Jasarat News:
2026-07-24@02:23:14 GMT

سابق جنوبی کوریائی صدر کو بغاوت کے جرم میں عمر قید

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سیئول:ایشیا کی اہم جمہوریت میں سیاسی ہلچل اُس وقت ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی جب Yoon Suk Yeol کو عدالت نے بغاوت کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سابق صدر نے دانستہ طور پر آئینی نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی اور ریاستی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ دسمبر 2024 کے اُس اقدام سے متعلق تھا جب یون سک یول نے ملک میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے اور پارلیمان تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے فوج کو قومی اسمبلی بھیج کر قانون ساز ادارے کو کام سے روکنے کی کوشش کی، جو آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ریاستی استحکام کے لیے خطرناک مثال بن سکتی تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ بطور صدر اُن پر آئین کے تحفظ کی ذمہ داری عائد تھی، مگر انہوں نے اس کے برعکس اقدام کرتے ہوئے ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جس سے ملک کو سیاسی اور سماجی سطح پر شدید دھچکا لگا، ملزم نے دورانِ سماعت کسی مرحلے پر ندامت کا اظہار نہیں کیا، جو عدالت کے نزدیک جرم کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنے دفاع میں سابق صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین انہیں ہنگامی حالات میں مارشل لا نافذ کرنے کا اختیار دیتا ہے اور انہوں نے یہ قدم اپوزیشن کی مبینہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا، عدالت نے یہ دلیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ اختیار کا استعمال آئینی حدود کے اندر ہونا چاہیے اور طاقت کا غلط استعمال قابلِ سزا جرم ہے۔ استغاثہ نے مقدمے کے دوران سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا، مگر عدالت نے عمر قید کو مناسب سزا قرار دیا۔

سابق صدر اس وقت Seoul Detention Center میں قید ہیں جبکہ ان کے وکلا نے فیصلے کو  پہلے سے تیار شدہ اسکرپٹ  قرار دیتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 دسمبر 2024 کو مارشل لا کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی ملک بھر میں شدید عوامی احتجاج شروع ہوگیا تھا اور پارلیمنٹ کے ووٹ کے بعد ہنگامی حکم نامہ واپس لینا پڑا۔ بعدازاں 2025 میں مواخذے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وہاج فاروقی ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم