ان رہنماء اصولوں سے مراد وہ فریم ورک ہے جو مذاکرات کے اگلے دور کی بنیاد اور ایجنڈا بن سکتے ہیں۔ نیز متن کی تیاری کے عمل کو بھی آسان بنا سکتے ہیں۔ جن میں دو اصول شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ منگل کے روز ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں منعقد ہوا۔ یہ مذاکراتی عمل عمانی ثالثی سے طے پایا۔ اس مذاکراتی اجلاس کے بعد، ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے امریکی ٹیم کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے شرکت کی۔ اس اجلاس کے سلسلے میں گزشتہ روز سے ہی مشاورت شروع ہو گئی تھی۔ اسی حوالے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ "رافائل گروسی" جنیوا آئے، جن سے تکنیکی پہلوؤں پر اچھی گفتگو ہوئی۔ ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقات کے بعد وہ امریکی وفد سے بھی ملے۔ سید عباس عراقچی نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے اس دور میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ گفتگو ہوئی، مختلف آراء پیش کی گئیں اور ان خیالات پر سنجیدگی سے بحث ہوئی۔ آخر کار ہم اُن رہنماء اصولوں پر متفق ہونے میں کامیاب ہو گئے کہ جن پر آئندہ کے مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔

اب سوال یہ ہے كہ سید عباس عراقچی کی جانب سے میڈیا ٹاک میں اشارہ کئے گئے رہنماء اصول کیا ہیں؟۔ تو ان رہنماء اصولوں سے مراد وہ فریم ورک ہے جو مذاکرات کے اگلے دور کی بنیاد اور ایجنڈا بن سکتے ہیں۔ نیز متن کی تیاری کے عمل کو بھی آسان بنا سکتے ہیں۔ جن میں دو اصول شامل ہیں۔

الف) پہلے حصے میں جوہری امور شامل ہیں۔ جن میں افزودگی کی مقدار اور افزدوہ شدہ یورینیم کی تحویل کے بارے میں گفتگو ہے۔ اس کے علاوہ یقین دلایا جائے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف عسکری مہم جوئی سے اجتناب کیا جائے گا۔
ب) دوسرے حصے میں امریکہ کی جانب سے اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں ہٹانے کا موضوع شامل ہے۔
دونوں ممالک آنے والے دِنوں میں ان میں سے ہر ایک موضوع کے بارے میں مجوزہ تفصیلی متن تیار کر کے ایک دوسرے تک پہنچائیں گے، تاکہ مذاکرات کے اگلے دور کے لئے ایک مشترکہ متن تک پہنچا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات شب، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جس میں ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے عمل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی مذاکرات کے سکتے ہیں

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران