2025-07-03@21:29:51 GMT
تلاش کی گنتی: 704

«اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ممکن ہے یا نہیں۔ فریقین جب بھی کہیں گے، وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔ ایاز صادق نے مزید بتایا کہ انہوں نے 4 جنوری کو...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اس وقت سیاسی مجرم نہیں ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے لاہور میں لحمرا میں پینل آف ڈسکشن میں کہا  کہ کوئی سیاست میں جرم کرتا ہے یا کوئی مجرم سیاست کرتا ہے۔ کیا ملک میں آگ لگانا کسی کا سیاسی حق ہے۔ پرویز خٹک کو سیاسی گروہوں کے ساتھ ہمراہ حملہ آور ہوتے دیکھا۔ اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام ٹھہرائیں لیکن اپنا کردار سامنے رکھیں۔ 2024 کے الیکشن کو دیکھنا ہے تو پچھلے تمام الیکشن کو دیکھا جائے۔ مقبولیت مزاحمت سے ملتی ہے جو پہلے ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور اب پی ٹی آئی کے حصے میں آئی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا۔اس موقع پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
    اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا معاملہ، پی ٹی آئی نے فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وطن واپسی پر ان سے ملاقات کے بعد مطالبات دیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قویم اسمبلی 13جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس اور اپنے بارے میں تحفظات کے حوالے سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے فون کال ریسیو نہ کرنے اور ملاقات کا وقت نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ اسد قیصر...