ریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، سوڈانی حکومت کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز

جنیوا(خصوصی رپورٹ)سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں جاری جنگ بیرونی طاقتوں کی جانب سے مسلط کی گئی ہے، جن کا مقصد سوڈان کو اس کے وسائل پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے کمزور اور تباہ کرنا ہے۔ حکومتی موقف کے مطابق اگر یہ جنگ طویل عرصے تک جاری رہی تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں اور علاقائی امن و سلامتی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)کی باغی ملیشیا کی جانب سے معصوم شہریوں کے خلاف جاری خلاف ورزیوں اور جرائم کو روکا جا سکے۔

حکومت نے زور دیا کہ عالمی برادری کو الفاشر کی طرح انتظار کرنے کے بجائے بروقت کارروائی کرنی چاہیے۔سوڈانی حکام نے مطالبہ کیا کہ آر ایس ایف باغی ملیشیا کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی مدد فوری طور پر بند کی جائے، جس میں کرائے کے جنگجوں، اسلحہ، مالی اور میڈیا معاونت شامل ہے، اور جس کا بڑا حصہ متحدہ عرب امارات سے آنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ سوڈان کسی ایسے امن منصوبے کو قبول نہیں کرے گا جو سوڈانی فوج کو آر ایس ایف باغی ملیشیا کے برابر قرار دے یا ملیشیا کو اس کے مبینہ جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود برقرار رہنے کی اجازت دے۔ حکومت کے مطابق سوڈانی عوام اس قسم کے کسی بھی سمجھوتے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔مزید کہا گیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو اس کے مبینہ جرائم کی بنیاد پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ اقدامات اسے دہشت گرد تنظیم کے زمرے میں لانے کے لیے کافی ہیں۔

سوڈان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے گزشتہ دسمبر 2025 میں جمہوریہ سوڈان کے وزیر اعظم ڈاکٹر کامل ادریس کی جانب سے پیش کردہ امن اقدام کی حمایت کرے۔وزیراعظم کے مطابق یہ اقدام ایک حقیقت پسندانہ، قابلِ عمل اور جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کا مقصد شہریوں کا تحفظ، مظالم کا خاتمہ، ریاستی عملداری کی بحالی اور قومی مفاہمت کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بیرونی طور پر مسلط نہیں کیا گیا بلکہ سوڈان کا اپنا تیار کردہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ جیتنے کا نہیں بلکہ دہائیوں سے جاری تشدد کے اس سلسلے کو ختم کرنے کا معاملہ ہے جس نے سوڈان کو نقصان پہنچایا ہے۔وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ سوڈانی عوام کے لیے امن، انصاف اور وقار کے قیام میں شراکت دار بنے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخط محی الدین وانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر تعینات لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریپڈ سپورٹ فورسز باغی ملیشیا کو کی باغی ملیشیا

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار