فرح گوگی اور شوہر کیخلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
فرح گوگی اور شوہر کیخلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز
گوجرانولہ (سب نیوز)فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسرا مقدمہ بھی دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت تھانہ صدر گوجرانوالہ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں ن لیگ کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ جی ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پارکس، اسکول اور قبرستان کیلئے مختص اراضی کو فروخت کیا، ایف آئی آر میں احسن جمیل گجر کے چچا، کزن اور سوسائٹی منیجر اور عملہ بھی نامزد ہیں۔
فرح گوگی اور انکے شوہر کے خلاف ایک روز قبل بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ پہلے مقدمہ میں احسن جمیل گجر کے والد اقبال گجرکو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔چوہدری اقبال گجر ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں،وزیراعظم ریپڈ سپورٹ فورسز کی باغی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے، سوڈانی حکومت کا مطالبہ ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی 5سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر مقرر وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2روزہ دورہ کرینگے پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان، اعلی سپہ سالار اور ٹف فائٹر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور امریکا کے درمیان روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق اقتصادی تعان کے ایم یو پر دستخطCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فرح گوگی اور کیا گیا
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔