بابر اعظم کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا، سابق کپتان محمد یوسف کا حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔
محمد یوسف نے کہا کہ جب انہوں نے بابر اعظم کو ریسٹ دینے کی تجویز دی تو سب لوگ ان کے خلاف ہو گئے اور تنقید کرنے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ ’سب کہتے تھے بابر کو باہر کریں گے، بابر کو ریسٹ دیں گے‘۔ آخرکار میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، آپ کر لیں جو کرنا ہے۔
محمد یوسف کا بڑا انکشاف۔۔۔۔
مجھے بابر اعظم کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا۔ میں نے بابر کو ریسٹ دینے کی بات کی تو سارے میرے خلاف ہو گئے، محمد یوسف pic.
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) February 18, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے اور تین سال سے وہ مستقل رنز نہیں بنا پا رہے۔ محمد یوسف کے مطابق میں نے کہا کہ اسے ریسٹ دیں، اکیڈمی میں اس کی تکنیک پر کام کیا جائے گا تو وہ واپس آ جائے گا۔
محمد یوسف نے بتایا کہ ان کا استعفیٰ ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا، لیکن انہوں نے تیسری بار استعفیٰ دے دیا۔
اس سے قبل بھی محمد یوسف نے قومی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار اب ممکن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بابر اعظم کرکٹ پاکستانی کرکٹ پاکستانی کرکٹ بورڈ پی سی بی محمد یوسف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بابر اعظم کرکٹ پاکستانی کرکٹ پاکستانی کرکٹ بورڈ پی سی بی محمد یوسف بابر اعظم کی محمد یوسف نے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔