اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور ماضی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، جنرل سیکرٹری حاجی اکبر تابان، سابق وزیر محمد انور اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں ہنزہ سے کامل جان، غذر سے ظفر شادم خیل، نگر سے ریاض اکبر اور گلگت سے جاوید مغل شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی نون لیگ میں شمولیت پارٹی پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، نیت صاف ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہو گی اور جیتنے والے امیدوار کی حمایت ہی اصل سیاسی دانشمندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی دینے والے کارکن کا مقام منتخب رکن سے بھی بلند ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور ماضی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، لہٰذا گلگت بلتستان کے عوام پارٹی کو دوبارہ خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت کو گلگت بلتستان کے لیے ہیرے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف خود جی بی اور کشمیر کے معاملات کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت گلگت بلتستان میں تعلیمی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے، دانش اسکولز کے قیام سے جی بی کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم میسر ہو گی۔ امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، 100 میگاواٹ پاور پراجیکٹ اور سولر منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ 58 میگاواٹ کے مساوی سولر پلیٹس عوام کو فراہم کی جا چکی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں کہ گلگت بلتستان وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار