2025-10-16@10:47:16 GMT
تلاش کی گنتی: 14954

«کے لئے کیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز جدہ (خالدنواز چیمہ) اسلام آباد سے آنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے جدہ پارک میں ایک پُرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاوفد میں ممتاز کاروباری شخصیات رانا ادریس احمد (النفی اسٹیٹ اینڈ بلڈرز)، چوہدری منصور علی (عثمانیہ کنسٹرکشن) اور چوہدری طارق (121 ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز) شامل تھے۔۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
    امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا۔ جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب...
    چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ  آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
    سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔ عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان...
    گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتصادی مشیر کیرِل دمترییف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین جنگ کو بھڑکایا تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی مبینہ کرپشن کو چھپایا جا سکے۔ دمترییف نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منگل کے روز دیا، جو امریکی خفیہ ایجنسی CIA کی جانب سے جاری کردہ ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا۔  CIA کے مبینہ انکشافات CIA کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف  نے منگل کو کچھ خفیہ ریکارڈز کو عام کیا، جن کے مطابق 2016 میں اُس وقت کے نائب صدر جو بائیڈن نے CIA سے کہا تھا کہ وہ ان کی فیملی کے یوکرین میں کاروباری سودوں سے متعلق رپورٹ کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ ہوگیا، وکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ چھڑ گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں وکیل کو سماعت کی آئندہ تاریخ...
     علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات  پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔   ترجمان ٹریفک  کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔
    چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا...
      پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
    یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو  روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔  یوکرین کی فوجی ویڈیو...
    بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔...
    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
    نامور موسیقار اسماعیل دربار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’انا پرست‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کریں گے، چاہے انہیں اس کے عوض 100 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ یہ بیان انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا۔ اسماعیل دربار نے ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کامیاب فلموں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ میں بطور موسیقار کام کیا تھا، جن کی موسیقی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟ اسماعیل دربار کے مطابق تنازع اُس...
    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کیساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار...
    ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو...
    لاہور: پنجاب میں حیاتیاتی تنوع کے ایک بڑے سروے کے تحت خشکی اور پانی میں رینگنے والے جانداروں کے بعد اب نباتات کا سروے تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مہاجر پرندوں کے سروے کا آغاز 21 اکتوبر سے متوقع ہے۔ تاہم ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث پرندوں کے درست تخمینے لگانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ آبی و زمینی ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے پاکستان میں جاری نیشنل سروے پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ صوبے بھر میں جنگلی حیات، نباتات، پرندوں، ممالیہ اور رینگنے والے جانوروں کے اعداد و شمار کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریڈ ڈیٹا بک...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علی امین گنڈاپور نے 12 جولائی کو لاہور میں عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی کے دوران 90 روزہ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم 90 دن میں عمران خان کو رہا کرائیں گے ورنہ سیاست چھوڑ دیں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ اب جبکہ اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تو یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا علی امین گنڈاپور اپنے وعدے کے مطابق سیاست اور وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے؟ 12 جولائی کو پی ٹی آئی قیادت...
    روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...
    اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ٹیکسیشن کے حوالے سے  سرکاری  موقف کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ انفورسمنٹ کے اقدامات سے ریونیو شارٹ فال کو پورا کر لیا جائے گا اور اقتصادی ٹیم پر زور دیا ہے کہ اضافی ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مشن کی آج وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوگی جس میں تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا میں سرکردہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشیا کے نائب وزیرِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چِن ٹونگ سے ملاقات کی ،ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ،آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، آٹو موٹیو، ایوی ایشن اور حلال فوڈ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی ،پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان ایگرو فوڈ، جیلاٹین اور سی فوڈ کے 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،دونوں رہنماؤں نے وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کے درمیان کامیاب...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ، مختلف عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔منگل کوڈنمارک سے آنے والے جج جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے ملاقات کی، اس موقع پر جسٹس محمد احسن نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اورعدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ ودیگر عدالتوں کا دورہ کیا، جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت کا بھی وزٹ کیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
    بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے اور رپورٹ جمع ہونے کے فوراً بعد متبادل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے، اس منصوبے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">القدس سے پہلے حرمین کی آزادی… اور امت کے تصور کا احیاء… یہی عالم ِ اسلام کا اصل قضیہ ہے! باقی سب معاہدے، اعلامیے، بیانیے… محض اس جمود کو برقرار رکھنے کے ہتھکنڈے ہیں، جہاں مسلم معاشروں پر قابض آمرانہ حکومتیں عوام کی خواہشات اور عالم ِ اسلام کے مفادات کو روندتے ہوئے اپنی حکمرانی کو طول دینے کے اقدامات کرتی ہیں۔ ایسا کوئی ہتھکنڈا آپ کو شہر ِ عزیمت کے شہید ترجمان کے یہ جملے بھلا دینے پر مجبور نہ کر دے جو اس نے امت کے ہر فرد کو گواہ بناتے ہوئے تاریخ کے ماتھے پر تا قیامت ثبت کر دیے ہیں: ’’اے امت ِ مسلمہ اور عرب دنیا کے پیشواؤ! اور اے علم و دانش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے بیلجیئم کے چار کارکن برسلز واپس پہنچ گئے،  یہ کارکن غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا  میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنوں کے اہل خانہ، فلسطین کے حامیوں اور درجنوں سماجی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،  آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کو فلسطینی جھنڈوں، فلوٹیلا کی علامتی کشتیوں اور شرکاء کی تصاویر سے سجایا گیا تھا،  ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے لوگوں نے ہم سب غزہ کے بچے ہیں، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو،  نسل کشی بند کرو  اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔بھرپور استقبال...
    احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، صرف ایک ریاست آزاد، فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی سینکڑوں مظاہرے کیے گئے، یہ مظاہرے شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اہم...
    MUMBAI: بھارت کے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی، نشہ آور چیز ملا شراب پلانے، نجی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے فلم ساز ہیمنتھ کمار  کے خلاف اداکارہ نے  جنسی ہراسانی، دھوکا دہی اور دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ راجاجی نگر پولیس نے فلم ساز ہیمنتھ کمار کو اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حوالے سے بغیر...
    باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول...
    سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
    اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ سے غزہ سے کشمیر تک حق خود ارادیت کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام آج بھی غیر ملکی تسلط کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سیاسی و نوآبادیاتی امور کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ استعمار کے ناتمام خاتمے کا عمل “عالمی برادری کے ضمیر کا امتحان” بنا ہوا ہے، جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام آج بھی غیر ملکی تسلط کے زیرِ سایہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو ان اصولوں سے سنگین انحراف ہے جن پر اقوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔یہ سپر مون مکمل چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہے۔دوسری جانب فوٹوگرافرز سپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیے، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔ ویب...
    دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں موبائل ایپلیکیشنز(mobile apps) ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ایپس کس ملک میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں؟ اور پاکستان کا اس دوڑ میں کیا مقام ہے؟  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کیے اور اس طرح عالمی سطح پر نواں نمبر حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو ایپ مارکیٹ میں اس کی مستقل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔  ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکیشنز کی دنیا میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن کر سامنے...
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم...
    پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
    مریکی  صدرڈونلڈ ٹرمپ نے  غزہ سے متعلق تبدیل شدہ پیس پلان دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، قطر نے تصدیق کردی۔    ترجمان قطری وزارت خارجہ مجید الانصاری نےکہا فائنل پلان عرب اسلامی ممالک کے پلان سے الگ تھا،صدر ٹرمپ نے اسرائیل کےکہنے پر اصلی پلان میں ترمیم کی،عرب مسلم ممالک کی چند تجاویز شامل کی گئیں، کچھ نکال دی گئیں۔  مجید الانصاری نےکہامصر میں جاری مذاکرات میں تمام فریقین معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں،قیدیوں کا تبادلہ اور امداد کی بحالی معاہدے کے بغیر ممکن نہیں۔  غزہ پر اسرائیل کےسفاکانہ حملے2 برس بعد بھی جاری ہیں،آج بھی غزہ کےکئی مقامات پر اسرائیلی طیاروں نےبمباری کی،تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اسرائیلی بمباری سےجو علاقے بچ گئے تھے وہ بھی...
    مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں انتخابی شفافیت، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا افتتاح کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے معروف لیڈران منپریت سنگھ، آصف رحمان اور دیگر سینئر کارکنان بھی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،  جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ،   نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
    لاہور: شہر سے تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تاریخی کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن ویرانی اور خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 100 سال سے زائد پرانا یہ ریلوے اسٹیشن اب کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کبھی مسافروں سے آباد رہنے والا یہ اسٹیشن اب مکمل طور پر سنسان ہے۔ یہاں کے رہائشیوں کے مطابق ماضی میں کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن سے ملک کے مختلف حصوں کے لیے درجنوں ٹرینیں چلا کرتی تھیں۔ لوگ اپنے مال مویشی، زرعی اجناس اور پھل فروٹ سمیت مختلف اشیا کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ رش اس قدر ہوتا تھا کہ مسافروں کو ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا...
    مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آصف زرداری اہم ٹاسک تحریک عدم اعتماد سیاسی کشیدگی صدر مملکت مریم نواز وی نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغرب اور اس کے آلہ کار ایک ہزار سال سے اسلام کے تشخص کو مجروح کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں۔ مغرب رسول اکرمؐ کو عظیم شخصیت کہتا ہے۔ ان کا شمار تاریخ کے بڑے لوگوں میں کرتا ہے مگر انہیں نبی تسلیم نہیں کرتا۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ چونکہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں اس لیے اسلام ’’آسمانی مذہب‘‘ نہیں ہے بلکہ یہ معاذاللہ رسول اکرمؐ کی ایجاد ہے۔ انہوں نے کچھ یہودیت سے لیا کچھ عیسائیت سے لیا اور اس کو جوڑ کر اسلام بنالیا۔ مغرب کا اسلام کے بارے میں ایک پرانا دعویٰ یہ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔ اس موضوع پر...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے کی گئی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا نہایت پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ ’’اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟‘‘ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریشم کی ان کے ساتھ بننے والی پہلی پانچ فلمیں ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں تھیں، لیکن وہ ہر کردار کےلیے موزوں نہیں...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم...
    محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا،  ٹیم نے سول افسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیشرفت کا امکان ہے۔ صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درجاس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔...
    امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا   ۔امریکی محکمہ برائے جنگ      خاموشی سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ریتھیون کمپنی کے جدید اے آئی ایم-120سی8/ڈی3 میزائل خرید رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک معاہدے میں 41.68 ملین ڈالر کی توسیع کے تحت کیا گیا ہے، جو پہلے سے موجود 2.51 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کے کئی اتحادی اور غیر اتحادی ممالک کے ساتھ کیا گیا ہے جن میں جاپان، جرمنی، برطانیہ، اسرائیل، ترکیہ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، سعودی عرب، قطر اور پاکستان شامل ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کو کتنے نئے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کو الوداع کہنے کے لیے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالالمپور کے بنگا رایا ایئرپورٹ پر آئے۔ اس دورے کے دوران غیر معمولی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔ قبل ازیں وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔ ملائیشیاء کے وزیراعظم نے شہباز شریف کو ان کے دورہ ملائیشیاء کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی۔ وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ائیرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی...
    آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز،...
    قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفے پر ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، اخوت اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچول ڈیفنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان کو ملک بدر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت فلوٹیلا کے 131 ارکان کو ڈی پورٹ کیا، جس کے بعد ان تمام افراد کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مشتاق احمد کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ اور خیریت سے موجود ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش اور سہولت کے مطابق ان کی واپسی کے انتظامات میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے...
    مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر مسلط کی گئی تباہ کن جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر قابض صہیونی وزارتِ دفاع نے اپنے فوجی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 40 فیصد سے زیادہ وہ نوجوان اہلکار تھے جن کی عمریں 21 برس سے کم تھیں، جنہیں گزشتہ 2 برس کے دوران شدید لڑائیوں میں محاذ پر بھیجا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے تسلیم کیا کہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیلی ریاست پر بھاری مالی بوجھ ڈالا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی عوامی بے چینی اور ذہنی دباؤ میں اضافہ...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی سے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش اداکارہ نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والے مبینہ لین دین کی تفصیلات فراہم کیں اور متعدد دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیے جن کی جانچ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری کی شکایت پر کی جا رہی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) انوش فانڈیشن نے پینے کے صاف پانی کی قلت دورکرنے کیلئے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں دو سبمرسیبل پانی کے پمپ نصب کیے ہیں جس سے روزانہ تقریباً 200 افراد کو پینے کا صاف پانی میسرآئے گا۔ یہ پمپ معروف بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد کے والد مرحوم ندیم محمد احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر لگائے گئے ہیں۔ منصوبے پر کل لاگت تقریبا 650,000 روپے آئی ہے ۔ اس اقدام سے ان گھروں کو ریلیف ملے گا جہاں پانی کی قلت روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ روزنامہ ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے انوش احمد نے کہا ” اس اقدام کا مقصد مذہب، مسلک یا علاقے کی تفریق...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور مصنف سید نور نے اداکارہ ریشم اور اداکار سعود قاسمی کی جانب سے کی گئی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فنکاروں کے بیانات کا نہایت پراعتماد اور پرسکون انداز میں جواب دیا۔ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ ’’اگر ریشم کے میرے ساتھ نہ رہنے سے میرا نقصان ہوا، تو وہ خود بطور اداکارہ کہاں تک پہنچیں؟‘‘ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریشم کی ان کے ساتھ بننے والی پہلی پانچ فلمیں ’دوپٹہ جل رہا ہے‘، ’گھونگھٹ‘ اور ’جیوا‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں تھیں، لیکن وہ ہر کردار کےلیے...
    پشاور: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، خیبر، مہمند، چترال، صوابی اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا (نارتھ) نے کانفرنس کے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں مؤثر کردار کو سراہا۔ شرکاء نے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
    بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
    اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قتلِ عام کا رکنا ایک اچھا موقع ہے۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام غزہ میں خون خرابہ روکنے کے اعتبار سے بہت اچھا ہے۔ وولکر ترک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امن معاہدہ اپنا تسلسل برقرار رکھے گا اور اس موقع پر ایک دوسرے سے دشمنی کی سوچ کا مستقل خاتمہ ہوگا۔انہوں نے معاملے سے جڑے با اثر فریقوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور غزہ کی پٹی میں بنیادی امداد فراہم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی...
    استنبول (نیوزڈیسک )غزہ جنگ کے2سال مکمل ہونے پر یورپ بھرکے شہروں میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور امدادی فلوٹیلاکی غزہ تک رسائی کی کوشش کے حق میں مارچ کیا‘ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے ۔ ترکی ‘نیدر لینڈز‘بلغاریہ‘مراکش‘اسپین ‘فرانس ‘ پرتگال اوریونان سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل اور غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے شہر استنبول میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جہاں ہزاروں شہریوں نے آیا صوفیہ سے گولڈن ہورن کے کنارے تک مارچ کیاجہاں فلسطین اورترکیہ کے پرچموں سے سجی درجنوں کشتیوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کا عنصر جان و مال کے نقصان کا باعث ہے۔ احتجاج میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شہید کیے گئے نوجوان کے والد نے ہڑتال کو ظلم قرار دے دیا۔ شہید نوجوان کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا؟، کیا کر رہا تھا؟ اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا؟ احتجاج کا واحد حل جمہوری طرز عمل کے ذریعے...
    لاہور( این این آئی) سال 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا۔سپارکو ترجمان کے مطابق 7اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025  کے تین سپرمونزمیں سے پہلا سپرمون نظر آئے گا،یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فور ی بعد سے طلوعِ آفتاب سے کچھ دیرپہلے تک دیکھا جا سکے گا،سپرمون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817  میل کے فاصلے پر ہو گا،مزید 2 سپرمونز پانچ نومبر اورپانچ دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے حق کی بات کرنا اور اس کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کا احترام اپنی جگہ، لیکن جیسی بات کی جائے گی، ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ تین ہفتوں میں پنجاب کے معاملات پر کی گئی 34 پریس کانفرنسز کی وضاحت کرے۔ پنجاب حکومت کے پاس عوامی خدمت کے بے شمار منصوبے...
    سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں جرائم پر قابو پانے اور امن بحال کرنے کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی، جس کے تحت ہتھیار ڈالنے والے مجرموں کو بحالی، روزگار اور تحفظ کی سہولت دی جائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ نے ایک نئی پالیسی منظور کی ہے، جس کے تحت کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو اگر ہتھیار ڈال دیں گے تو انہیں اور ان کے خاندان کو حفاظت، روزگار اور بحالی کی سہولت دی جائے گی۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی...
    لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
    سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ پیر کو یونان پہنچیں جہاں ایتھنز کے ہوائی اڈے پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ ان سینکڑوں عالمی کارکنوں میں شامل تھیں جنہیں اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی قافلہ روکنے کے بعد گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق پیر کو 171 کارکنوں کو ملک بدر کیا گیا، جن میں 22 سالہ تھنبرگ بھی شامل تھیں، جس سے اب تک ملک بدر کیے گئے افراد کی کل تعداد 341 ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے مجموعی طور پر 479 افراد کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ بھی...
    ایتھنز: سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم کے مقابلے میں ان پر ہونے والے مظالم کوئی معنی نہیں رکھتے کیونکہ اسرائیل ایک پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گریٹا تھنبرگ سمیت درجنوں کارکنان کو "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں ان تمام کارکنان کو رہائی کے بعد یونان منتقل کر دیا گیا، جہاں فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حراست میں کارکنان کو تشدد، بھوک اور نیند کی محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی کارکنان نے الزام لگایا کہ انہیں پنجروں میں بند...
    ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے اور یہی مقصد پولیس جیسے ادارے کے قیام کا جواز بھی بنتا ہے مگر جب وردی پہننے والے ہی قانون شکنی پر اتر آئیں تو پھر تحفظ کا مطلب باقی کیا رہ جاتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: سزائے موت کے مجرم کے اعزاز میں دعوت پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ایسے ہی ایک واقعے میں اگست 2024 میں ایبٹ آباد کے شہری ذبیح اللہ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین الزامات پر مقدمہ درج کرایا۔ رپورٹ کے مطابق وہ اپنے غیر ملکی دوست کو ایئرپورٹ سے لے کر ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس نے گاڑی روکی اور اے ایس آئی عاطف...
    فلوٹیلا صمود میں شامل مزید 29کارکنوں کوڈی پورٹ کردیاگیا، اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہاکہ اب تک 450 سےزائدگرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں  نے اسرائیلی حراست میں   ظلم و ستم  کے انکشافات کردیے۔ امدادی کارکنوں نے اٹلی واپسی پر کہا کہ اسرائیلی فوج اور  پولیس نے انہیں ہراساں کیا جبکہ  ادویات سے بھی محروم رکھاگیا۔ اطالوی کارکن سیزیر  توفانی نے روم پہنچ کر بتایا کہ ‘ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا،فوج کے بعد اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا’۔ اٹلی میں اسلامی کمیونٹیز  یونین کے صدر   نے کہا کہ ‘ہمارے ساتھ پرتشدد رویہ...
    اسلام آباد: حکومت نے لاپتا شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتا شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی دائر کردہ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ لاپتا شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزارتِ دفاع کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی...
    اسلام آباد: سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی نے کی جب کہ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ موجود تھے۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثنااللہ داکٹر طارق اور فضل چوہدری موجود تھے۔ بعدازاں اسپیکر چیمبر میں ہوئے یہ مذاکرات...
    نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق اجلاس میں میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ ستمبر 2024ء میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے غزہ ملین مارچ میں لاکھوں عوام نے حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے قومی موقف سے انحراف کیا تو وہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور قوم انہیں ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کرے گی۔ پاکستان صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتا ہے،اسرائیل فلسطینی سرزمین پر ناجائز طور پر قابض ہے۔ حکمرانوں نے ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملائی تو عوام انہیں برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن گلوبل صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت عالمی یوم اساتذہ بھرپوراندازسے منایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور نوابشاہ سمیت تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بچوں نے تقاریر، نظمیں اور کارڈز کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اساتذہ نے بھی بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار اپنانے پر زور دیا۔ تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ کرام اور باہمت بچے اپنی ماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما اور محسن بھی ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے۔ حکومت خاموش تماشائی بن کر کاشتکاروں کا معاشی قتل اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی یہی ناانصافی ہوئی تھی۔ سندھ میں دھان کے کسان انصاف کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوںپر جوں تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں عبوری پارلیمان کے ارکان کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی کی تشکیل احمد الشرع کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے، جن کی فوج نے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کی تھی جس نے 13 سال سے زائد طویل خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ مقامی کمیٹیوں کے درجنوں ارکان شام کی نیشنل لائبریری کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔منتظم کمیٹی کے مطابق 1500 سے زائد امیدواروں میں 14 فیصد خواتین تھیں، جب کہ تمام امیدوار اسمبلی کی 210 نشستوں کے لیے میدان میں تھے،جس کی مدتِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے لیے سرنڈر پالیسی، سال 2025 کی گندم ریلیز پالیسی، تیل کمپنیوں سے انفرا اسٹرکچر سیس کی وصولی دوبارہ شروع کرنے، ایل بی او ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن کی منظوری دی گئی جبکہ صوبے بھر میں ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔یہ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا ، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم...
    نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی کاؤنسلر صائمہ سلیم نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں "خواتین، امن اور سلامتی" کے موضوع پر منعقدہ کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ کشمیری اور فلسطینی خواتین کی حالتِ زار کی طرف مبذول کروائی۔ یہ موقع قرارداد 1325 کی منظوری کے 25 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا وہ قرارداد جو تنازعات کے حل اور امن کے قیام میں خواتین کے مؤثر کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ امن کے قیام، مذاکرات اور ثالثی عمل میں خواتین کی شمولیت نہ صرف اخلاقی ضرورت ہے بلکہ تحقیقی اعداد و شمار سے ثابت ہے کہ خواتین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-01-14 کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ائربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے،امریکا دوحا معاہدے کا...