نگراں وزیر اطلاعات، نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں آئندہ متوقع 5G اسپیکٹرم کی نیلامی اور اس عمل میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر اطلاعات، نشریات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں آئندہ متوقع 5G اسپیکٹرم کی نیلامی اور اس عمل میں گلگت بلتستان کو شامل کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ناگزیر ہے تاکہ عوام، طلبہ، کاروباری برادری اور آئی ٹی سے وابستہ نوجوان جدید ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں تکنیکی جانچ اور جائزہ عمل کو مزید وقت درکار ہے، تاہم وفاقی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ملک کے دیگر حصوں میں عام نیلامی کے چند ماہ بعد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کونسل کو پہلے ہی اعتماد میں لیا جا چکا ہے اور باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں درپیش ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ان مسائل کے حل اور آئندہ اقدامات میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نگراں وزیر اطلاعات غلام عباس نے اس پیش رفت کو گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 5G سروسز کے آغاز سے خطے میں معاشی سرگرمیوں، آن لائن تعلیم، ای گورننس اور آئی ٹی انڈسٹری کو نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگراں وزیر اطلاعات میں گلگت بلتستان گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کو کی نیلامی پی ٹی اے

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال