2025-10-19@15:41:56 GMT
تلاش کی گنتی: 47907

«لانچ سینٹر سے»:

(نئی خبر)
    جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلا گھیرا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں محسن نقوی،سردارمحمد یوسف،طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیفلسطین کا معاملہ ہرعالمی فورم پرلڑا،پاکستان میں احتجاج کینام پرپرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیہرطرح سیفلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیا،جنگ بندی معاہدے سیفلسطینی سجدہ ریزہوئے، پوری دنیا میں فلسطینیوں کیحق میں پرامن مظاہرے کییگئے، احتجاج کے نام پر پرتشدد کارروائیاں کی گئیں،پاکستان نے فلسطین کا...
    معروف پاکستانی،امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر انوش احمد نے اپنے والد ندیم محمد ندیم کی یاد میں جناح ہسپتال کراچی میں ایک خاص مہم کا آغاز کیا، جس میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا۔ انوش فاؤنڈیشن کے تحت 300 کھانے کے باکسز تقسیم کیے گئے، جنہیں والدین اور سرپرستوں کو عزت اور احترام کے ساتھ دیا گیا تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کچھ سکون محسوس کر سکیں۔ اگرچہ کھانا سادہ تھا، مگر اس نے ان والدین کو تھکن، پریشانی اور ذہنی دباؤ کے لمحات میں راحت دی۔ ڈاکٹر انوش احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم میرے مرحوم والد کی یاد...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے رابطے کو فروغ دیتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مقررین اور پینلسٹ حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیمتی خیالات کو سراہا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: انڈونیشیا نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت میں تباہی مچانے والے جے-10 لڑاکا طیارے چین سے  حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔انڈونیشیا کے وزیردفاع سجفری سجم الدین نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتا کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چینی تجزیہ کار نے بتایا کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تمام مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے اور عالمی منظرنامے پر اپنے قیمتی تجزیات پیش کیے۔ جنرل ساحر شمشاد نے بدلتے ہوئے عالمی و...
    ذہنی اور جسمانی مسائل کے ساتھ دل اور گردوں کے عارضے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار پاکستان میں کراٹے کے بانی و مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹرمحمد اشرف طائی نے ایک بار پھر وفاقی اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد فراہم کی جائے۔ کراچی پریس کلب میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نمائش چورنگی پر قائم تاریخی گوونز کرکٹ کلب اور کورنگی میں طائی کراٹے اکیڈمی کرائے کی عمارتوں میں ہیں جو ان کے لیے مالی بوجھ کا سبب بن چکی ہیں، ان کی علالت کے باعث اکیڈمی میں سیکھنے والوں کی تعداد اب اتنی نہیں ہے کہ ان اکیڈمیز کا کرایہ برداشت کیا جا سکے، یہ بوجھ ان کے لیے...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہا ئوس آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خیبر پختونخوا ہاس اسلام آباد آمد، انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال،اسلام آباد: وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جمعرات کی شب خیبر پختونخوا ہاس اسلام آباد پہنچے، جہاں ان کا انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔،وزیراعلی سہیل آفریدی اسلام آباد میں پانی پی ٹی ائی عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، تاہم ملاقات نہ ہو سکی۔خیبر پختونخوا ہاس پہنچنے پر ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پی آر سید بلال حسین اور کنٹرولر طفیل شاہ نے وزیراعلی کا خیرمقدم کیا اور انہیں پھول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال زمینی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں طویل المدتی گرمی اور موسمی شدت بھی بڑھ گئی۔یہ اضافہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں کاربن کے مسلسل اخراج، بڑے پیمانے پر جنگلوں کی آگ اور زمین و سمندر میں کاربن کے انجذاب میں کمی آنے کے سبب ہوا۔ 'ڈبلیو ایم او' نے کہا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی تبدیلی کے ایک خطرناک سلسلے کو جنم دے سکتی ہے۔ Tweet URL ادارے کے جاری کردہ 'گرین ہاؤس گیس بلیٹن' کے مطابق، زمینی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے اور اس کے تین بنیادی مقاصد، امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تجاویز کا مجموعہ سامنے لائے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ تجاویز پیش کرتے ہوئے رکن ممالک کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کو موجودہ عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے کون سی بنیادی اصلاحات اور پروگراموں کی نئی ترتیب درکار ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام کے لیے ان کی سوچ بالکل واضح ہے۔(جاری ہے) اس کے اداروں کو آپس میں تعاون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کی مدد کے لیے برسوں کی پیشرفت خطرے سے دوچار ہے اور امدادی مالی وسائل کی شدید قلت کے باعث ان کے سکول، نوجوانوں کے تربیتی مراکز اور تحفظ کے پروگرام بند ہو رہے ہیں۔یونیسف میں نجی عطیہ دہندگان سے امدادی وسائل کے حصول کے شعبے کی ڈائریکٹر کارلا حداد ماردینی نے کہا ہے کہ ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے تعلیم، تحفظ اور صحت کی بنیادی خدمات شدید خطرے میں ہیں اور لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے۔موجودہ حالات میں تعلیم، پانی اور حفظان صحت جیسی بنیادی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے احسن بھون گروپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے احسن بھون اور ان کے ساتھیوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت نہ صرف وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی بلکہ ملک میں قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ احسن بھون اور ان کی ٹیم کی کامیابی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ وکلا برادری کا ان پر اعتماد بھی ظاہر کرتی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اس طرح ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً انسانی اسمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیل ہاکنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے بحالی اور اسلام آباد میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں بہتری...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ، وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری،  اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔    مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔ ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالےسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ملاقات ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی...
    تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی صوبائی حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور، سیشن کورٹ لاہور نے جمعرات کے روز فیصلہ سنایا ۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر  کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس چلے گئے۔ جیل کے حکام نے ان کو  پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔  خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے  بانی سے ملاقات کرنے میں ناکام ہو کر واپس جانے سے پہلے  جیل کے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان سہیل آفریدی نے کہا، کل پنجاب اور فیڈرل گورنمنٹ کو (بانی سے ملاقات کرنے کے لئے آج آنے کے متعلق)  بتا دیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی ریسپانس نہیں دیا ۔سہیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ???? Ticket prices announced for the Pakistan vs South Africa T20I and ODI series ????️ Lahore and Rawalpindi will...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران جماعتوں کی نااہلی، کرپشن اور ناقص حکمرانی کے باعث کراچی میں لاقانونیت، بدامنی، بجلی و پانی کے بحران، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور تباہ حال انفرااسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا کہ 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا کراچی دشمنی اور حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب اہل کراچی کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی نے...
    لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔  
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call today from H.H. Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, Foreign Minister of Saudi Arabia, regarding the regional situation & recent developments. H.H. Prince Faisal… pic.twitter.com/gepL0fMETM — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 16, 2025 سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت...
    سٹی 42 : کسٹمز افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی  کے ٹیکس اہداف کی تکمیل پر اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ کسٹمز ہیڈ کواٹر کارکردگی کے حساب سے کیش ریوارڈ دے گا۔ کارکردگی کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد تک انعام ملے گا ۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان  پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، وہ اپنے دورِ حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا کردار ادا کر رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس مذہبی جماعت کو عمران خان ماضی میں دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج اسی کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، نہیوٹرن لینے اور بار بار موقف بدلنے پر بھی عمران خان کو شرم محسوس نہیں ہوتی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی فائنل...
    بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹان کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹان کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بحریہ ٹان کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے دومقدمات میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملک ریاض اوردیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔
                            تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلیم، سائنس اور ترقی میں تعاون جاری ہے، وفاقی وزیر نے امریکا کے ساتھ نالج اور جدت میں نئی شراکت داری پر زور دیا۔انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، نالج کوریڈور فعال کرنے سے پاکستانیوں کےلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تحقیق کے مزید...
    فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔  کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں 44سال بعد، اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ)کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے نائب صدر، جنرل سکریٹری اور 22 دیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرلی۔نائب صدر کے عہدے کے لیے اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی 7,983 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار سجاد حسین کو 4,374 ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے شبر کے حمایت یافتہ امیدوار سید بن حبیب 8,031 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ ان کے قریبی حریف چھاترا دل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد شفاعت حسین نے 2,734 ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چھتر دل کے حمایت یافتہ امیدوار ایوب...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے...
    ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔ یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔وزیر داخلہ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر کال کرکے مبارکباد دی ہے، میں نے ان سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں اڈیالہ جیل میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم اختتام شدید مندی کےساتھ ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 864 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1241 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل، پنجاب حکومت کی جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران بھارہ کہو، سواں اور دیگر مقامات پر ٹی ایل پی کے دفاتر کو بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس انتہا پسند جماعت کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے مبینہ واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعے کی تصدیق ہوگئی تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ آوارہ کتوں کے قتل کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی۔ سماعت میں ایک عینی شاہد خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 9 اکتوبر کو انہوں نے سی ڈی اے آفس کے قریب ایک گاڑی میں سیکڑوں مردہ کتے دیکھے۔ عدالت نے انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر واقعی کتوں کو مارا گیا ہے تو ذمہ داران کے خلاف فوجداری کارروائی...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
    لاہور: شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، ہنجروال کے علاقے سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی، جب کہ کاہنہ میں ایک گھر کی پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اسی طرح نواب ٹاؤن کے علاقے سے بھی ایک نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر اہم سوالات پوچھ لیے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دو عہدے رکھنے کے خلاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو  نے ریمارکس دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آئین میں کہاں لکھا  ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا؟ کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو...
    اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے Supporters of the banned Islamist political party Tehrik-e-Labaik Pakistan (TLP) chant slogans during a protest demanding the release of their leader and the expulsion of the French ambassador over cartoons depicting the Prophet Mohammed, in Lahore, Pakistan October 22, 2021. REUTERS/Mohsin Raza WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل...
    پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی...
    راجہ پرویز اشرف اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفتذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
    پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
    اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو سیل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو پاکستان آمد پر پرتپاک خیر مقدم کہا اور ان کی مدبرانہ قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے...
    اگر آپ نے حال ہی میں یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ کچھ چیزیں معمول سے ہٹ کر نظر آ رہی ہیں، تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں — بلکہ حقیقت میں یوٹیوب نے اپناویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کوزیادہ صاف، بہتر اور جدید بنانے کے لیے ویڈیو پلیئر میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس میں نہ صرف کنٹرولز کو ازسرِ نو ڈیزائن کیا گیا ہے، بلکہ نئے آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو زیادہ واضح اور یوزر فرینڈلی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان تبدیلیوں کی آزمائش 2025 کے آغاز سے کی جا رہی تھی، اور اب یہ نئی...
    گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا ہے جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ یہ نیا ورژن، مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی ویو تھری پوائنٹ ون فاسٹ صارفین کو تیز اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت دیتا ہے، جب کہ نئے فیچرز کے ذریعے ویڈیوز کی آڈیو اور بصری ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب بن گئی ہے۔ اہم فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) کئی سیاسی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور پشتون باشندوں کی علاقائی رقابتیں مل کر پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو ایک ایسے نازک موڑ پر لے آئے ہیں، جہاں نہ صرف پاکستان کا داخلی امن بلکہ پورے خطے کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں ہے۔ ڈیورنڈ لائن کس طرح وجود میں آئی؟ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے اس تاریخی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ 1893ء میں افغان امیر عبدالرحمان خان اور برٹش انڈیا کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے...
    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ انگلش ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔ فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔ تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈوسن، عادل رشید اور لیوک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ Back in action on Saturday ⏳ Our XI for the first IT20 against @BLACKCAPS ???? pic.twitter.com/pAqOKorsOV — England Cricket (@englandcricket) October 16, 2025 دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین سے ملنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اب تک سہیل آفریدی کو جیل کے اندر آنے کی اجازت نہین دی وہ باہر کھڑے ہیں اور موقع پر پولیس کی معمول سے کافی زیادہ نفری موجود ہے۔  وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ انہین جیل کے اندر آ کر بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان سہیل آفریدی خیبر پؒتونخوا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔  وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کی، کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ پیش پیش رہی ہے۔ اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیارمسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اور وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستان...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور داخلی حالات، سیکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی شر انگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔کابینہ کے ارکان نے دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ...
    — فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامسٹیک کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے لیے 5000 فیلوشپس کا اعلان کیا۔ اسلام آباد میں کامسٹیک سیکریٹریٹ میں پہلے فلسطین پاکستان وائس چانسلرز فورم کا افتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فورم غزہ میں تباہ شدہ تعلیمی و تحقیقی ڈھانچے کی بحالی کی سمت تاریخی قدم ہے۔پاکستان اظہارِ یکجہتی کے ساتھ تحقیق، جدت اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے عملی تعاون بھی کر رہا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فنی تربیتی پروگرامز غزہ میں انسانی وسائل کی تعمیر کی حقیقی کوشش ہیں۔ پاکستان فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ امت کو بچانے...
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے سے چینی شہری کی لاش ملی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ لاش ترنول کے علاقے  میں ایک گھر سے ملی ہے، پولیس نے لاش پمز اسپتال منتقل کردی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ  مزید کاروائی شناخت مکان سے جاری ہے جہاں رہائش پذیر تھا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نےقلمدان سونپے جانے کے بعد سول سیکرٹریٹ ،محکمہ قانون میں پہلے بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی نے صوبائی وزیر کو محکمہ قانون کی کارکردگی، جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے تمام ضلع و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر خواتین وکلا کے لئے لیڈی بار رومز کے قیام کے منصوبے،مختلف اضلاع بشمول اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان،لودھراں، ساہیوال، مظفرگڑھ، رحیم یار خاں،حافظ آباد، بہاولنگر، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ اور نارووال میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز دفاتر کی تعمیر،ایڈووکیٹ جنرل آفس بہاولپور کی تعمیراتی پیش رفت، جوڈیشل ٹاور لاہور کی تعمیر شامل ہے جبکہ سالانہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو بیرونی دوروں، علاقائی صورتحال، اور سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ذرائع کے مطابق، اجلاس میں افغانستان سے مبینہ شرپسند سرگرمیوں اور خوارج کی کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں:افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف اجلاس میں تجارتی، تعلیمی اور قانون سازی سے...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی نمائندے لطفی صدیقی نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں امریکا کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی و وسطی ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ تعاون اور اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ملاقات میں لطفی صدیقی نے گرمجوشی سے استقبال اور مفید و جامع بات چیت پر امریکی نمائندے کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، معاشی اور انتظامی اصلاحات، بالخصوص لیبر مارکیٹ کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاقائی تعلقات اور اطلاعاتی خطرات پر بات چیت اس موقع پر علاقائی و عالمی تعلقات، انتخابی عمل، گمراہ کن معلومات کے خطرات اور براہِ راست رابطوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: حیدرآباد موٹروے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 2028 مقرر، این ایچ اے نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے دی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔حکام کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے ایوارڈ کے بعد کیا جائے گا۔کمیٹی کے ارکان نے موٹروے منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سود کی شرح زیادہ ہے۔اس پر حکام نے وضاحت دی کہ قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ...
    جہانگیر خان ترین کا شانگلہ کے سیلاب متاثرین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لودھراں: جہانگیر خان ترین کی ہدایت پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی ٹیم ضلع شانگلہ پہنچی، جہاں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو موسم سرما کی شدت سے بچانے کے لیے فوری امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ شانگلہ کے 405 متاثرہ خاندانوں کے 2835 افراد کو سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اشیاء فراہم کی گئیں جن میں گدے، چارپائیاں، رضائیاں، چادریں، تکیے، گرم ملبوسات، گیس سلنڈر اور چولہا شامل تھے۔ جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 3 اضلاع میں اب تک 21 ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں...
    ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔  اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.  چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ...
    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، پورے عدالتی نظام کو ڈرم بجا کر ناچ کروایا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو پروا نہیں...
    وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
    برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
    بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو ذمہ داری ادارے کے پرنسپل پر عائد ہوگی اور کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جائے گی۔وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق رواں سال اب تک 1314 منشیات سے متعلق مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 1408 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس کے علاقوں سے 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے مجموعی طور پر 3...
    ویب ڈیسک : حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔  یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان  سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا...
    پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
    سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    حکومت پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کو بڑا جھٹکا! تفصیلات سامنے آگئیں ذرائع  کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت بزنس ویزے پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ذرائع  نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے  خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 67 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں متعدد جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ گروپ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 33 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگردوں کا خاتمہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپنوام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دستے نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے) دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) وفاقی وزیر ریلوے نے غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے انتہائی اہم کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔\932
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...