سکردو، سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا تندل کا دورہ، علماء و عمائدین کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کاظم میثم نے کہا کہ وسائل کے باوجو عوامی مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اور علاقے میں اب تک سب سے زیادہ اور بنیادی منصوبے لائے ہیں۔ ہمارا اصل ہدف عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور قومی وسائل کا تحفظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے تندل کا دورہ کیا۔ اس موقع علماء و عمائدین اور جوانوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دورہ کے موقع پر علماء و عمائدین نے تندل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہار تشکر کے ساتھ ساتھ نامکمل منصوبوں کی جلد تکمیل اور دیگر عوامی ایشوز پر گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء و عمائدین نے مجاہد ملت آغا علی رضوی اور سابق اپوزیشن لیڈر کی خطے کے لیے خدمات اور سیاسی قیادت پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے بھرپور حوصلہ افزائی پر علماء، عمائدین و نوجوانان علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیزن کے شروع ہوتے ہی تمام جاری منصوبوں پر کام شروع کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجو عوامی مطالبات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اور علاقے میں اب تک سب سے زیادہ اور بنیادی منصوبے لائے ہیں۔ ہمارا اصل ہدف عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور قومی وسائل کا تحفظ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق اپوزیشن لیڈر علماء و عمائدین
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔