پہنی ہوئی ساڑھی کا انتخاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ممبئی میں فلم کی دیگر کاسٹ ایشان کھتر اور وِشال جیتھوا بھی موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ممبئی میں فلم کے پریمئر کے موقع پر جھانوی کپور نے جو ساڑھی پہنی تھی وہی ساڑھی ان کی والدہ سری دیوی نے 2017 میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے موقع پر پہنی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے باضابطہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان جواب دےگا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب مذکورہ خصوصی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی اسپنر نشرہ سندھو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے، مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد 6 کا اشارہ بھی کیا۔ نشرہ نے اپنے کیریئر کے 75 ویں ون ڈے میں صرف 9 اوورز میں 26 رنز دے کر 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جو ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ ہے، جس نے ثنا میر کے 2010ء میں نیدرلینڈز کے خلاف 5/32 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ Nashra Sundhu reaches the milestone of 1️⃣0️⃣0️⃣ ODI wickets with an absolute ripper ???? ???? Watch Live ➡️ https://t.co/HTwBrsN30B#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/wtedPBnA6g — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September...
    ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
    بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعلیٰ ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا ہے، سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپلائی نہیں کیا ہوگا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اپلائی کیا ہے اور یاد دہانی خط بھی لکھا ہے اس کے باوجود سفارتی پاسپورت جاری...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان دولتِ مشترکہ کے ’کنیکٹیوٹی ایجنڈا‘ بڑھانے میں سرفہرست رہے گا: اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے...
    برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی...
    سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
     اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
    کراچی + نوشہرو فیروز (آئی این پی) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ئوبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ئو2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ئو3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران سائنسی شواہد کے بغیر ٹائلینول دوائی اور ویکسینز کو بچوں میں آٹزم کے عارضے کا ذمہ دار قرار دیا جس پر ماہرین سخت تنقید کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ خواتین کو پوری حمل کے دوران ٹائلینول استعمال نہیں کرنا چاہیے اور دعویٰ کیا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروں کو اس کے خطرات سے آگاہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے اپنے دعوے کا کوئی طبی یا تحقیقی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟ صدر ٹرمپ نے ویکسینز کے باعث آٹزم میں اضافے کے خدشات بھی دہرائے جبکہ بیماریوں پر قابو پانے...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
    سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صدر بسیرو دیوما فائے نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تمام حدوں کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم غزہ میں ایک ناقابل بیان المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں نسلی صفائی...
    اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
    فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں غٖزہ میں امداد کی ضرورت ہے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ کہ ہم ہتھیاروں کے بغیر متحد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے میں قطر اور مصر کی ثالثی خوش آئند ہے۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی(ایس ڈی پی آئی) کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحیدنے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کرنے سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے ،پاکستان میں پن بجلی سب سے سستی ہے، مگر اس میں اب جیو پولیٹیکل عنصر بھی شامل ہوگیا ہے،بھارت نے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کر کے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا اعلان کیا ہے ،پانی کی قلت سے ڈیمز کے زریعے بننے والی بجلی میں کمی ہوگی جس کو مہنگے فاسل فیول سے پورا کرنا ہوگا۔،اگر پاکستان کے دریاؤں میں پانی ایک فیصد کم ہوتا ہے تو اس سے بجلی کی پیدوار میں 5.8 ارب روپے کا اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔ شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 210نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال کے شروع میں جاری کردہ اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عبوری پارلیمان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے شام کی عوامی اسمبلی کو 8 دسمبر کو بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے تحلیل کر...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کی جانب سے ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے سوال کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 1988 میں آزادی کے اعلان کے بعد فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ یہ پڑھیں: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیاجنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور پروگرام ڈائریکٹر امجد نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے بو تراب اسکول اور منصورہ لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور گلبرگ ٹاؤن میں جاری ریفارمز کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہ ادارے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرسکیں۔ HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے کہا کہ ادارہ دنیا کے 56 سے زائد ممالک میں مختلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-5 محراب پور(جسارت نیوز)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ایس اینڈ آئی ٹیم سیپکوکا محراب پور میں کنڈا، ائیرکنڈنشنرکینکشن، جعلی میٹرکیخلاف نام نہاد آپریشن ، شکایت کنندگان سے ملنے سے انکار محراب پور کے شہریوں، سیاسی،سماجی تنظیموں کی نشاندہی پر آج محکمہ ایس اینڈ آئی سکھر نے فدا بھٹو کی قیادت میں محراب پورکے بیج 12 اور دیگر بیچ کے کچھ پولوں کے کنڈے عارضی طور پر ختم کرکے تصویر بناکر چلے گئے، ٹیم نے بیج 12 ، بیج 13 اور بیج 14 کے ہزاروں کنڈوں کیخلاف آپریشن کو نام نہاد کارروائی کی نظر کر دیا، جعلی آپریشن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بجلی کی بندش اور لوڈشیڈنگ دوراینہ میں آپریشن کیا گیا ہے،ذرائع کے...
    آج میں صبح ہی اٹھ کر بیٹھ گئی،کیوں کہ میرا ایک بڑے ادارے میں ملازمت کے لیے انٹرویو جو تھا۔ کئی روز سے انٹرویو کی تیاری کے بعد کام یابی کے لیے پُراعتماد تھی۔ ڈیفینس میں واقع دفتر میں ملازمت کے امیدوار لڑکے اور لڑکیوں کی ایک بھیڑ سی لگی ہوئی تھی۔ میں بھی اپنی فائل جمع کروا کے اطمینان سے اپنی قطار میں آکے بیٹھ گئی۔ انتظار کی کوفت کے اس دورانیے میں اچانک میری نظر علیزہ پر پڑی۔ ’’ارے علیزہ تم یہاں؟‘‘ میں تیزی سے اٹھی اور جلدی سے جا کے علیزہ سے ہاتھ ملایا۔ علیزہ نے چونک کر میری جانب دیکھا اور دھیمی سی مسکراہٹ سے میرا ہاتھ تھام لیا۔ میں علیزہ سے باتیں کرنے لگی، لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-10لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صف اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-3اقوام متحدہ (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی /صباح نیوز)فرانس نے فلسطین کو باقاعدہ بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرلیا، ایفل ٹاور پر فلسطین اور اسرائیلی کے پرچم لہرا دیے گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے‘ ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے، آج ہم امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے جنرل اسمبلی میں موجود ہیں۔ صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ 2 ریاستی حل کو ممکن بنانے کی پوری ذمہ داری ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
    برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر  میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے  عالمی برادری کو  پیغام دیا کہ دنیا امن کے موقع سے محض چند لمحوں کے فاصلے پر ہے اور اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو...
    اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے قراردیا ہے کہ اگر بطور سزاکسی کوجبری طور پر ریٹائرڈ کریں گے تو10 سال سروس ہونے کی صورت میں اسے پنشن ملے گی۔ کہاں لکھا ہے کہ سزاہوجائے اور 20سال سروس نہ ہوتواُس کوپنشن نہیں ملے گی، اگر اتناہی مسئلہ ہے توپنجاب حکومت اپنے رولز میں ترمیم کرلے، موجودہ رولز کافائدہ تولوگو ںکودیں۔ بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے سوموار کے روز جبری ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہ دینے کے معاملہ پر سیکرٹری خزانہ پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی...
    پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔ ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں...
    پشاور: واقعہ تیرہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز (تیراہ) ضلع خیبر کے وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لئے ایک ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔  ایم این اے اقبال آفریدی،  چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک : برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد  فرانس نے بھی فلسطین کو  ریاست تسلیم کرلیا۔فرانس کے صدر  میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکااعلان کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں  غزہ میں جاری جنگ کو ناقابلِ جواز قرار دیا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے اور  اب وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ مکمل طور پر ختم کی جائے اور حماس کے زیر حراست باقی 48 مغویوں کو فوری رہا کیا جائے۔انہوں نے  عالمی برادری کو  پیغام دیا کہ دنیا امن کے موقع سے محض چند لمحوں کے فاصلے پر ہے اور اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو یہ موقع ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائے گا۔فرانسیسی...
    سٹی42:  سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی جاوید بخاری پسر سید مختار حسین شاہ  رضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ جنازہ کا وقت مرحوم سید جاوید بخاری کا جنازہ گول باغ شاد باغ نزر گورمے بیکرز  23 ستمبر بروز منگل بعداز نماز ظہر ادا کیا جائے گا. Waseem Azmet
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: شام کی الیکٹورل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہوں گے، یہ انتخابات گزشتہ سال بشارالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل 5 اکتوبر کو ملک کی تمام انتخابی حلقوں میں بیک وقت ہوگا، انتخابات شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کے مطابق کرائے جائیں گے تاکہ شام کے عوام کو اپنی سیاسی رائے آزادانہ طور پر دینے کا موقع مل سکے۔صدارتی فرمان کے مطابق پارلیمان یعنی پیپلز اسمبلی (People’s Assembly) کی 210 نشستوں میں سے 140 ارکان کا انتخاب عوامی ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ 70 ارکان صدر احمد الشرع براہِ...
    قومی اسمبلی کے 29 ستمبر کہ ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
      سعودی عرب،خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور رابطہ عالم اسلامی نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن عمل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے بیان میں کہا’ تینوں ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طورپر تسلیم کیے جانے کا فیصلہ خوش آئند اور اہم تاریخی و منصفانہ اقدام ہے۔ سیکرٹیری جنرل کا کہنا تھا’ اس فیصلے سے فلسطینی عوام کے حق کو تسلیم کرنے کی راہیں...
    سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات بھارتی جاسوس دراصل بھارت کے نہیں بلکہ اسرائیل کے مفاد میں سرگرم ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک اپنی سرزمین سے ایسے بھارتی ملازمین اور جاسوسوں کو نکال دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے کے بعد خطے کے دیگر ممالک کو بھی محتاط اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ متعدد بھارتی شہری اہم عہدوں پر تعینات کیے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ مقامی نگرانی اور جاسوسی کے طریقے اپنانے میں ملوث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بھارت کے ذریعے وہی جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے...
     ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز کی جانب سے دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز نے جمشید دستی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی، دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ مہر حسیب قادر...
    لندن: ۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد برطانیہ نے پہلی بار فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا ہے۔ برطانوی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر نقشوں کو اپ ڈیٹ کردیا ہے، جن میں پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ذکر تھا، اب اس کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کیا گیا ہے۔ یہ اقدام برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد وزارتِ خارجہ کی متعدد ویب سائٹ صفحات میں “فلسطینی مقبوضہ علاقے” کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کر...
    خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جسے ’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ویزا یورپ کے شینگن ماڈل کی طرز پر ہوگا اور سیاحوں کو بیک وقت 6 ممالک، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان میں باآسانی سفر کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی گلف نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوئی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا آخری منظوری کے مراحل میں ہے اور رواں...
    کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، لیکن پچھلے 20 ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مقف کا افسوسناک تنزل ہے۔اس کیعلاوہ کانگریس...
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کی موجودہ فلسطین پالیسی کو “شرمناک” اور “اخلاقی بزدلی” قرار دیا ہے۔ پریانکا گاندھی کی شدید برہمی کانگریس کی سینئر رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے 1988 میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا، لیکن گزشتہ 20 ماہ کے دوران ہماری حکومت اس بہادرانہ اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ پالیسی کو “افسوسناک انحطاط” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف تاریخی مؤقف کی توہین ہے بلکہ انسانی حقوق سے انحراف بھی ہے۔ جے...
    پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کولمبو(سب نیوز)پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے اتوار کو سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین میں یہودی ریاست کے خالق، برطانیہ کا آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، تاریخ کے ایک بڑے قرض کی چھوٹی سی قسط ہے۔(جاری ہے) پیر کو سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے کہا کہ برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد،اقوام متحدہ کے 193 ارکان میں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 143 ہوگئی ہے جو جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران 150 سے بڑھ سکتی ہے۔سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان...
    ایران کی سیاست میں ایک غیرمعمولی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پارلیمنٹ کے 71 سخت گیر اراکین نے ملک کی دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی اور ایٹمی ہتھیار بنانے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ان اراکین نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جو کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بھیجا گیا ہے۔ یہ خط مشہد سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند رکنِ اسمبلی کی قیادت میں تحریر کیا گیا ہے، اور اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا دو دہائی پرانا فتویٰ صرف ایٹم بم کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے، نہ کہ اسے بطور دفاعی ہتھیار تیار کرنے یا رکھنے پر۔ خط میں کہا گیا ہے...
    پاکستان حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جبکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف معاہدے سے متعلق پالیسی بیان پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کا پارلیمانی ایجنڈا، قانون سازی، مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد کا اعلان  قبل ازیں ساہیوال میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا. 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل...