2025-12-03@16:51:16 GMT
تلاش کی گنتی: 57734
«لانچ سینٹر سے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ فوج داری ضابطۂ کارروائی (کریمنل پروسیجر کوڈ) کی دفعہ 144 ایک قانونی شق ہے جو ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی مخصوص علاقے میں ایک مقررہ مدت کے لیے چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر سکے۔ نوٹیفکیشن، جو 18 نومبر کی تاریخ کا ہے اور ڈان نیوز کے پاس موجود ہے، کے مطابق یہ حکم اس وجہ سے نافذ کیا گیا کہ “معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے دائرہ اختیار میں غیر قانونی اجتماعات منعقد کرنے کا...
کے پی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کیلئے درکار آئینی عمل شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور
قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔ قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے رکن سجاد اللہ نے قرار داد کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔ قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور...
اسلام آباد(نیوڈیسک ) تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جو کہ بار پھر اندرونی اختلافات کی نذر ہو گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےبھی شرکت کی۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشعال یوسفزئی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی کو جواب دیا کہ آپ کی توبانی سے ایک ملاقات ہوئی ہے،مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں،ہم توپیغام باہر پارٹی تک پہنچاتے ہیں،آپ کی بے شمار ملاقاتیں ہوئیں،آپ پیغام کیوں باہر نہیں پہچاتے۔ سلمان اکرم راجہ نے...
یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد، ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کو...
ویب ڈیسک : نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجرا کردیا، شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت بھی کی گئی ہے۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں ریگولیٹری اصلاحات کی اشاعت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ریکارڈ کے جائزے کا طریقہ کار بھی ریگولیٹری اصلاحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کیلئے ویری فکیشن بورڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت کردی گئی ہے۔ متروک یا وصول نہ کئے گئے شناختی...
اسلام آباد کے متاثرین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام سید ذیشان علی نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ذیشان نقوی نے کہا کہ سیکٹرز ای 13، ڈی 13، ایچ 16، سی 13، ایف 13 اور سی 16 کے متاثرین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کے 2008 کے ایوارڈ کو نہیں مانتے، کسی کو بھی متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، سی ڈی اے اور بیوروکریسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وہ پیر کو شاہ اللہ دتہ ہاؤس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایوی ایشن سکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ گروپ کے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبداللہ الشہرانی نے انکشاف کیا کہ گروپ کے ایئربس A320 ماڈل کے طیاروں کی تعداد تقریباً 108 ہے، یورپی کمپنی ا کی طرف سے عائد کئے گئے ہنگامی اقدامات سے تقریباً 51 طیارے متاثر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ گروپ نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے سے قبل ہی فوری طور پر مسئلہ حل کرنا شروع کر دیا تھا، انہوں نے اسی وقت نشاندہی کی کہ اسی ماڈل کے سعودی ایئرلائنز کے چند طیاروں میں اس وقت لازمی سافٹ ویئر کی مرمت ہو رہی ہے اور یہ جلد ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے چار دسمبر کے اجلاس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے حق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے تحفظ اور بقایاجات کے حصول کے لیے یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے این ایف سی پر بحث کی اجازت دی، جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے خیبرپختونخوا کے حصے کے حوالے سے موقف پیش کیا۔حکومتی ارکان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد صوبے کا حصہ بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ گیا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ نے کہا کہ اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا، جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے بلایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر غفران عالم نے سیکریٹری معروف بن رؤف اور آئی سی سی بی ایس کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر شاہ حسن و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل...
کچھی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ خاران میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ جس میں ایک اہلکار جانبحق، 7 زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کیمپس کو تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب خاران میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔ جس میں ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 7 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کچھی کے علاقے ڈھاڈر نغاری میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی رپورٹ پر دہشت گردوں...
سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلی کی جانب سے دائرہ اختیارپراٹھائے گئے اعتراضات کے بعد تحریری جواب طلب کرلیا ہے اوراس سلسلے میں باقاعدہ تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی تھی، تاہم فیصلے کے مطابق وزیراعلی کی جانب سے مقررہ مدت میں جواب جمع نہیں کرایا گیا، دوسری جانب امیدوار شہربازعمرایوب کی جانب سے بھی کوئی نمائندہ...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں، جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں، جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر...
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس، اسد قیصر چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا سے متعلق حکومتی بیانات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر کی...
پشاور: قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، چار دسمبر کو ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں صوبہ کا موقف پیش کرنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ وہ این ایف سی اجلاس میں صوبے کا حصہ 14.6 سے بڑھا کر 19.4 کرنے کا مطالبہ کریں گے ہم کوئی خیرات، بھیگ نہیں مانگ رہے ہم آئین و قانون کے تحت اپنا حق مانگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، پاکستان چلے گا تو سیاسی جماعتیں سیاست کرسکیں گی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، وزیر اعظم نے بار بار مذاکرات کی بات کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےکیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، یہ عوام کا مقدس کا ایوان ہے، سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گورنر راج آئین میں ہے یہ...
جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہے، جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ ادارے کو بدنام کرو۔عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ شہدا کی تضحیک کی جائے، غیرقانونی مطالبہ کریں گے تو وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، غیرقانونی...
یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ یورو کی امدادی رقم جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے امداد کی گئی ہے، اس مد میں 30 لاکھ یورو جاری کردیے گئے ہیں۔یورپی یونین کے مطابق امدادی رقم سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہے، پاکستان خصوصا پنجاب کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی اس رقم سے مدد کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
اسلام ٹائمز: علاقائی منظرنامے پر ایک اور اہم پیشرفت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں ایران اور پاکستان باہمی طور پر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بنتے جا رہے ہیں۔ حالیہ سفارتی تحرکات، خصوصاً ڈاکٹر علی لاریجانی کا دورۂ پاکستان، پاک ایران تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتِحال میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان نہ صرف ایران اور چین کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرسکتا ہے بلکہ دفاعی اور سرحدی سلامتی کے شعبوں میں بھی تعاون کو نئی جہت دے سکتا ہے۔ ایران، خصوصاً پاک ایران سرحد پر دہشتگرد عناصر کی سرکوبی کیلئے پاکستان کیساتھ مشترکہ اقدامات کا خواہاں ہے، جبکہ خطے میں اسلحہ کے توازن اور دفاعی تعاون کے معاملات میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع،ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عائد رہے گی۔ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا اورپولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن وامان یقینی بنائیں گے، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اسلام آباد: خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے کی گونج سینیٹ اجلاس میں بھی پہنچ گئی، سینیٹر دنیش کمار نے پاکستانیوں کے ویزے بحال کرنے بصورت دیگر خلیجی ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے پاکستانی شہریوں کو ویزے دینا بند کردیے ہیں، وہاں پر پاکستانیوں کے 95 فیصد ویزے مسترد کردئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان خلیجی ممالک کو ضرورت پڑتی ہے تو پاکستان کو بھائی کہتے ہیں لیکن ویزوں کے معاملے پر پاکستانیوں کے ویزے مسترد ہورہے ہیں۔ سینیٹر نے کہا کہ بھارت کو تو ویزے جاری کیے جاتے ہیں اور ہمیں نہیں ملتے، ان ممالک میں موجود...
اسلام آبادہائیکورٹ، وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈکی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائی کورٹ نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن رعنا سعید خان کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن رعنا سعید خان نے ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی۔ درخواست گزار نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست مسترد کرنیکی وجوہات پر مبنی تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہی بینچ اس...
ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی، 9 ٹاؤنز میں چیئرمین کے باوجود حادثے کی ذمے داری لینے سے گریزاں ہیں، بلیم گیم شروع کرنا جماعت اسلامی کی منافقت کو عیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ صوبائی اور...
روندو سے بھی اہم شخصیت کی اسلامی تحریک میں شمولیت کا امکان ہے۔ ادھر شگر سے راجہ اعظم خان کو بھی اسلامی تحریک میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ اور کھینچا تانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گلگت اور سکردو میں بعض الیکٹیبلز کا سیاسی قبلہ پھر سے تبدیل ہونے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذمہ دا ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ سابق گورنر گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی راجہ جلال حسین مقپون گلگت پہنچ گئے ہیں اور وہ یہاں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ راجہ جلال کی آج یا کل گلگت میں موجودہ نگران وزیر اعلیٰ و سابق وزیر اعلیٰ...
کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش...
سابق انگلینڈ کرکٹر معین علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں حصہ لیں گے جس کے نتیجے میں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں نہیں کھیل پائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا 38 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کے لیے 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور وہ فاف ڈوپلیس کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے قریبی مدت میں پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل میں پرفارمنس مزید پڑھیے: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا معین علی سنہ...
فائل فوٹو۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔ اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
سپریم کورٹ: فائل فوٹو سپریم کورٹ کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار آئینی عدالت کو خط لکھوا دیا۔خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری، غلام رضا کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کی گئیں۔کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیاء کی خدمات بھی آئینی عدالت کےسپرد کردی گئیں، 3 جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول افسر فیصل ندیم کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی لاش ایک کچرا چننے والے لڑکے نے نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ نیپا چورنگی کے قریب واقع نجی مارٹ میں خریداری کیلیے آیا۔ مارٹ سے باہر نکلتے ہی تین سالہ ابراہیم نے والدہ کا ہاتھ چھڑوایا اور والد کی موٹرسائیکل کی طرف بھاگا تو وہاں پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ حادثے کے فوری بعد بچے کی والدہ عائشہ کی دلخراش ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر اپنے بچے کو تلاش کرنے کی اپیلیں کررہی تھیں۔ واقعے...
کراچی: نادرا نے متعلقہ قواعد اور نادرا آرڈیننس کی روشنی میں جامع نوعیت کی نئی ریگولیشنز جاری کردیں۔ ترجمان کے مطابق نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد یہ ریگولیشنز گزٹ آف پاکستان میں بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ اصلاحات میں شناختی دستاویزات کی تصدیق اور منسوخی کے طریقہ کار میں بہتری، قومی شناختی کارڈ فریم ورک میں ترامیم، پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے ریگولیٹری ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے کے پروکیورمنٹ نظام کی منظوری شامل ہیں۔ گزٹ میں شائع شدہ نوٹیفکیشنز کے مطابق شناختی دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں مشتبہ شناختی ریکارڈز کے جائزے کے لئے ایک منظم طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے اور ان کی تحقیقات، سماعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈونیشیا کے جزیرۂ سماترا میں موسلادھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے انسانی المیے کی شکل اختیار کرلی ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 613 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمیوں اور بے گھر افراد کی صحت و زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ریسکیو اداروں نے بتایا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اب بھی 174 افراد لاپتا ہیں اور ملبے تلے سے مزید لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے، متعدد دیہات صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں اور مقامی آبادی صحت و خوراک کے سنگین بحران کا سامنا کر رہی ہے۔اہم محکموں کے مطابق امدادی...
اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہر اقتدار تا لاہور موٹروے پر ملک کے سب سے جدید ویدر آن دی وے الرٹ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ویدر والیز اور ون نیٹ ورک کے درمیان یہ نمایاں شراکت علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو ایک بڑے سفری راستے پر ہائپر لوکل موسمی اطلاعات فراہم کرے گی ،یہ سسٹم مسافروں کو درست، حقیقی وقت میں موسمی معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ شاہراہ پر زیادہ محفوظ اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14 خودکار موسمی اسٹیشنز، 5...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) نے شناختی نظام میں اہم ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کردیا، نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اصلاحات نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد یہ اصلاحات گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نئی ریگولیشنز میں شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریکارڈ کے جائزے کا باقاعدہ طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کے لیے خصوصی ویریفکیشن بورڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم اصطلاحات کی مزید وضاحت بھی شامل ہے۔ اسی طرح متروک یا وصول نہ کیے گئے شناختی کارڈز کی تلفی کا طریقہ کار...
عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی، مستونگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی اور خضدار سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی بھی موجود تھے۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں مستونگ سے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی، خضدار سے ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی اور صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہ یار ڈومکی بھی ہمراہ… pic.twitter.com/5lqdj52L0A — PPP (@MediaCellPPP) December 1, 2025...
انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 600 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ درجنوں دیہات لینڈ سائیڈنگ کی زد میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ ملبے تلے دبی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج بھی امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبی درجن سے زائد لاشیں ملی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 تک جاپہنچیں۔ امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ 3 ہزار 500 زائد پولیس اہلکار بھی مصروف ہیں۔ شدید...
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں پیش آنے والے ایک واقعے نے مودی سرکار میں خواتین کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ مظالم کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویمن ہاسٹل سے ایک خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی تھی جسے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔ یہ لاش شری پریا نامی خاتون کی تھی جو اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر ہاسٹل میں رہ رہی تھی۔ سفاک شوہر بالاموروگن ناراض بیوی کو منانے ویمنز ہاسٹل پہنچا تھا جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ غصے میں آکر بالاموروگن نے درانتی نکال کر بیوی پر پہ در پہ وار کیے جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ قتل کی اس ہولناک واردات کی سفاکیت کا...
چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ و بہتری کے حوالے سے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ اے ڈی بی کے وفد میں سنئیر فنانشل سیکٹر اکانومسٹ اینڈریو میکارٹنی اور اے ڈی بی کی اربن ٹیم نے شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے...
اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے جلسے جلوس کے خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے نادی گام علاقے میں عرفان احمد مولوی کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کی خصوصی ٹیم علی الصبح شوپیان پہنچی اور عرفان مولوی کے گھر کی تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی دہلی کار بم دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے، جس میں عرفان احمد کے کردار کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، پاکستان چلے گا تو سیاسی جماعتیں سیاست کرسکیں گی۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم سب سے بہت غلطیاں ہوچکی ہیں، وزیر اعظم نے بار بار مذاکرات کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، یہ عوام کا مقدس کا ایوان ہے، سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گورنر راج آئین میں ہے یہ مارشل لا نہیں ہے،...
اسلام آباد: سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو جاتا...
مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو
مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے وفد کی قیادت کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان...
اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ ہیں، اور اُن کے مطابق جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بھی ہیں، جس کا ذکر وہ دو دن پہلے کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے نوٹیفکیشن جاری ہو بھی چکا ہو، حکومت جب مناسب سمجھے اعلان کر دے گی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل کے منصب کے ذریعے اللہ نے پاکستان کو جو عزت دی ہے وہ بے مثال ہے، اور بھارت کے طیارے گرانے کا اقدام دنیا تسلیم کرتی ہے۔ سعودی عرب کی ثالثی میں پاک...
پشاور:(نیوزڈیسک) بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد، ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کو آج سے ہی بی آر ٹی اور ملحقہ روٹس پر پابندی سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ شہر میں چلنے والے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی تعداد معلوم کرنے اور آبادی کے لحاظ سے پبلک ٹرانسپورٹ...
اسلام آباد ہائیکورٹ: وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن رعنا سعید خان کے خلاف ایف آئی اے میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ اس سے قبل ایف آئی اے کی انکوائری رکوانے کی درخواست بھی مسترد ہو چکی ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے رعنا سعید خان کے خلاف باضابطہ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی سابق چیئرپرسن رعنا سعید خان کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست گزار نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات پر مبنی...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے میں گورنر راج لگایا جاتا ہے تو یہ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا بالکل نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے پانچ رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل چینی ماہرین کی یہ ٹیم پیر کی دوپہر ایور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔ خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو...
ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے ایک نمائندہ وفد نے ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس بات پر گہری تشویش...
جاری شرعی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ مریدکے کے بعد قادیانی خوشیاں منا رہے ہیں، اس لئے اس سانحہ میں قادیانی سازش کی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ مریدکے میں گرفتار بیگناہ علماء وکارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے شرعی اعلامیہ میں پاکستان میں ہونیوالے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں خودکش حملے حرام ہیں، البتہ حکومت کو چاہیے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ میں رکاوٹوں کو دور کرے، طالبان کا بھارت اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ پاکستان دشمنی اور اسلام مخالف عمل...
پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں ریسکیو مشن انجام دیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان جن میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں تمام متاثرین کو مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ...
3 سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ...
فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو بیان جاری کیا گیا۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی روابط کے باعث کیا گیا۔وزارت کے مطابق سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ نے 2012 میں بھی...
3سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ دار میئر مرتضیٰ وہاب ہیں، قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے، علامہ صادق جعفری
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگر آئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے، نا اہل جعلی میئر شہر کو ماڈرن سٹی نہیں آثار قدیمہ کی طرف دکھیل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کے ذمہ...
پشاور: پشاور میں بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد، ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کو آج سے ہی بی آر ٹی اور ملحقہ روٹس پر پابندی سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ شہر میں چلنے والے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی تعداد معلوم کرنے اور آبادی کے لحاظ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی...
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء داؤد کاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے۔ ملاقات کرائی جائے تاکہ کارکنوں کے غصہ اور نفرت پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے صوبائی قیادت کے ہمراہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک): وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اعلان کررہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اعلان کر رہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل ہے یہ بھی میں نے 2 دن پہلے بتا دیا تھا۔ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نوٹیفکیشن ہو گیا ہو، ہماری مرضی جب چاہیں اعلان کردیں، جو عزت اللہ نے فیلڈ مارشل کے ذریعے پاکستان کو دی وہ بےمثال ہے، اپنی حدود میں رہ کر بھارت کے طیارےگرائے جس کو دنیا مان رہی ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حساب ہے بلی...
گوگل نے اپنا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا جو حقیقت سے اس قدر مشابہ تصاویر بناتا ہے کہ ماہرین اور صارفین دونوں ہی اس کے نتائج کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ مذکورہ ماڈل ’نینو بنانا پرو‘ (جیمنائی 3 پرو امیج) گروک، جی پی ٹی امیج اور گوگل کے اپنے گزشتہ ورژن نینو بنانا کے بعد گوگل کا تازہ ترین قدم ہے جس کی کارکردگی اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کے طور پر بیان کی جا رہی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ماڈل بصری ڈیزائن، عالمی معلومات اور درست ٹیکسٹ رینڈرنگ میں غیر معمولی مہارت رکھتا ہے۔ ماہرین کو...
اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قائدہ 17 الف کے تحت اکثریت رائے پر منظوری دی۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر نامزد سیکریٹریٹ قانون ساز اسمبلی سے اسپیکر کی جانب سے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت بنا لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک...
ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے برآمد کی گئی۔ واقعے کے بعد ایک لڑکے نے دعویٰ کیا کہ بچے کی لاش سرکاری اداروں کے عملے نے نہیں بلکہ اس نے نکالی ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس نے بچے کی لاش اٹھا کر انکل کو دی تھی ۔ پولیس والے نے مجھے کہا کہ تم کون ہو تو میں نے کہا بچے کو میں نے ڈھونڈا ہے تو انہوں نے مجھے تھپڑ مار کر گاڑی سے اتار دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں...
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے، جس پر انہوں نے پاسپورٹ حاصل کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجراء کے الزام میں نادرا کے 3 آفیسران و اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں آر ایچ او کوئٹہ کے سید انور شاہ، جونیئر ایگزیکٹو سید اختر شاہ اور چمن زون کے خواجہ وقاص شامل ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ میں درج مقدمہ نمبر 3/24 ریاض ایمبیسی پاسپورٹ کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقوم کے عیوض غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری...
گزشتہ رات 11 بجے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، رات بھر ریسکیو آپریشن کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا، مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے، بچے کی لاش جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچا دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کے اہلخانہ جس طرح کی قانونی کارروائی چاہیں گے کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق بچے کے اہلخانہ شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے رہائشی...
سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان
سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کے حقوق پامال کرنے کامعاملہ ،مسلم لیگی رہنما سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ،متاثرین اسلام آباد نے مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا،ذیشان نقوی اور متاثرین نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے...
دونوں شخصیات سے ملاقات میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے شہری مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیکب آباد کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی نہایت ضروری ہے۔ تجارت، کاروبار، تعمیر و ترقی اور اجتماعی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب شہر میں پائیدار امن قائم ہو۔...
آکسفورڈ ڈکشنری نے’ریج بیٹ‘ کو سال 2025 کا لفظ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا یہ اصطلاح حالیہ برسوں میں آن لائن دنیا میں مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل زبان کا اہم حصہ بن کر ابھری ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کے مطابق ریج بیٹ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو دانستہ طور پر غصہ، اشتعال یا ناگواری پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ کسی ویب پیج یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ٹریفک اور انگیجمنٹ میں اضافہ ہوسکے۔ آکسفورڈ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں ریج بیٹ کے استعمال میں 3 گنا...
تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم مکی کے سعودیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ ایم او یوز سائن
کنسٹرکشن فرم رُوا الحرم مکی نے سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ چھ ایم او یوز (مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کیے ہیں، یہ پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف ) کی زیر ملکیت اور تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم المکی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ہی عالمی اشتراک اور بین الاقومی سرمایہ کاری میں پیش رفت کی خاطر سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ کمپنی سٹی اسکیپ گلوبل 2025ء کی...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر...
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
ویب ڈیسک : اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر ملک کے سب سے جدید ’’ویدر آن دی وے‘‘ الرٹ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ ویدر والیز اور ون نیٹ ورک کے درمیان یہ نمایاں شراکت علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو ایک بڑے سفری راستے پر ہائپر لوکل موسمی اطلاعات فراہم کرے گی ،یہ سسٹم مسافروں کو درست، حقیقی وقت میں موسمی معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ شاہراہ پر زیادہ محفوظ اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14 خودکار موسمی اسٹیشنز، 5 مخصوص ایئر کوالٹی سینسرز، 4 وژیبیلٹی سینسرز، سیٹیلائٹ ڈیٹا، اور موسم کی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا ایک ڈسیژن سپورٹ انجن کے ذریعے پروسیس...
ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو دھاندلی ایکٹ میں تبدیل کردیا ہے، کیونکہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ختم کرکے پورے لاہور کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو قابل قبول نہیں۔ ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت میئر اور سٹی ناظم کے ٹائٹل سے بھی خوفزدہ ہے کہ کہیں عوام میں سے حقیقی لیڈر شپ نہ سامنے آ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 دسمبر کو ہونیوالے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر مقرر کردہ مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
—فائل فوٹو لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
— تصویر بشکریہ رپورٹر جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج (پیر کو) اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم، سیکریٹری ڈاکٹر معروف بن رؤف، آئی بی ایس ایس کے پروفیسر شاہ حسن، اور دیگر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو ختم کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں تمام ڈونرز، کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ، سینیٹ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی شامل ہیں سے مشاورت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا ایک ایسا حل نکالا جائے جس...
اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان الیکشن 2026ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور روندو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی...
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری...
کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔...
انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس کو دو نجی افراد نادرہ پنجوانی اور عزیز ابراہیم جمال کے حوالے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں...
کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارتوں میں دوبارہ بالمشافہ کلاسز شروع کر دی ہیں۔جنگ کے دوران یونیورسٹی کو بھاری نقصان پہنچا تھا، کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھیں، تاہم اب مرمت شدہ اور جزوی طور پر کھلے ٹوٹے پھوٹے کمروں میں شعبۂ طب اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ واپس آگئے ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں اور آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث تقریباً ناممکن رہیں۔ اس عرصے میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق...
ویب ڈیسک :دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ...
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالے کے پانی کا پریشر زیادہ تھا جو بچے کو ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر گیا تھا۔ افسوسناک حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔عینی شاہدین اور حکام کے مطابق بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران مل گئی۔
بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا؛ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں تو لوگ ناراض ہونگے، میئر کراچی
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بچے کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب کمسن بچے کے گرنے کا مقام سیوریج لائن نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا اور وہ اس سانحے پر اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بدقسمتی سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، حالانکہ ایسے موقع پر سیاست نہیں، مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وہ والدین...