بل گیٹس نے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:عالمی ٹیکنالوجی رہنما اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نئی دہلی میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنی متوقع شرکت منسوخ کر دی ہے، جس کی تصدیق ان کی فلاحی تنظیم گیٹس فاؤنڈیشن نے باضابطہ بیان میں کی۔
فاؤنڈیشن کے مطابق یہ فیصلہ غور و فکر کے بعد کیا گیا تاکہ سمٹ کی ترجیحات پر مکمل توجہ برقرار رکھی جا سکے، اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ بل گیٹس کو اس پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں کلیدی خطاب کرنا تھا جس میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور مصنوعی ذہانت کے عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
ان کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی بعض دستاویزات میں ان کے مرحوم امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے ساتھ ماضی کے روابط کا ذکر دوبارہ خبروں کی زینت بنا۔
ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گیٹس کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوئی ہے،اب گیٹس کی جگہ فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت کے صدر انکور وورا خطاب کریں گے۔ تنظیم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بھارت میں صحت، تعلیم اور ترقیاتی شعبوں میں اپنے منصوبوں کو جاری رکھے گی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔