شہید بینظیر آباد میں آٹا 130 روپے کلو، سرکاری نرخ مسترد، انتظامیہ بے بس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نواب شاہ:ضلع شہید بینظیر آباد میں مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے جہاں آٹے کی قیمت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ بڑھ کر 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ انتظامیہ پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے الزامات لگ رہے ہیں، پرائس کنٹرول کے دعوے محض بیانات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور عملی طور پر بازاروں میں من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔
شہر نواب شاہ کے مختلف علاقوں میں چکی اور اسپیشل آٹے کی قیمت ایک ہی سطح پر پہنچ چکی ہے، جس نے خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کو شدید متاثر کیا ہے، روزمرہ استعمال کی بنیادی ترین شے مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے اور کئی خاندانوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں، اگر شہریوں کو سستا آٹا درکار ہے تو وہ انتظامیہ کے لگائے گئے سرکاری اسٹالز سے خریداری کریں کیونکہ نجی دکانوں پر مقررہ نرخ لاگو نہیں کیے جا سکتے۔ اس صورتحال نے سرکاری نرخ نامے کو عملاً غیر مؤثر بنا دیا ہے۔
شہریوں کا الزام ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں نمائشی حد تک محدود ہیں اور مارکیٹ میں عملی نگرانی نہ ہونے کے باعث دکاندار بلا خوف و خطر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ عوام نے صوبہ سندھ کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سخت اقدامات کیے جائیں، ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور مارکیٹ میں سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری نرخ
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔