اسحاق ڈار کی برطانیہ، انڈونیشین وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
نیویارک (ویب ڈیسک) فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سائیڈ لائن پر برطانیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ۔
اسحاق ڈار کا فلسطین سے متعلق اہم اجلاس بلانے پر برطانوی وزیرخارجہ سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا ۔ یو این فریم ورک کے تحت مکالمے ، کثیرالجہتی تعاون اور مؤثر اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم کی انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سوگیونو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔