کیلیفورنیا میں برفانی تودہ گرنے سے 8 سیاح ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلی فورنیا کے علاقے لیک ٹاہو میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 8 سیاح جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص لاپتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی شیرف آفس کے شیرف شانن مون نے بتایا کہ سیاح برفانی تودے کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑی سلسلے میں تین روزہ دورے پر آنے والے بعض سیاح اس سے قبل بھی مختلف حادثات میں زخمی ہو چکے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سخت موسمی حالات کے باعث ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اب تک برف تلے دبی ہوئی ہیں اور فوری طور پر انہیں نکالنا ممکن نہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً تین فٹ برف باری ہو چکی ہے جس سے امدادی سرگرمیاں مزید متاثر ہوئی ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں اب بھی برفانی تودے گرنے کا خطرہ برقرار ہے اور شہری احتیاط برتیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔