ڈھلتی عمر میں ہیرو؛ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
منجھی ہوئی معروف اداکارہ ہر دلعزیز ماہرہ خان اپنی نٹ کھٹ شرارتوں اور چلبلے انداز کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ ان کی جوڑی ہمایوں سعید کے ساتھ کافی مقبول ہے۔
ہمایوں سعید کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن آنے والی ماہرہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور دوست کو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم مشورہ دے ڈالا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کو اب رومانوی کردار کے بجائے منفی اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کی طرف جانا چاہیے تاکہ ناظرین انہیں ایک بالکل نئے انداز میں دیکھ سکیں۔
ان خیالات کا اظہار ماہرہ خان نے آنے والی فلم آگ لگے بستی کی پروموشنز کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
اداکارہ ماہرہ نے کہا کہ میرا خیال ہے ہمایوں کو اب منفی کردار کرنے چاہئیں۔ میں انہیں کسی ولن یا نوڑی نتھ جیسے ایکشن کردار میں دیکھنا چاہوں گی جہاں وہ اپنا بالکل مختلف پہلو دکھا سکیں۔ وہ ایکشن پر مبنی کرداروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اسی پروگرام میں موجود اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے خود ایکشن کردار کرنا پسند ہیں مگر پاکستان میں فلموں کے لیے درکار جدید سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ فلم آگ لگے بستی میں کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے ان کی انگلی فریکچر بھی ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اس وقت فلم آگ لگے بستی میں میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم ایکشن اور کامیڈی کا امتزاج ہے اور اس میں فہد مصطفیٰ بھی بطور اداکار اور پروڈیوسر شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے ہمایوں سعید
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔