ایپسٹین تنازع کے اثرات: بل گیٹس کی انڈیا اے آئی سمٹ سے اچانک دستبرداری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نئی دہلی میں ہونے والی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ سے اپنی خطاب کی شرکت منسوخ کر دی ہے۔
یہ اعلان ان کی فلاحی تنظیم گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے اُس وقت کیا گیا جب وہ سمٹ میں کلیدی خطاب کرنے والے تھے۔
فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ “غور و فکر” کے بعد کیا گیا تاکہ سمٹ کی ترجیحات پر توجہ برقرار رہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ان کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویزات میں مرحوم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے روابط کا ذکر دوبارہ خبروں میں آیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور گیٹس کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے۔
سمٹ میں اب فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت کے صدر انکور وورا خطاب کریں گے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت میں صحت، تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں اپنے کام کے لیے پُرعزم ہے۔
پانچ روزہ اے آئی سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم مودی اور فرانسیسی صدر میکرون نے بھی خطاب کیا اور مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے پر زور دیا۔
یہ سمٹ بھارت کو عالمی اے آئی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، تاہم ابتدائی دنوں میں انتظامی مسائل اور چند تنازعات بھی سامنے آئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے آئی
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔