2026-06-02@21:11:08 GMT
تلاش کی گنتی: 60433

«جسٹس محسن اختر کیانی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے سولجر بازار میں عمارت کے گرنے کے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہلِ خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا علاج بہترین انداز میں ہو۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مقتول کے والدہ سے استفسار کیا کہ تم کیا شاہ رخ خان ہو، 4شادیاں کیسے کرلیں؟  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ مقتول کے والدنے کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک پر موجود سابقہ اہلیہ کو پہچاننے سے انکارکر دیا۔ وکیل مدعی نے کہاکہ مقتول کی والدہ مجرم کو معاف کرنا چاہتی ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ لاہور رجسٹری میں ویڈیو لنک پر کون ہے؟وکیل نے کہا کہ خاتون سامنے کھڑے  شخص کی سابقہ بیوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں توہم پرستی کی ایک ہولناک مثال سامنے آئی ہے جہاں مبینہ طور پر جادو ٹونے کے الزام میں ایک خاتون کو اس کے ایک سالہ معصوم بچے سمیت زندہ نذرِ آتش کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ مغربی سنگھ بھوم کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ خاتون کو مقامی افراد نے ڈائن قرار دیتے ہوئے اس کے گھر کا گھیراؤ کیا۔ رات گئے مشتعل ہجوم متاثرہ خاندان کے مکان کے باہر جمع ہوگیا اور شور شرابا کرتے ہوئے دھمکیاں دینے لگا۔ اس دوران حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ دیکھتے ہی دیکھتے بات جان لیوا حملے میں بدل گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے...
    اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خواتین کے لیے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی نے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی مالی امداد جو پہلے 13 ہزار 500 روپے تھی، اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے گھرانوں کو اضافی سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ حکام کے مطابق اسی پیکیج کے تحت بینظیر تعلیمی وظائف اور...
    سوشل میڈیا پر ایک اے آئی جنریٹڈ فلم کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں 200 ملین ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے) کے برابر ’’ہائی-بجٹ‘‘ فلم جیسا مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس بیان نے نہ صرف انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بلکہ ہالی ووڈ کے فلم سازوں اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔ جرمن کریئیٹو اسٹوڈیو ’دی ڈور برادرز‘ نے تقریباً تین منٹ کی سائنس فکشن مختصر فلم جاری کی، جس میں بڑے شہروں کے تباہ کن مناظر، دھماکے، اور سینماٹک شاٹس دکھائے گئے ہیں جو روایتی بڑے فلم ساز اداروں کے معیار کی یاد دلاتے ہیں۔ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ یہ...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کم عمری میں شادی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا قرار دے دیا۔ حال ہی میں نازلی نصر نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر، محبت اور وفاداری پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی شادی کے تلخ تجربے کے بعد میری دوسری شادی نے مجھے یہ سکھایا کہ دنیا میں آج بھی سچی محبت اور وفاداری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ موجودہ شوہر محسن طلعت کی زندگی میں آمد نے مجھے محبت پر دوبارہ یقین دلایا۔ گفتگو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد کے لیے پروگرام ’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘ یکم رمضان المبارک سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالی مشکلات میں مبتلا افراد 1000 پر کال کرکے آئندہ 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔ مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد، امن اور انسانیت کے فروغ کا پیغام 10 ہزار روپے میں کیا راشن خریدا جا سکتا ہے اور یہ 5 افراد پر مشتمل فیملی کتنے دنوں تک کھا سکتی ہے؟ گھریلو سطح پر سادہ مگر مکمل افطاری کے لیے مختلف اشیا کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ 10 ہزار روپے کے بجٹ میں 800...
    آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے مغرب میں واقع لاکیمبا مسجد کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مسجد سے متعلق رمضان المبارک سے قبل اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں یہودی مخالف حملوں کی تحقیقات کے لیے قومی رائل کمیشن کا اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کو بھیجے گئے خط میں ایک سور کی تصویر اور ’مسلم نسل کو قتل کرنے‘ کی دھمکی شامل تھی۔ پولیس نے خط کو فورینزک جانچ کے لیے لے لیا اور اعلان کیا کہ وہ مذہبی مقامات اور کمیونٹی ایونٹس کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ Australian police probe threatening letter to country's largest mosque ahead of Ramadan More Here...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے۔ طارق بگٹی نے کہا کہ وہ پابندی کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ہاکی نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ روپے ریلیز کیے تاہم پرو لیگ کے لیے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس تھے جو معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔ طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ دورہ آسٹریلیا میں...
    عمران یونس:  پنجاب یونیورسٹی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید 50 سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے مطابق نئے سکیورٹی اہلکار ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور ملازمت کا دورانیہ ابتدائی طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔  اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ و اے ای میں پراپرٹی خریدتے وقت یہ 7 غلطیاں ہرگزنہ کریں اعلامیے کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور تقرری کا مرحلہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ایک درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 دسمبر 2025 کو پیش آنے والے جان لیوا ٹریفک حادثے میں ملوث جج کے بیٹے کو فراہم کی گئی معافی بیرونی دباؤ اور سرکاری اداروں کی بے عملی کا نتیجہ تھی۔ معروف وکیل کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم خواجہ کی جانب سے دائر اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزارتِ داخلہ، آئی جی اسلام آباد، وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹیریٹ اور علاقہ مجسٹریٹ سے جواب طلب کیا جائے کہ حادثے میں قانونی عمل کو کس طرح روکا گیا اور ملزم کو کس طرح سہولت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے بتایا...
    ویب ڈیسک :سندھ کےتیس اضلاع میں نئی بھرتیاں ہوں گی۔ گریڈ ایک سے4 تک کے ملازمین رکھے جائیں گے جس کے لئےتمام ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دے دیا گیاہے۔سندھ کے تیس اضلاع میں گریڈ ایک سے 4تک کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے یونین کونسل، ٹاؤن، تحصیل اور ضلعی سطح پر تقرریاں ہوں گی۔حکومت نے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی تیار کردہ فہرستوں کی منظوری دے دی ہے، یہ انٹرویو اور ٹیسٹ 2023 میں لئے گئے تھے،اس میں نائب قاصد، چوکیدار، سینیٹری ورکر، ڈرائیور اور ڈسپیچ رائیڈر سمیت دیگر آسامیاں شامل ہیں۔ کراچی ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں بھی بھرتیاں ہوں گی، نئی بھرتیوں کا عمل جون2027 سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔  ایم کیو...
    راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق جرگہ ایک گھریلو تنازع کے حل کے لیے منعقد کیا گیا تھا کہ اسی دوران فائرنگ شروع ہوگئی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 48 سالہ شخص اور اس کی دو بیویوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
    ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں مسواک کے لکڑی کے ریشے حلق میں چلے جائیں تو روزہ ٹوٹ سکتا ہے، اس لیے مسواک کرتے وقت احتیاط ضروری ہے۔ روزے کے دوران ٹوتھ پیسٹ، منجن یا ٹوتھ پاؤڈر کے استعمال سے پرہیز کرنا افضل ہے کیونکہ اگر اس کے ذرات حلق میں چلے جائیں تو روزہ متاثر ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسواک کرنا محفوظ اور سنت کے مطابق ہے، جبکہ پیسٹ یا پاؤڈر سے اجتناب کرنا زیادہ مناسب ہے۔
    بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا مبینہ طور پر راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑے کی شادی 26 فروری 2026 کو راجستھان کے خوبصورت شہر اودے پور میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ شاہی محلات اور پرسکون جھیلوں کی وجہ سے اودے پور طویل عرصے سے مشہور شخصیات کی شادیوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن ان کی شادی سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ پری ویڈنگ تقریبات اطلاعات کے مطابق تقریبات کا آغاز 24 فروری سے ہوگا، جس میں دو دن روایتی رسومات ’سنگیت اور ہلدی‘ کے لیے مختص ہوں گے، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اپنے سرکاری زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی تجارتی قرض کے حصول کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت برطانیہ کے معروف بینک سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے حاصل کی جا رہی ہے، جس کی مدت 6 سے 9 ماہ کے درمیان ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت اس ٹریڈ فنانس کی ٹرم شیٹ قبول کر چکی ہے اور باقاعدہ معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔اس قرض پر متوقع شرح سود تقریباً 6.3 فیصد ہوگی، جو سیکیورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ (SOFR) کے ساتھ اضافی مارجن پر مبنی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حاصل کی جانے والی رقم خام...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کردی ہے، فی الحال ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی...
    ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم کی زیر صدارت قومی اسمبلی ایجوکیشن کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکٹری تعلیم نے کمیٹی کو بریفننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کسی ادارے اور یونیورسٹی میں ڈسلیکسیا کی تھراپی کی ٹریننگ پروگرام نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کچھ بچوں میں بعض مضامین کو سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے ۔ بچوں کے اسکریننگ ٹیسٹ ،اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ ہم کر چکے ہیں۔بچوں کو ریاضی جیسے مضامین یا دیگر مضامین کو سمجھنے میں مسائل کے خاتمے پر کام جاری ہے۔ پاکستان میں ایسی ٹرینگ کیلئے کم از کم 6 مہینے چاہیئے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے ساتھ ہم نے ایم او...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں خصوصی افرادکے لیے روزگار کے مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مؤثر بنانے کے مقصد سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔، وزیراعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ’سندھایمپلائیمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس-ایبلٹیز ایکٹ 2018ء کا بنیادی ستون ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہٰ احمد فاروقی، سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس (سکھر آئی بی اے)  کے وائس چانسلر پروفیسر آصف...
    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو بریفنگ دی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ دنوں میں فضائی اور بحری اثاثوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور فوج کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور انہوں نے نجی طور پر فوجی کارروائی کے حق اور مخالفت دونوں پہلوؤں پر بحث کی ہے۔ وہ اپنے مشیروں اور اتحادیوں سے...
    امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے یورپ اور دیگر علاقوں کے لوگ وہ مواد دیکھ سکیں گے جسے ان کی اپنی حکومتوں نے پابندی کا نشانہ بنایا ہوا ہے، جن میں مبینہ نفرت انگیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق پروپیگنڈا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس منصوبے سے واقف تین ذرائع کے مطابق اس ویب سائٹ کا نام freedom.gov رکھا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پورٹل میں ممکنہ طور پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یعنی وی پی این کی سہولت بھی شامل ہو سکتی ہے، جس سے صارف کا انٹرنیٹ استعمال ایسا ظاہر ہوگا جیسے وہ امریکا سے...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے گزشتہ روز افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے 16 فروری 2026 کو باجوڑ میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ (ڈی مارش) پہنچایا۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ پاکستان نے باجوڑ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملے، جس کے بعد مسلح فائرنگ کی کارروائی بھی کی گئی، کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ یہ حملہ فتنۃ الخوارج / تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے اس...
    ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اور طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا...
    دفتر خارجہ پاکستان نے افغان نائب ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق، افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں باجوڑ حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 16 فروری کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس کے لیے ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سرحد پار سے آکر کارروائی کی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں وطنِ عزیز کے 11 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ میں جدید نیوی گیشن سسٹم پر اندھا اعتماد ایک ڈرائیور کے لیے غیر متوقع مصیبت بن گیا جب ایمازون کی ڈیلیوری وین دلدلی علاقے میں پھنس گئی۔واقعہ چند روز قبل صبح کے وقت پیش آیا جب ڈرائیور جی پی ایس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فاؤلنیس آئی لینڈ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا، مگر راستے کی غلط رہنمائی نے اسے ایسیکس کے علاقے گریٹ ویکرنگ میں واقع تاریخی راستے ’دی بروم وے‘ تک پہنچا دیا۔یہ قدیم راستہ تقریباً 600 برس پرانا اور لگ بھگ 6 میل طویل ہے، جو بنیادی طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا ہے۔ایچ ایم کوسٹ گارڈ ساؤتھ اینڈ آن سی کے مطابق انہیں ٹیمز ایسچوئری...
     ویب ڈیسک :دفتر خارجہ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق، افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں باجوڑ حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ 16 فروری کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس کے لیے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سرحد پار سے آکر کارروائی کی تھی، اس حملے کے نتیجے میں وطنِ عزیز کے 11 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ...
    سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہو جائے گی اور ان کا صحیح علاج ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم کے طور پر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا تو مجھے یقین ہے کہ ان کو علاج کی مناسب سہولتیں اور عزت ملنی چاہیے۔...
    پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اُن کا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور وہ اب تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔ اس پر انوشے اشرف نے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا یقیناً ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اور اتنے لمبے تعلق کے خاتمے کا زخم بھرنے میں وقت لگنا فطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ایک ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور کوئی بھی یہ پیش گوئی نہیں کر سکتا...
    سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم ارشد عرف بلو کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی ہے۔ مذکورہ مقدمے کی ایف آئی آر اور پولیس ریکارڈ میں ذات پات اور تبدیلیِ مذہب کا حوالہ دینے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی پولیس کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ جسے جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام میں کسی شخص کے قبولِ اسلام کی بنیاد پر اس کی حیثیت یا وقار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کی تعلیم اب اضافی سہولت نہیں بلکہ ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی، شفافیت اور سماجی اثرات جیسے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق...
    پاکستان اور انڈونیشیا کا فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی بریفنگ کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ عزت مآب سوگیونو سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، اور بین الاقوامی قانون...
    ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کے پیش نظر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے، جس میں فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاری نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور متعلقہ فضائی حدود سے گزرنے والے دیگر افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مخصوص علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں۔ مزید برآں ایران اور روس کے درمیان جمعرات سے مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بتایا جا رہا ہے، جنہیں علاقائی صورتحال کے...
    نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات، فلسطین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی روابط اور ہم آہنگی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزرائے خارجہ نے غزہ، مغربی کنارے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا اور فوری اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی آئندہ تاریخ منکل کا دن دیا جاے،جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ منگل کی تاریخ مانگ رہے ہیں استخارہ تو نہیں کر کے آئے؟وکیل نے کہاکہ بابرکت مہینہ ہے اسی مہینے پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تھا، جسٹس عقیل احمد نے کہاکہ ورلڈکپ کا ذکر نہ کیا کریں،جسٹس ملک شہزاد نے کہاکہ کچھ لوگوں کو ورلڈکپ کا ذکر ناگوار گزرتا ہے،پہلے تو نہیں اٹھائے گئے ایسا نہ ہو اب کچھ ہو جائے۔ وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم...
    ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی،...
    پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ ،سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری ایکسرے اور لیب جیسی جدید سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔ میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیمیوں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں تقریباََ 150 بچوں سمیت 700 سے زائد افراد کو مفت چیک کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ؛ دوردراز علاقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی نام نہاد ٹیکنالوجیکل ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی مرکزی اے آئی سمٹ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گئی جب ایک بھارتی جامعہ کی جانب سے چینی ساختہ روبوٹک ڈاگ کو اپنی تخلیق قرار دینے کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی اس کانفرنس کے دوران گالگوٹیا یونیورسٹی کے اسٹال پر پیش کیا جانے والا روبوٹک ڈاگ دراصل چین میں تیار کیا گیا ماڈل تھا، جسے یونیورسٹی کی پروفیسر نہا سنگھ نے اپنی ٹیم کی ایجاد کے طور پر پیش کیا۔یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ ٹیکنالوجی ماہرین اور بین الاقوامی مبصرین نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے،آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔ پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا، آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔ شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز سے متعلق تنازع سامنے آ گیا ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم کاروباری شخصیت محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرزکے مالک ہیں جبکہ 24 فیصد شیئرز رکھنے والے شریک حمزہ مجید نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Mohammad Shahid, owner of PSL franchise @PSLStallionz claims he holds 76% shares & alleges partner Hamza Majeed (24%) is attempting to sell additional shares without authorization. Shahid says he has informed the PCB & PSL management and reserves the right to take legal...
    راولپنڈی: قاسم آباد کے علاقے میں شوہر کو دو بیویوں سمیت قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں قتل کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے تین افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت تین ملزمان کے خلاف درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں شہریار، ساجد اور مزمل مشتاق شامل ہیں۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے حسین کو اسکی دو بیویوں نور اور ندا سمیت قتل کیا۔ قتل کا واقعہ مقتول حسین کا اپنی بیٹی کی نند سے شادی کرنے کی بناء پر پیش آیا۔...
    آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔ پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔ شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض اسرائیل کی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد کے احاطے سے بے دخل کردیا ہے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے امام پر مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کی امامت پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کسی واضح وجہ کے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا اور بعد ازاں ان پر مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ اس اقدام پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار برتری کا مظاہرہ کیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ثابت ہوا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ اور پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کو 199 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی 100 رنز کی اننگز نہ صرف ان کے کیریئر کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری تھی...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے مشہور اور مصروف سیاحتی مقام مری  سے کئی عمارتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری کی تعمیر اور ترقی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر بریفنگ دی۔ پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد اجلاس میں کوٹلی ستیاں کو پنجاب کا نیا اور جدید ترین ٹورازم ہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا  جبکہ کوٹلی ستیاں میں نئی چیئر لفٹ پراجیکٹ سمیت ٹورازم کی 14 اسکیموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بعد قائم کی جانے والی ’رہائی فورس‘ کو ختم کردیا جائے گا اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد صرف مخصوص حالات میں اسٹریٹ موومنٹ کو منظم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی حکمت عملی کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور رمضان المبارک کے بعد دوبارہ سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فورس میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ رکنیت اور حلف کا طریقہ کار ہوگا۔شفیع جان نے مزید کہا کہ ’رہائی فورس‘ اسٹریٹ موومنٹ کے تحت قائم کی جائے گی اور اس...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو سونپی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کے لیے انہیں ذمہ دار بنایا ہے اور اس سلسلے میں عمران خان رہائی فورس قائم کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس فورس میں پی ٹی آئی، آئی ایس ایف اور وومن ونگ سمیت تمام طبقات شامل ہوں گے، عید کے بعد پشاور میں حلف لیا جائے گا اور اس کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ایئر لائن کی پہلی پرواز آئندہ اپریل میں شروع کی جائے گی، جس کے لیے ابتدائی مرحلے میں سات طیارے حاصل کیے جا رہے ہیں، یہ ایئر لائن صوبے کی ملکیتی فضائی کمپنی ہوگی اور اس کا مقصد مقامی سطح پر فضائی سفر کو بہتر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔  حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں ابتدائی دو برس تک صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ آپریشنل نظام، روٹس اور سروس معیار کو مستحکم کیا جا سکے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے لیے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات حاصل ہیں اور ان کی رہائش کی صورتحال  اے ون ہے جبکہ طبی سہولتیں بھی اعلیٰ معیار کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا، 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی گئی مگر اس کے لیے مناسب تیاری نظر نہیں آئی، اور جس انداز سے دھرنے دیے گئے اس سے بہتر تھا کہ ایسے مظاہرے نہ کیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ایسے احتجاجی اقدامات سے...
    کراچی: شہر قائد میں گل پلازہ آتشزدگی کے دل دہلا دینے والے حقائق جوڈیشل کمیشن کے سامنے آرہے ہیں، جہاں جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ریسکیو اداروں، فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر کڑے سوالات اٹھائے گئے۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ گل پلازہ میں ایمرجنسی لائٹس نہیں تھیں، گراؤنڈ فلور پر راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، ٹریفک جام ہونے سے فائربریگیڈ کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا، اوپر جانے اور دوسری منزل سے اترنے کے راستے بند تھے۔  چیف فائرافسر نے بیان دیا کہ بجلی بند ہونا انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ تھی، اگر اعلان ہوتا کہ چوکیدار دروازے کھول دیں تو بہت سے...
    اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے مطابق رمضان کے باعث دھرنا ختم کیا گیا ہے۔   سپریم کورٹ کے باہر گفت گو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے خود دھرنا دیا اور پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کا احترام کیا گیا، تاہم قیادت کے اعلان پر اب دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ممبران سے پشاور میں حلف لوں گا، ایک کال دیں گے تو سب میرے ساتھ ہوں گے، پہلے تیاری ہوگی پھر لڑائی ہوگی، جیت حق اور سچ کی ہوگی۔...
    بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو مثبت سمت دینے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کا حصہ بنانے کے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس پالیسی کے عملی نتائج پر سوالات اٹھا رہی ہے، جس سے یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ آیا یہ پالیسی تعطل کا شکار ہے یا سست روی کا؟ بلوچستان یوتھ پالیسی کیا ہے؟ یہ پالیسی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظور کی گئی تھی، جس کی صدارت وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے اور انہیں ترقی کے مواقع...
     ویب ڈیسک:شہر قائد میں گیس سلنڈر دھماکے سے چھت گر گئی جس کے باعث بچی سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔گل رعنا کالونی سولجر بازار میں حادثہ گلی نمبر 05 کے قریب آغا خان سکول کے علاقے میں پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالی گئی 9  لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کو بھی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، امدادی ادارے اور متعلقہ حکام موقع پر موجود رہے اور مزید تفتیش جاری ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا تھی؟ پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا میں بانئ پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، وہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں، عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ...
    ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر  حملہ کرسکتی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنے میں گزار رہے ہیں۔ امریکی میڈیا...
    صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے بھارتی پنجاب سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور سے متعلق کا ہے کہ سربجیت کور پر بھارت میں مقدمات ہیں، انہیں پاکستان میں نہیں رکھنا چاہیے، انہیں واپس بھیجنا چاہیے۔ وزارت داخلہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اگر ہم انہیں واپس نہیں بھیجیں گے تو سکھ کاز کو نقصان پہنچے گا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ سربجیت کور یاترا ویزے پر پاکستان آئیں۔ یہاں انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کیا۔ جس نے بھی نکاح پڑھوایا، اس نے غلط کام کیا۔ قانونی طور پر دیکھنا ہوگا کہ کیا اس کا نکاح درست تھا یا...
    وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک فون کال میں عراقچی نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اپنے سعودی ہم منصب کو ایران امریکہ جوہری مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کو ایک فون کال میں امریکہ کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ایک فون کال میں عراقچی نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اپنے سعودی ہم منصب کو ایران امریکہ جوہری مذاکرات سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے...
    بیان میں برطانوی وزیر اعظم کو سخت لہجے میں خبردار کیا گیا ہے کہ "برطانیہ کو کسی بھی حالت میں ڈیاگو گارشیا کا کنٹرول نہیں کھونا چاہیے۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خوش فہمیوں کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف مبالغہ آرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ڈیاگو گارشیا جزیرے اور فیئر فورڈ ایئر بیس پر اپنے فوجی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے نام ایک پیغام میں ڈیاگو گارشیا جزیرے کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے...
    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی گفتگو میں گزشتہ اجلاس کے نتائج کا مثبت جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے مذاکراتی فریم ورک کا مسودہ تیار کرنے کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے فارن پالیسی گروپ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے بدھ کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے عمل سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔   اس گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا مذاکرات میں گروسی کی موجودگی کو سراہتے ہوئے...
    ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سفارت کاری کے استعمال پر زور دے رہی ہے اور سمجھوتے تک پہنچنے کو ترجیحی آپشن سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے میں ابھی دوری ہے۔ تسنیم خبررساں ادارے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایران کے بارے میں امریکی حکام کے دعوؤں کو جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ اپنی مصروفیات میں سفارت کاری کے استعمال پر زور...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وفد اٹلی پہنچ گیا جہاں اس نے ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا اور پوپ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری چوہدری منظور ججہ نے کی۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی، خطے میں امن کے قیام اور قانونی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے خطے میں قیامِ امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ پر زور دیا جبکہ قانونی تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گل رانا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس سلینڈر دھماکہ کے نتیجے میں چھت گر گئی، جس سے ایک شخص جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ گلی نمبر 05 کے قریب آغا خان اسکول کے علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضا کار زخمیوں کی فوری منتقلی کے لیے سرگرم عمل رہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی امداد جاری ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ امدادی ادارے اور متعلقہ حکام موقع...
    مذہبی آزادی کے حقوق کو ملحوظ رکھ کر مسلمانوں نہ صرف کو تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ حکومت بہتر سہولیت کی دستیابی کو ممکن بنانے میں اپنا رول ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے عہدیداران اور اراکین کا ایک اہم اجلاس اوقاف صدر دفتر میں میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ماہِ مبارک کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں اور زائرین، بالخصوص دور دراز علاقوں سے آنے والوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نمازِ تراویح کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سحری دسترخوان پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے معاشرتی مساوات، ملکی صورتحال اور علاقائی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جو شخص آج کسی دسترخوان پر سحری کر رہا ہے، وہ آئندہ رمضان میں دوسروں کو سحری کرانے کے قابل ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی کی دولت دیکھ کر احساس محرومی پیدا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ مال و دولت انسان کو اللہ کے قریب یا زیادہ محبوب نہیں بناتی۔ ان کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) دفاعِ وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور میں ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ برسوں کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے کور کمانڈر پشاور بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے حوصلے اور صبر کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا سے قبل پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکولز کے قیام کی منظوری دی گئی، جبکہ واضح کیا گیا کہ پری لائسنس تربیت کے بغیر کسی بھی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت دے کر لائسنس جاری کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 5ایمرجنسی گاڑیوں اور 10سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر فائرنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260219-08-6 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ، قاسم آباد بازار میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے شوہر کو دونوں بیویوں سمیت قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 5ایمرجنسی گاڑیوں اور 10سے زائد اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت حسن عرف بادشاہ، ان کی اہلیہ نور اور دوسری اہلیہ ندا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رشتہ داری کے تنازعے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں جب بھی کوئی بڑا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے اثرات صرف سیاسی یا سماجی نہیں ہوتے بلکہ فکری اور نظریاتی سطح پر بھی جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ حالیہ عالمی انکشافات اور اخلاقی بحرانوں نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا ہے کہ انسانیت کی رہنمائی کا اصل اور محفوظ ذریعہ کیا ہے؟ اسی تناظر میں اسلام کے تصورِ تکمیل کو سمجھنا ضروری ہے۔ اسلام کو دنیا کا سب سے جدید مذہب کہنا بظاہر حیران کن لگ سکتا ہے، لیکن اگر ہم تاریخی اور فکری ارتقاء کو دیکھیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے۔ ’’جدید‘‘ سے مراد وقت کے لحاظ سے نیا ہونا نہیں، بلکہ مکمل، محفوظ اور حتمی ہونا ہے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حال ہی میں عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سنگین جرائم کو آشکار کیا ہے۔ ان رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں، خاص طور پر ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) نے دوسرے ممالک میں مخالفین یا مبینہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا۔ یہ واقعات امریکا، کینیڈا اور پاکستان جیسے ممالک سے سامنے آئے ہیں، جو عالمی سفارتی تعلقات کو متاثر کر رہے ہیں۔ ہم ان واقعات کی تفصیلات، متعلقہ ممالک اور گرفتاریوں کا جائزہ لیں گے، جو دستیاب حقائق پر مبنی ہے۔ بھارتی ملزم کا امریکی عدالت میں قتل ِ سازش کا اعتراف تو دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ سکھ علٰیحدگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج دوسری تراویح میں سورہ البقرہ کے چھٹے پارے سے اختتام سورت تک تلاوت کی گئی۔ جو تیسرے پارے کے نصف تک مشتمل ہے۔ چھٹے رکوع کا آغاز میں نیکی کے حقیقی تصور کو اجاگر کیا گیا کہ نیکی صرف چند خود ساختہ رسوم کا نام نہیں بلکہ حقیقی نیکی ایمان کے ساتھ انفاق، نماز، قول کا پاس اور صبر جیسے نیک اعمال کا نام ہے۔ اس آیت کو آیت البر کہتے ہیں۔ اس رکوع میں قصاص کی فرضیت بیان کرکے اسے حیات انسانی قرار دیا گیا۔ اسی سے متصل وصیت کا حکم دیا گیا۔ روزوں کی فرضیت اور اس کا مقصد حصول تقویٰ بتایا گیا۔ روزے کے احکامات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس وقت ملک میںجو سنگین نوعیت کے مسائل ہیں ان کا حل ہم ایک ایسی قومی حکومت کی صورت میں دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کو ممکن بنایا جا سکے۔ اگرچہ پہلے ہی تمام سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی صورت میں موجودہ حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی قومی حکومت کا حصہ بنا کر ایک نئے نظام کی تشکیل پر زور دیا جا رہا ہے۔ فیصلہ ساز سمجھتے ہیں کہ اگلے دو تین برس کے لیے اگر ہم قومی حکومت پر اتفاق کر لیں تو اس سے ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام سمیت سیکورٹی کے مسائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی سال 2025 میں بعد از ٹیکس منافع 28.34 ارب روپے حاصل کیا، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی 17.97 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال 2024 میں اسی مدت میں فی حصص آمدنی 24.30 روپے تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 3 روپے (30 فیصد) حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا ، جس کے بعد سال 2025 کے لیے مجموعی نقد منافع 10.50 روپے فی حصص (105 فیصد) ہوگیا ہے۔ حصص کی لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاروں کے لیے رسائی کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ نے بینک کے حصص کی تقسیم (سب ڈویڑن) کی سفارش بھی کی ہے، جس کے تحت 1 کے بدلے 2 اسٹاک اسپلٹ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن،جنیوا،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ایران بعض ریڈلائنز پر بات کے لیے تیار نہیں،تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز استعمال کرینگے۔تفصیلات کے مطابق نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بعض پہلوؤں سے تعمیری رہا ہے۔اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پْرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے، تاہم ایران ابھی تک صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ’ریڈ لائنز‘ پر بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ماہِ رمضان کا آغاز ہونے کے باعث تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجاناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں، ارکان اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے، ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیے گئے۔ان کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جواب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ بس اونرز ایسوسی ایشن سمیت تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ای چالان کا نظام نافذ کیا گیا،ای چالان کا فیز 1 صرف ان سڑکوں پر نافذ کیا گیا جہاں روڈ انفراسٹرکچر اور ٹریفک آلات مکمل فعال ہیں، زیر تعمیر سڑکوں کو تعمیراتی کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی 22 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔کوئٹہ میں ماہ رمضان کا چاند واضح نظر آرہاہے مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے بیوی کو قتل کرنے والے منشیات کے عادی شخص وارث مسیح کی اپیل خارج کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھاہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریاست جامع قانون سازی، مؤثر نفاذ کے طریقہ کار اور معاون پروگراموں کے ذریعے خواتین پر ہونے والے ظلم کو روکے۔مردعورتوں کے محافظ ہیں، قاتل نہیں۔ خواتین معاشرے کی برابر کی رکن ہیں جو تحفظ، احترام اور وقار کی حقدار ہیں۔جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (جسارت نیوز) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ماہِ صیام کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل و تینوں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو پانے، اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ نرخوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویڑن کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرائس کنٹرول نظام کو مزید مؤثر بنائیں اور اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکار حضرات روزانہ کی بنیاد پر سبزی و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (جسارت نیوز ) ملیر بار کونسل کے رکن اور ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسر ذوالفقار علی کمبوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ باقرانی، دیہ ٹھلہ گوٹھ حکیم سندیلوی میں واقع ان کی خاندانی ملکیت کی تقریباً ڈھائی ایکڑ زرعی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور دھان کی فصل بھی اپنی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین ان کے والد مرحوم حاجی محمد صدیق نے سن 2001 میں خریدی تھی جہاں محمد موسیٰ اور محمد عیسیٰ ولد غلام رسول بطور کاشتکار کام کرتے رہے تاہم حالیہ دنوں میں انہوں نے زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ ذوالفقار علی کمبوہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج میںایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے زیر حراست ملزم کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے نکلوانے کا الزام ۔عدالت نے گرفتار ایس آئی یو کے سب انسپکٹر اویس اور قاسم حیدر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے پانچ جنوری 2026 کو نعمان عرف ناٹو نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا ،ملزم اویس نے زیر حراست ملزم کے موبائل اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے اپنے پرائیویٹ کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے ،ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کا الزام ہے ،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک سے قبل شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت اور مؤثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پْرسکون ماحول میسر آ سکے۔راجا اظہر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار