2025-10-16@10:47:16 GMT
تلاش کی گنتی: 14954

«کے لئے کیا»:

(نئی خبر)
    مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی جانب مارچ مریدکےپہنچ کرختم ہوگیا،مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو اور لاٹھی چارج کے باعث پولیس انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔مظاہرین کومنتشر کرنےکےلئےپولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمظاہرین کومنتشر کردیا،اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ،کیل دارڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجےمیں شہریوں اور قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں کو نقصان پہنچا،پولیس نے متعدد مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنان نےاحتجاج کیا اورجڑانوالہ روڈ بلاک کردی،تاہم پولیس نےتین افراد کوحراست میں لےکرمظاہرین کومنتشرکردیا،بوریوالہ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس آج مزید 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کرے گی، جبکہ رہائی پانے والے 1700 سے زائد فلسطینی قیدی بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔عرب ذرائع کے مطابق، رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپر ٹیکس کیس کی سماعت دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے،سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی. سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے.(جاری ہے) جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ این ایف...
    سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔  شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔ 
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اہم آئینی مقدمہ: سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے قانونی جواز پر بحث شروع سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی جماعت کا یہ حق بنتا ہے کہ بینچ ہٹا کر دوسرا بینچ بنایا جائے؟ کیا ہم پابند ہیں کہ بینچ...
     علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔  ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ...
    ’جیو نیوز‘ گریب نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا، میں محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکر گزار ہوں، میرا تعلق قبائلی ضلع سے ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا تعلق قبائلی اضلاع کے متوسط خاندان سے ہے، میرا نہ والد، نہ بھائی اور نہ رشتہ دار سیاست دان ہیں۔ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی...
    —فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
    ویب ڈیسک: سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے، تاہم سماعت کل تک کے  لیے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔  سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے۔ وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب...
    سعودی عرب کی ویژن 2030 نے مدینہ منورہ کو روحانیت، استدامت اور جدیدیت کے حسین امتزاج میں ڈھال دیا ہے، جہاں مقدس روایات اور مستقبل کی ترقی ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔ اس وژن کے تحت مدینہ کو مذہبی و ثقافتی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے، معیشت کو وسعت دینے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان گزشتہ برسوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کی توسیع کے ساتھ زائرین کی سالانہ گنجائش کو 30 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ...
    وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔ سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا...
    لاہور: افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی...
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
    حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے تحویل میں لیے ہوئے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، ان یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات اسرائیلی مغویوں کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جنہیں اب غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی فورسز اور انٹیلی جنس سروس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید مغویوں کی منتقلی بھی جلد متوقع ہے جنہیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری بین الاقوامی کمیٹی...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن  جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے، 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں لاکھوں جسمانی معذور افراد کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ان دنوں انڈیا کے ساحلی شہر گوا میں منعقدہ ٹیکنالوجی کے میلے نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے کام لے کر معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔پرپل فیسٹ نامی اس میلے میں ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گے ہیں جنہیں جسمانی معذور افراد کے تجربات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ان میں بات چیت کرنے میں مددگار سکرین ریڈرز، ایڈاپٹیو ڈیش بورڈ اور موقع پر الفاظ کو تحریری صورت دینے والے آلات ناصرف معذور افراد کو دوسروں سے رابطوں میں...
    اپریل 2016 میں پانامہ پیپرز کے منظرِ عام پر آنے اور اس میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا ذکر آنے کے بعد پاکستان تحریک اِنصاف نے برسرِاقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف تحریک تیز تر کردی تھی۔ اِسی پس منظر میں پاکستان تحریک اِنصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اکتوبر 2016 میں اعلان کیاکہ اگر نواز شریف کے خلاف قانونی اقدامات نہیں کیے جاتے تو وہ 2 نومبر 2016 کو اسلام آباد بند کردیں گے جسے انہوں نے اِسلام آباد لاک ڈاؤن کا نام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ اس درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ کیا تھا، اس پر جانے...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے یہ کہا جانا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ او آئی سی کی بیسیوں قراردادوں کے خلاف مؤقف ہے اور افغانستان اِس مؤقف کو اپنانے والا پہلا اِسلامی ملک ہے۔ سابق سفارتکار و آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">PIA انتظامیہ نے اسلام آباد میں PIA ہولڈنگ کمپنی / پیارے/ سوفپو کی میٹنگ بلائی۔ اس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان بھی آئے۔ میٹنگ میں PIA HCL بورڈ نے اصل مسئلہ PIA میں میڈیکل کا رکھا اور اس پر CEO اسد رسول نے بریفنگ شروع کردی۔ پیارے نے سوال اُٹھایا کہ PIA پنشنرز کا اہم مسئلہ پنشن میں فوری معقول اضافے اور اسے مستقل بنیاد پر جاری رکھنا ہے۔ اسی طرح پیسیج اور میڈیکل کی سہولیات کو بھی جاری رکھا جانا ہے۔ پنشن پر پیارے نمائندگان نے بہت زور دیا۔ بورڈ اراکین کا زور میڈیکل پر رہا کہ اس کو انشورنس کمپنی کے ذریعے کرایا جائے۔ ہم نے اس پر واضح طور پر خدشات اور تحفظات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بھر سے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کو لاہور میں اکٹھا کرنے والی ایک قومی لیبر کانفرنس میں حکومت کی عوامی خدمات کی نجکاری کی پالیسی کی سخت مخالفت کی گئی۔ یہ کانفرنس ’’پبلک گڈز، ناٹ پرائیویٹ پرافٹ: لیبر کا نجکاری کے خلاف ردعمل‘‘ کے عنوان سے ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن) اور پبلک سروسز انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں واپڈا، آبپاشی محکمہ، صحت، تعلیم، میونسپل کارپوریشنز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ مقررین نے نشاندہی کی کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں 4,50,000 سے زائد ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات سے سستی صحت، تعلیم اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251013-08-30 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب میں اے این پی نے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اے این پی نہ تو کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی اور نہ ہی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے جن میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان امیدوار ہیں۔ دوسری جانب اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارباب زرک، مسلم لیگ نون کے سردار شاہ جہاں نے بھی...
     تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومت کے سامنے آنے والے صیہونی اور اُن کے آلہ کاروں کو بے نقاب کیا ہے، آج یمن، عراق، پاکستان، ایران اور شام میں حریت پسند امریکی و اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شہداء کے خون کی تاثیر ہے کہ آج اسرائیل اور امریکہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مذاکرات پر مجبور ہوا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوٹ ادو کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، برسی کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایک روزہ کرکٹ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ویشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر بھارت کا 331 رنز کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ویمنز ون ڈے کرکٹ میں اس سے قبل 2024 میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں کینگروز کپتان ایلیسا ہیلی نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے شاٹس لگا کر بھارتی باؤلرز پر پریشر بڑھا دیا تھا، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف خوبصورت شاٹس کھیلے اور شاندار 142 رنز کی زمہ...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے موجودہ صورتِ حال سے متعلق میم شیئر کر دی۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ ’انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘۔خیال رہےکہ گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار پاکستانی علاقوں پر شدید حملے کیے گئے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ یہ نہیں ہونا چاہیے صبح اٹھے، تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے: خواجہ آصفوزیر دفاع نے کہا کہ جن کو واپس...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت  پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی ...
    آپ چاہے بیرونی دنیا کو اپنی نام نہاد بہادریاں دکھا کر متاثر کر لیں، مگر ہم آپ کی حقیقت اندر سے باہر تک جانتے ہیں۔ اگر امریکہ کا ساتھ نہ ہوتا تو تم سوویت یونین کو ہرگز شکست نہ دے پاتے۔ کیا تم نے تورا بورا کو بھلّا دیا جہاں سے تم دم دبا کر بھاگے تھے؟ہم تمام افغان مہاجرین کو نکال باہر کریں گے اور افغان حکومت انہیں  بے شک اب بھارت بھیج سکتی ہے (جس کے ساتھ طالبان کے بظاہر شاندار تعلقات ہیں)خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی طرف سے کسی بھی جگہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں، ہم افغانستان میں موجود ان طالبان پوسٹوں / اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔ سرفراز بگٹی  نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ، قوم ان پر نازاں ہے، سرحدوں کے دفاع میں شہادت پانے والے جوان ہماری بہادری، غیرت اور عزم کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے، ہر قیمت پر ملکی خودمختاری کا دفاع کریں گے، سکیورٹی فورسز نے...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر کے پی...
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم پاکستان کے کیش لیس پاکستان اسٹرٹیجک روڈ میپ کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال تاجروں کا ہدف 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفدین کو ڈیجیٹل والٹ پر تبدیل کیاجائے گا، تمام جی ٹو جی اور پی ٹو جی کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔  سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ قابل رسائی،محفوظ اور سہل بنانے کے لئے وزیر اعظم کیش لیس سٹریٹیجک روڈ میپ کے تحت چند اہم اہداف اور سنگ میل طے کئےگئے ہیں جن کے تحت جون 2026 تک ڈیجیٹل لین دین کے لئے فعال...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی...
    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں، دونوں ممالک کو مذکرات کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو اس کی مختلف سروسز اور ایپس میں شامل کرنے کے لیے کافی کام کیا جار ہا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس بیٹا ورژن میں نئے جیمنائی اسسٹنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔اسے ان ایبل کرنے پر گوگل اسسٹنٹ کی بجائے جیمنائی کی جانب سے اس وقت ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے جب صارف کی جانب سے نیوی گیشن انٹرفیس کے اوپری دائیں کونے پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کیا جاتا ہے۔آغاز میں مائیکرو فون کا آئیکون گوگل اسسٹنٹ کا رنگ ہی ہوگا مگر جب اسے کلک...
    عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے...
    مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگر مسلم حکمران شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شخصیت کی حقیقی پیروی کریں تو صہیونیت کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کراچی میں بریٹو روڈ پر کیا گیا، جس میں بڑوی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار قلندری، جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو،...
    وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین— فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی اراکین اگر آزاد ہیں تو ایسے عناصر سے گریز کریں۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ افغانستان کو بار بار سمجھایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الخوارج کو روکیں مگر نہیں روکا گیا،  ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگر افغان حکومت عمل نہ کر سکی۔رانا تنویر نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں، بھارتی پراکسیز بھی بہت جلد ناکام ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ افغانستان کو بار بار سمجھایا دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کو روکیں مگرنہیں روکا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگرافغان حکومت عمل نہ کرسکی، بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کےساتھ کارروائی کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کو دوبارہ زندہ کیاگیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کے پی...
    اسلام ٹائمز: تاریخ گواہ ہے کہ جماعتِ اسلامی ایک منظم، نظم و ضبط والی جماعت ہے، مگر اسی نظم نے کئی بار اپنے ہی ہنرمند کارکنوں کو بے چین بھی کیا ہے۔ شاید یہی وہ مقام ہے، جہاں جماعتی ڈسپلن اور فردی آزادی کے بیچ لکیر دھندلا جاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے جماعت کی طاقت سمجھتے ہیں تو کچھ اسی نظم کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سینیٹر مشتاق کا اختلاف محض جماعتی پالیسی سے نہ ہو بلکہ ایک بڑے فکری سوال سے جڑا ہو۔۔۔۔ کیا مذہبی سیاسی جماعتیں اپنے نظریاتی خول سے نکل کر بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظرنامے کا سامنا کرسکتی ہیں۔؟ تحریر: نادر بلوچ سینیٹر مشتاق احمد کا حالیہ رویہ، ان...
    ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ اے ایف پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ 10 اکتوبر کو صدر وجاہت حسین ساہی کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شفافیت، آئینی عملداری اور تنظیمی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے اہم انتظامی فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میاں چنوں پہنچ کر کیا پیغام دیا؟ فیڈریشن نے سلمان بٹ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بطور سابق عہدیدار پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (پی اے اے)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے رابطہ کیا ہے، اور معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان نے تشویش کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی معاملہ کو افہام و تفہیم کے ذریعے سلجھایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق مولانا...
    عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ سونا پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے جبکہ اب چاندی کی قیمتوں نے بھی تیزی سے نئی حد عبور کر لی ہے۔ ماہرین اس رجحان کو عالمی منڈی میں غیریقینی حالات روپے کی گرتی ہوئی قدر، صنعتی طلب اور مقامی سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اردونیوزکی رپور ٹ کےمطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوسرے ہفتے سے 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی سونا مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں فی...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، وزیرِ اعظم شہباز...
    افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا...
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف زرداری نے افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے افغان قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فی الفور مؤثر اقدامات کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج  اور فتنۃ الہندوستان  اس خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،  دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اس کا بوجھ کسی ایک ملک پر نہیں ڈالا جا سکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بارہا اس گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے جو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے امیدوار آج دن 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ KP، اقتدار کی نئی بساط، ہلچل، وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول، اپوزیشن قیادت کے پشاور میں ڈیرےپشاور، اسلام آباد خیبرپختونخوا میں اقتدار کی... دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس سے متعلق...
     راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 14148 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جبکہ رواں سال مشتبہ 948 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 49 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 5692088 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے 1 لاکھ 80 ہزار 266 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 1 لاکھ 57 ہزار 1372 اسپاٹ چیک کیے گے جس میں 24 ہزار 292 اسپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے۔ 2 لاکھ  4 ہزار 558 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف...
    کراچی میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ صبح کے وقت موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آسمان صاف رہے گا اور دن بھر سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی سمت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور اب ہوائیں شمال مشرقی جانب سے چل رہی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موسم تبدیل ہو چکا ہے، صبح کے وقت فضا خشک رہتی ہے جبکہ رات کے وقت موسم میں ٹھنڈک آ جاتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج شہر کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر یونیورسل بس سیریل (USB) میں ایک معیاری انٹرفیس ہوتا ہے، جو مختلف مقاصد جیسے ڈیٹا ٹرانسفر اور پاور سپلائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔1990 کی دہائی میں ماہرین نے USB ٹیکنالوجی ایجاد کی، جس کا پہلا ورژن 1995 میں USB 1.0 کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ 12 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔وقت کے ساتھ USB ٹیکنالوجی میں بہتری آتی گئی، اور حالیہ برسوں میں زیادہ کارآمد اور ہمہ جہت USB Type-C کنیکٹرز مقبول ہو گئے ہیں۔ تاہم، پرانے Type-A کنیکٹرز اور پورٹس اب بھی کئی ڈیوائسز میں استعمال ہو رہے ہیں۔Type-A کنیکٹرز میں ایک دھاتی کیسنگ ہوتی ہے، جو USB-C سے مشابہ نظر آتی ہے، لیکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت کی اہم شخصیات اور ایک مذہبی جماعت کے درمیان اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تنازع کو کم کرنے اور معاملات طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت نے رانا ثنا اللہ، خواجہ سلمان رفیق اور علامہ طاہر اشرفی کو مذاکراتی وفد کا حصہ بنایا ہے اور وہ مذہبی جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں،  گفتگو میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے، کچھ مطالبات پر دونوں اطراف نے اتفاق کیا ہے جبکہ باقی معاملات پر گفت و شنید جاری ہے،  حکومت کی خواہش ہے کہ مارچ کو بروقت ختم کیا جائے تاکہ امن و امان بحال رہے۔دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب کو...
    علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے سالانہ شہید مقاومت ریجنل کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد جامعہ الشہید پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ شب شہداء میں کثیر تعداد میں طلبہ سمیت ممبران و سینئر برادران نے شرکت کی۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، شیڈول کے مطابق اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی، آج (اتوار کو) شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پیر کے روز صبح 10 بجے کی جائے گی۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کر لیا گیا جس...
    مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال جارحیت کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے قبائل نے بھی سرحدی دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ برابچہ اور دلبندین کے قبائل نے پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر جانے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہتے ہیں اور اپنے وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی عوام نے افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغان فوج کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، خیبر پختون خوا کے عوام اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جو حرکت کی ہے اس کا اس سے بھرپور جواب دینا چاہیے، افغانستان کو اس کی غلطی کا سبق سکھانا چاہیے خیبر پختون خوا کی عوام اپنی افواج کے جواب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہماری افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔
    اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں الجزیرہ کے دفتر کی بندش ایک بار پھر بڑھا دی ہے۔ الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، یہ 7ویں مرتبہ ہے کہ دفتر کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نئی پابندی 60 دن کے لیے ہفتے کی صبح سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوجی کمانڈر کے حکم نامے پر مشتمل ایک نوٹس سٹی سینٹر بلڈنگ کے دروازے پر چسپاں کیا گیا جہاں الجزیرہ کا دفتر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری اسرائیل نے قطری نیوز نیٹ ورک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ الجزیرہ نے غزہ...
    بالاج قتل کیس  کے مرکزی ملزم  طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد  طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس  کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ  پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...
    کراچی: عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا آخری میوزک البم ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ 34 سالہ گلوکار نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی موت کے بعد بھی موسیقی سے جڑے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل بندوبست انہوں نے اپنی وصیت میں شامل کر رکھا ہے، جس کی نگرانی ان کی اہلیہ چیری سیبورن کریں گی۔ ایڈ شیرن نے کہا کہ اگر میں دنیا میں نہ رہا تو چیری میری جگہ اس البم کے گانے منتخب کرے گی۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے اور...
    غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر مصر، قطر اور ترکیے کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق طے شدہ حدود تک واپس جا چکی ہے۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا غزہ کا دورہ اس بات کا جائزہ...
    غزہ: امریکی سینٹ کام (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے غزہ جنگ بندی کے بعد علاقے کا دورہ کیا، جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ اسرائیلی افواج کا طے شدہ علاقوں سے انخلا مکمل ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ دورہ غزہ امن معاہدے کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ غزہ سے واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ “غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 اہلکاروں میں کوئی امریکی فوجی...
    جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کے لیے طالبان حکومت کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کابل کے ساتھ مذاکرات انتہائی پیش رفت کے مرحلے” میں ہیں اور جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ A German man was fined 3600€ after being attacked and stabbed with a knife by Afghan MusIim for criticising lslam. The lslamist also stabbed and killed a 29 year old German police officer in the attack few months ago in the same crime scene. pic.twitter.com/Z9TmSKDoqV — Azat (@AzatAlsalim) November 29, 2024 ڈوبرنڈٹ نے بتایا کہ حکومت...
    معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستان کا پہلا رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے جس نے اپنی بولڈ اور غیر روایتی پیشکش کی وجہ سے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ یہ شو معروف اداکارہ عائشہ عمر ہوسٹ کر رہی ہیں جبکہ شو کی ریکارڈنگ ترکیہ کے ایک ولا میں کی گئی ہے، پروگرام میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پروگرام کے فارمیٹ پر اعتراض اٹھایا ہے، انہی میں...
    افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس)پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے...
    مشہور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا آخری میوزک البم اُن کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران 34 سالہ گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد بھی موسیقی کی دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔ ایڈ شیرن نے بتایا کہ میں نے اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل انتظام اپنی وصیت میں درج کردیا ہے، یہ البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگی اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری میری اہلیہ چیری سیبورن کے سپرد کی گئی ہے۔ ایڈ شیرن نے کہا کہ یہ البم میری وصیت کا حصہ ہے، اگر میں...
    دفترِ خارجہ نے ہفتے کی شب افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے دورہ بھارت کے دوران دیے گئے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانےکی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے سے افغان حکام اپنے علاقائی امن کی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے رواں ہفتے کے آغاز میں بھارت کا دورہ کیا تھا، یہ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت اور طالبان حکومت کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا۔ 9 اکتوبر کی شب کابل میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں امیر خان متقی نے اس...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور فٹنس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی دوسروں کے لیے ایک مثال رہی ہیں۔ اداکارہ کی تازہ ترین ورزش ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کرینہ کپور کو ایک منفرد اور مشکل ‘پلینک’ ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ اپنے پیروں کو ایک اسٹیپ پر اٹھا کر توازن بنائے رکھتی ہیں جبکہ ہاتھوں میں ایک بال تھامے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟ ان کے فٹنس ٹرینر نے اس مشق کو مزید چیلنجنگ بنانے کے لیے کرینہ سے کہا کہ وہ بال کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہفتہ کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور اس کے ملکی معیشت میں کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور اس کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ایک کلیدی ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی پالیسی...
    موبائل کا چھن جانا کراچی جیسے بڑے شہر میں معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ شہر قائد میں مہنگے موبائل فون رکھنے کا رجحان بہت کم ہے، لیکن موبائل چھن جانے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ اس میں موجود معلومات کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چوری شدہ موبائل کو واپس حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ موبائل فون کو حاصل کرنے کے لیے کیا کیا جائے اور آخر یہ موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی شخص جب مارکیٹ میں موبائل فون فروخت کرنے کے لیے آتا ہے کہ پہلے...
    ماہرین کا پہلے ہی کہنا تھا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے حصول کی بڑی خواہش ضرور رکھتے ہیں مگر ان کی خواہش اور کردار میں بہت فرق ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کا نوبل انعام جیتنا مشکل ہے کیونکہ ان کا عالمی قیام امن کے سلسلے میں ریکارڈ بہت کمزور ہے۔ نوبل امن کے اجرا کے سلسلے میں ایک باقاعدہ کمیٹی قائم ہے جو نوبل انعام جسے دیا جاتا ہے اس کا پورا ڈیٹا حاصل کر کے اس پر گہری نظر ڈالتی ہے کہ وہ شخص جسے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہ اس کی جدوجہد اس معیار پر پورا اترتی ہے جس کے بل بوتے پر اسے نوبل انعام اسے دیا جائے۔ کمیٹی...
    سائنس دانوں نے ایک انتہائی پتلی کاغذ کی طرح کی ایل ای ڈی بنائی ہے جو سورج کی روشنی کی طرح کی گرم روشنی خارج کرتی ہے۔ یہ ایجاد ہمارے گھر، ڈیوائسز اور دفاتر میں روشنی کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ انجینئرنگ کے ذریعے لال، پیلے-ہرے اور نیلے کوانٹم ڈاٹس کو متوازن کر کے محققین نے کامیابی کے ساتھ روشنی کے معیار کو سورج کی روشنی کے قریب تر کیا، رنگ میں بہتری اور آنکھ پر تناؤ میں کمی کی۔ سائنس دانوں نے اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریلز اینڈ انٹرفیسز میں سائنس دانوں نے بتایا کہ انہوں نے کاغذ جتنی پتلی ایل ای ڈی بنائی ہے جو سورج کی طرح کی روشنی خارج کرتی ہے۔ یہ نئی...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثنا اللہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک لبیک کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ایل پی کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے اور انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا نے وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے بھی رابطہ کیا اور دونوں سے علیحدہ علیحدہ درخواست کی کہ وفاق اور پنجاب حکومت ٹی ایل پی کے احتجاج کے معاملہ کو پرامن طریقے سے سلجھائے، اس معاملے کو خوش اسلوبی اور افہمام و...
    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا ہے تاکہ جنگ کے بعد استحکام کے اقدامات پر بات کی جا سکے، تاہم انہوں نے واضح کیاکہ امریکی فوجی غزہ میں تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے سینٹ کام کی زیر قیادت ایک ’سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ Statement from Adm. Brad Cooper, CENTCOM commander: pic.twitter.com/1TeByRzPoF — U.S. Central Command (@CENTCOM) October 11, 2025 ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز غزہ میں جنگ کے...
    بدین میں چاول کی قیمت میں اچانک اور غیر معمولی کمی پر مقامی آبادگار شدید احتجاج پر اتر آئے۔ ضلع کے علاقے گولارچی میں مظاہرین نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ یہ ریلی ’’آبادگار ایکشن فارم‘‘ کے تحت محمدیہ مسجد سے نکالی گئی جو بعد ازاں فاضل چوک پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چاول کی فی من قیمت3200 روپے سے کم ہو کر2200 روپے تک گر چکی ہے، جس سے کاشتکاروں کو زبردست مالی نقصان ہو رہا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ’’پاسکو سینٹرز‘‘ قائم کیے جائیں اور چاول کی سرکاری خریداری شروع کی جائے تاکہ...
    امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا تاکہ جنگ کے بعد استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی علاقے میں کسی بھی امریکی فوجی کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ایک ایسے سول-ملٹری کوآرڈینیشن...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے حمایت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی...
    برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔   View this post on Instagram   A post shared by @bpamb_am.pmam ماہرین نے فوری...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...