پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے رمضان المبارک میں فول پروف سکیورٹی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
علی ساہی:رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبہ بھر میں خصوصی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔
حکام کے مطابق پنجاب کے سمارٹ سیف سٹیز سنٹرز میں خصوصی ورچوئل پیٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے نگرانی انجام دے رہی ہیں۔
سیف سٹی سسٹم کے تحت 21 سے زائد رمضان و سہولت بازاروں کے 66 کیمروں کو مرکزی نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ خریداروں اور تاجروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح بتیس سے زائد پارکس کے 112 کیمرے بھی سیف سٹی سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد
حکام کے مطابق 163 سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کے 143 کیمرے بھی سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں نمازِ تراویح اور دیگر مذہبی اجتماعات کے دوران خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم عوامی مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ جدید اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کی موجودگی پر بھی خصوصی سرویلنس کی جا رہی ہے۔ جدید نظام سگنلز پر کسی بھی مشکوک سرگرمی یا بھکاریوں کی موجودگی کی صورت میں فوری الرٹ جاری کرتا ہے، جس پر متعلقہ ٹیمیں فوری کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔
برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ہیلپ لائن پر دیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیف سٹی
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
بشکیک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سلور جوبلی پوری تنظیم کیلئے باعث فخر ہے، کرغزستان نےاجلاس کی بہترین میزبانی کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اب معیشت، ثقافت اور امن کا جامع فورم بن چکی ہے، ایس سی او خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی اسپرٹ باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی و تعمیری سفارتکاری کی بنیاد ہے۔
پشاور ؛ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی لڑکے کا قتل، مقدمہ درج
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے افغان سرزمین سے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغانستان کے شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال 2 ہزار سے زائد دہشت گرد حملے، 560 پاکستانی شہید ہوئے، افغان طالبان دہشت گردوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن و سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم افغان طالبان پر انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرنے پر زور دے۔
’بچے بہت پسند ہیں لیکن ماں نہیں بن سکتی‘، انایا بنگر نے جنس کی تبدیلی کے بعد اہم حقیقت بتا دی
اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تنازع کے مستقل حل کے لیے کردار ادا کرے، مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی تنازعات کے حل اور دیرپا امن و سلامتی کے قیام کا واحد پائیدار راستہ ہیں۔
انہوں نے اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور اس کے بعد اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت پاکستان کی دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی روابط اور خطے و عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہماری بھرپور سفارتی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔
مزید مون سون بارشوں اور بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں احتیاطی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ اسلام آباد ایم او یو اور دونوں فریقوں کے درمیان جاری تکنیکی مذاکرات سے پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس تنازع کے مستقل، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے بھرپور کوشش کرے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان عناصر کے خلاف ہوشیار رہنے پر زور دیا جو علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور اب تک ہونے والی پیش رفت کو الٹنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔